دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں شعبہ مدنی کورسز کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران شعبہ مدنی کورسز محمد طارق عطاری، ریجن ، زون اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی موجودہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور گزشتہ 3 ماہ کی کارکردگی کا تقابلی جائزہ فرمایا۔ نگران پاکستان مشاورت نے شعبہ کی تقرری اور فیڈبک کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے اور آئندہ کے اہداف دیئے۔

مدنی مشورے میں نگران پاکستان مشاورت نے آزادیٔ پاکستان کی تحریکوں میں علماء اہلسنت کی کوششیں اور ان کی استقامت کے موضوع پر گفتگو فرمائی۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی فضیل رضاعطاری بھی موجود تھے۔ (Content: Mohammad Hussain Attari)