18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
فیضان مدینہ اسلام آباد میں جامعۃ المدینہ کے طلبۂ کرام
کے درمیان تربیتی سیشن کا انعقاد
Sat, 10 Apr , 2021
3 years ago
5 اپریل
2021ء بروز منگل مدنی مرکز فیضان مدینہ جی11 اسلام آباد میں جامعۃالمدینہ کے طلبۂ کرام کے درمیان تربیتی سیشن کا
انعقاد کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کی
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقارالمدینہ عطاری نے طلبہ کی شرعی، تنظیمی اور اخلاقی تربیت
فرمائی۔
رکنِ شوریٰ نے طلبہ کو مدنی ماحول میں استقامت کے طریقے بیان کئے اور عطیات دینے، جمع کرنے کے فضائل بیان
کرتے ہوئے طلبہ کو دعوتِ اسلامی کے لئے
مدنی ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس موقع پر طلبہ نے رکنِ شوریٰ سے سوالات بھی
کئے جن کے رکنِ شوریٰ نے جوابات ارشاد فرمائے۔ (رپورٹ: محمد شعیب رضا عطاری دفتر ذمہ دار رکن شوریٰ و
نگران اسلام آباد ریجن)