دعوت اسلامی کے تحت 21 مارچ 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ گلشن مدینہ نواب شاہ زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نواب شاہ زون کے اراکین زون، اراکین کابینہ، ڈویژن اور علاقائی نگران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن قاری ایاز عطاری نے شرکا کو رمضان المبارک کے آخری عشرہ اور ایک ماہ کے اعتکاف کے حوالے سے اہداف دیئے۔

مدنی مشور ے میں ذمہ داران کو پریزنٹیشن کے ذریعے دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا گیا اور حیدر آباد ریجن کے چند شعبہ جات کی کارکردگی و اخراجات سے آگاہ کیا۔ آخر میں مدنی عطیات کے حوالے سے دیئے گئے ہدف کو مکمل کرنے کا ذہن دیا گیا۔ (رپورٹ: محمد عمیر رضا عطاری، دفتر ذمہ دار حیدرآباد ریجن)