دعوت اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی، نگران شعبہ مولانا ظفر عطاری مدنی اور ریجن نگران سمیت ریجن ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور 12 دینی کاموں کے نفاذ اور اس کی مضبوطی کے لئے گفتگو فرمائی۔ مدنی مشورے میں 12 دینی کام کے لئے ذمہ دار مقرر کرنے اور تین دن کا 12 دینی کام کورس کرنے کا طے ہوا۔ جامعۃ المدینہ کے ناظمین اور مدرسین کو 12 دینی کام کورس ریجن نگران کروائیں گے۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، حاجی یعفور رضا عطاری، حاجی اسلم عطاری، حاجی رفیع عطاری، حاجی قاری ایاز عطاری بھی موجود تھے۔