دعوت اسلامی کے شعبہ اطراف علاقے کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں جانشین امیر اہل سنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی، رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، نگران شعبہ کریم اللہ عطاری اور ریجن نگران سمیت ریجن کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

جانشین امیر اہل سنت مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی موجودہ اور سابقہ 3 ماہ کی کارکردگی کا تقابلی جائزہ لیا اور مزید بہتری کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، حاجی اسلم عطاری، حاجی محمد اظہر عطاری، حاجی رفیع عطاری، حاجی قاری ایاز عطاری بھی موجود تھے۔