مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں  شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز ، گرلز جزوقتی ، مقیم کے ناظمین اعلیٰ کا مدنی مشورہ ہوا۔مدنی مشورے میں شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا اور نگران پاکستان نے نمایاں کارکردگی کے حوالے سے بتاتےہوئے کہا کہ سال 2020ءمیں مدرسۃ المدینہ بوائز سے 4ہزار341بچوں نے حفظ قراٰن کی سعادت پائی جبکہ گرلز سے 385بچیوں نے حفظ کی سعادت پائی اور مجموعی طورپر4ہزار726حفاظ بنے جبکہ مدارس المدینہ بوائز سے 15ہزار342بچوں نے ناظرہ مکمل کرنے کی سعادت پائی جبکہ جزوقتی مدارس المدینہ سے 1ہزار350 اور مداراس المدینہ فارگرلز سے 5ہزار367بچیوں نے ناظرہ پاک مکمل کیا اور اس طرح سال 2020 ءمیں مجموعی طور پر 22ہزار59بچوں اور بچیوں نے ناظرہ پاک مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔ نگران پاکستان نے مزید بتایا کہ دعوت اسلامی کے مدارس المدینہ کا قیام 1990ءمیں ہوا اور ان مدارس المدینہ سے 92ہزار47حفاظ بن چکے ہیں جبکہ 2لاکھ 94ہزار3سوسات ناظرہ پڑھ چکے اور مجموعی طور پر 3لاکھ 86ہزار354بنتی ہے اور تعلیمی کیفیت میں فیصل آباد ریجن کا پہلا نمبر رہا جہاں سے 1ہزار462 طلبہ کرام نے حفظ مکمل کیا جبکہ لاہورریجن دوسرےنمبر اور ملتان تیسرے نمبر پر رہا نگران پاکستان نے اس مدنی مشورے کے ذریعے بتایا کہ دعوت اسلامی کے ان مدارس المدینہ سے 12ماہ یا اس سے کم عرصے میں حفظ 246بچے اور بچیوں نے حفظ کی سعادت پائی جبکہ ناظرہ پاک 6ماہ یا اس سے بھی کم عرصے میں 6402طلبہ کرام نے ناظرہ کی سعادت پائی اور پورے پاکستان میں تعلیمی کیفیت کے اعتبار سے سب سے نمایاں مدرسۃ المدینہ ساہیوال ضلع سرگودھا کا رہا۔

مدرسۃ المدینہ سے حفظ کرنے والے اسلامی بھائیوں کا عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 7 مارچ 2021ء کی شب سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ کراچی ریجن کے حفاظ کرام، مدرسین، ناظمین اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ نے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے ”تلاوت قرآن کے فضائل“کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو زیادہ سے زیادہ قرآن پاک کی تلاوت کرنے کی ترغیب دلائی۔


8مارچ 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ کالیکی منڈی میں ڈویژن مشاورت کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن مشاورت کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران کابینہ اطراف حافظ آباد محمد عمران عطاری نےاجتماع شب معراج، ہفتہ وار رسالہ، مدنی دورہ اور 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی۔ نگران کابینہ نے نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی دیئے۔ (رپورٹ: مکرم عطاری، ڈویژن نگران پرانی منڈی )


6  مارچ 2021ء کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پنہل خان کھوسہ نے مدنی مرکز فیضان مدینہ ڈیرہ اللہ یار کا دورہ کیا۔

اس موقع پر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن زون نور مصطفیٰ عطاری نے انہیں دینِ اسلام کے لئے دعوت اسلامی کی جانے والی خدمات اور فلاحی کاموں کے متعلق بریفنگ دی اور دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کے ساتھ ساتھ انہیں مالی تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: عاصم عطاری، شعبہ دار المدینہ )


شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں خیبر پختونخواہ کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں کے لئے 12، 13 اور 14 مارچ 2021ء کو تربیتی نشست ہونے جارہا ہے۔

تربیتی نشست جمعہ کو فجرکی نمازکے بعد شروع ہوجائیگا۔ جو بروز اتوار نماز عشاء تک جارہے گاجس میں رکنِ شوریٰ و دیگر ذمہ داران وقتًا فوقتًا شرکا کی تربیت فرمائیں گے۔

تربیتی نشست میں شرکت کرنے والے عاشقان رسول کو نماز کورس کروایا جائیگا اور تنظیمی معلومات فراہم کرنے کا ساتھ ساتھ میڈیا سے وابستہ افراد میں نیکی کی دعوت عام کرنے طریقہ سکھایا جائیگا۔ تربیتی نشست کے شرکا کو دعوت اسلامی کے مدارس و جامعات کا دورہ بھی کروایا جائیگا۔


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں شعبہ خدام المساجد والمدارس، فنانس ڈیپارٹمنٹ، تعمیرات، اثاثہ جات، نیو سائٹیز اور ڈونیشن سیل کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ان شعبہ جات کے ریجن ذمہ داران سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیااور ان کو بہتر کرنے پر گفتگو کی۔ نگران پاکستان مشاورت کا مزید کہنا تھا کہ جو جوپراجیکٹ زیرتعمیر ہیں یا کسی وجہ سے ان پرکام نہیں ہورہا ان پراجیکٹس پرکام دوبارہ شروع کریں گے اور ذمہ داران اسکا فالواپ بھی کریں۔

اس مدنی مشورے میں اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، حاجی یعفور رضا عطاری، حاجی محمد اظہر عطاری، حاجی سید لقمان عطاری، حاجی بغداد رضا عطاری اور حاجی محمد اسلم عطاری موجود تھے۔


4مارچ 2021ء کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں قائم مرکزی جامعۃ المدینہ کے درجہ دورۃ الحدیث شریف میں تربیتی سیشن ہوا جس میں دورۃ الحدیث شریف کے طلبہ و اساتذۂ کرام  نے شرکت کی۔

ماہرِ امورِ تجارت مفتی علی اصغر عطاری نے مختلف موضوعات پر بیان کیا اور گفتگو کرتے ہوئے شرکا کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے۔


5مارچ 2021ء کو دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سے مدنی مرکزفیضان مدینہ اسلام آباد جی 11 میں مختلف یوٹیوبر اور سوشل میڈیا سے وابستہ افرادنے ملاقات کی۔

نگران شوریٰ نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور سوشل ورک کے ذریعے نیکی کی دعوت کو عام کرنے اور گناہوں بھرے مواد اپلوڈ اور شیئرزکرنے سے بچنے کی ترغیب دلائی۔

نگران شوریٰ نے انہیں ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت بھی دی۔


3مارچ 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد جی 11 میں پروفیشنلز کے درمیان علمی نشست کا اہتمام ہوا جس میں مختلف شعبے کے پروفیشنلز نے شرکت کی۔

نگران شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو سیرت رسول کے مطابق زندگی گزارنےکی ترغیب دلائی۔ مولانا عمران عطاری نے انہیں اپنے اپنے شعبے نیکی کی دعوت عام کرنے اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے کی درخواست کی۔

اس علمی نشست میں اراکین شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری اور حاجی محمد امین عطاری بھی موجود تھے۔ 


3مارچ 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سے P.M.L.Nکے رہنماو سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور دیگر رہنماؤں نے ملاقات کی۔

نگران شوریٰ نے انہیں نیکی دعوت پیش کی اور اپنی زندگی سنتِ رسول کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی مولانا محمد امین عطاری،مولانا عبد الحبیب عطاری اور حاجی وقارا لمدینہ عطاری بھی موجود تھے۔


3مارچ 2021ء کومرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سے سپریم کورٹ آف پاکستان اور ہائی کورٹ کے وکلاء اور دیگر شخصیات نے ملاقات کی۔

مولانا حاجی عمران عطاری نے اس موقع پر مسلمانوں کے ساتھ حسن ظن رکھنے کا ذہن دیتے ہوئے بدگمانی کے نقصانات پر گفتگو فرمائی۔نگران شوریٰ نے انہیں دینی کاموں میں شرکت کرنے اور دینی کتب کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری اور حاجی وقار المدینہ عطاری بھی موجود تھے۔


شعبہ مدنی کورسز دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 4فروری 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدنی کراچی میں جاری  63 دن کےمدنی کورس کا اختتام ہوا۔ کورس کے اختتام پر تقسیم اسناد کا سلسلہ ہوا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنے اپنے علاقوں میں دینی کاموں کی دھومیں مچانے کی ترغیب دلائی۔

بیان کے بعد رکن شوریٰ نے کورس مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں میں اسناد بھی تقسیم کیں۔