دعوت اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں 12 دینی کام کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ ائمہ مساجد کے ناظم اعلیٰ، متعلقہ شعبے کے اراکین، شعبہ امامت کورس کے معلمین اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

کورس میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے 12 دینی کام کورس کیسے کئے جائیں، تنظیمی طور پر اور اخلاقی طور ان کاموں کو کس طرح مضبوط کیا جائے اس حوالے سے گفتگو کی۔

اس موقع پر رکن شوری حاجی محمدعقیل عطاری مدنی بھی موجود تھے۔