کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں قائم دار
العلوم نعیمیہ کے اساتذہ کرام کی 20 جنوری 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی آمد ہوئی۔
ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں خوش آمدید کہا
اور فیضان مدینہ میں قائم مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا۔ اساتذہ کرام نے شعبہ اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ)، مدنی چینل اور دیگر شعبہ جات کا دورہ کیاجہاں
انہیں ہونے والے دینی کاموں کے متعلق اپڈیٹ فراہم کی گئی۔
اساتذہ کرام نے عالمی مدنی مرکز سے دنیا بھر میں
ہونے والے دینی کاموں کا سراہا اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے نیک خواہشات کا
اظہار کیا۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 21 جنوری 2021ء کو
مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں تاجر اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں لاہور
کے تاجر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران
عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی
دینی کاموں میں تعاون کرنے اور اس میں ذاتی طور پر شرکت کرنے کا ذہن دیا۔نگران
شوریٰ کے انہیں تاجروں اور اپنے ماتحت لوگوں میں نیکی کی دعوت عام کرنے کی ترغیب
بھی دلائی۔
اس موقع پر نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی
محمد شاہد عطاری بھی موجود تھے۔
دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی میں18جنوری 2021ء کو حضرت علامہ
مفتی محمد ابراہیم قادری صاحب سکھر مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور مولانا سید
سعید رضا گیلانی صاحب کی آمد ہوئی۔
حاجی ابو البنتین محمد حسان عطاری اور دیگر ذمہ
داران نے انہیں خوش آمدید کہا اور فیضان مدینہ میں قائم مختلف شعبہ کا دورہ
کروایا۔ مفتی ابراہیم قادری صاحب نے دار الافتاء اہلسنت کا وزٹ کیا جہاں مفتیان
کرام مفتی محمد فضیل عطاری، مفتی سجاد عطاری مدنی اور مفتی محمد حسان عطاری مدنی
نے شعبے کے حوالے سے بریفنگ دی۔
بعدازاں علامہ صاحب کو المدینۃ العلمیہ سمیت
تخصص فی الحدیث اور دارالتدریب و لائبریری کا وزٹ کروایا گیاجہاں ہونے والے دینی
کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔
مفتی ابراہیم صاحب نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں
کے ساتھ ساتھ تخصص فی الحدیث سال دوئم میں جاری علمی و تحقیقی کام کو خوب سراہا
اور خوشی کا اظہار کیا۔(رپورٹ :
احمدرضا مغل عطاری، شعبہ تخصصات)
20جنوری 2021ء کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی میں جاری تخصصات کی کلاسز میں تربیتی سیشن کا اہتمام کیا
گیا جس میں تخصصات کے طلبہ کرام نے شرکت کی۔
تربیتی سیشن میں موٹیویشنل اسپیکر سرفرید عطاری
نے زندگی گزارنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کا کوئی نہ کوئی مقصد
ضرور ہونا چاہیئے کیونکہ جس زندگی میں مقصد نہ ہو اس زندگی کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا ، آپ اپنے آپ کو اس
طرح نہ بنائیں کہ زندگی جو چاہے مجھے بنادے بلکہ اپنے آپ کو اس طرح بنائیں کہ جو میں
چاہتا ہوں مجھے وہی بننا ہے بس۔
سرفرید نے مستقبل کی پلاننگ کی حوالے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ آگے کوئی کام کرنا
چاہتے ہیں مثلا گھر بنانا ہے اور کتابوں کا مطالعہ کرنا ہے تو یاد رکھیں صرف جذبات
سے کوئی کام نہیں ہوتا بلکہ آپ کو اس کام کو مرتب کرنا ہوگا لہذا اپنے کام کو مرتب
کریں۔ سرفرید کی شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک بات
ہمیشہ یاد رکھیں! مبہم اہداف مبہم نتیجہ پیدا
کرتے ہیں جب آپ کا ہدف بالکل واضح ہوگا تو اِنْ شَآءَ اللہ نتیجہ بھی واضح آئے گا، انسان کی فطرت ہے کہ وہ
آرام پسند ہوتا ہے لہذا اگر ایسا ہے تو آپ اپنی زندگی کو ایک شیڈول دیں کہ مجھے ان ان وقتوں میں یہ یہ کام کرنے ہیں
اِنْ
شَآءَ اللہ ایک بہترین نتیجہ حاصل ہوگا۔(رپورٹ: دانیال رضا عطاری مدنی، تخصص فی الحدیث)
لاہور ریجن میں قائم فیضان آن لائن اکیڈمی کے تمام
اساتذہ کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن
لاہور میں 20 جنوری 2021ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور ریجن میں قائم فیضان آن
لائن اکیڈمی کے تمام اساتذہ نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران
عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور فیضان آن لائن اکیڈمی کے ذریعے ہونے والے کورسز اور
دیگر دینی تعلیم کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے۔مدنی مشورے میں نگران شوریٰ نےاپنی
ٹیچنگ مزید بہتر بنانے کے حوالے سے گفتگو
کی اور 12دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔
اس موقع پر نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی
محمد شاہد عطاری اور رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری بھی موجود تھے۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 19 جنوری 2021ء کو
مدنی مرکز فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں تاجر اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
گوجرانوالہ کے تاجر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران
عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی
کے دینی کاموں میں تعاون کرنے اور اس میں ذاتی طور پر شرکت کرنے کا ذہن دیا۔نگران
شوریٰ کے انہیں تاجروں اور اپنے ماتحت لوگوں میں نیکی کی دعوت عام کرنے کی ترغیب
بھی دلائی۔
19جنوری 2021ء کو دعوت اسلامی کے عالمی مرکز
فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی ریجن کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین حاجی محمد امین
عطاری، حاجی محمد علی عطاری اور حاجی امین قافلہ عطاری نے شرکا کی تربیت کی
اورکراچی ریجن میں 12 دینی کاموں کو
بڑھانے کا ذہن دیا۔مدنی مشورے میں اہم امور پر گفتگو بھی ہوئی۔
فیضانِ مدینہ گوجرانوالہ میں تاجران کے درمیان اجتماع،
نگرانِ شوریٰ نے بیان فرمایا
دعوت اسلامی کے مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران
مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں کے سلسلے میں پاکستان کے صوبہ پنجاب پہنچ گئے۔
اس دوران 19جنوری 2021ء کو مدنی مرکز فیضان
مدینہ گوجرانوالہ میں شخصیات اور تاجران کے درمیان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
نگران شوریٰ نے شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں تعاون کرنے، ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس اجتماع میں کثیر تعداد میں تاجران اور شخصیات
سمیت دیگر ذمہ داران شریک تھے۔
تخصصات کے علمائے کرام
کا فیضان مدینہ کراچی میں قائم مختلف شعبہ جات کا دورہ
تبلیغ قرآن و سنت کی عالمی تحریک ”دعوت اسلامی“
جو اپنا پیغام تقریباً 200 سے زائد ممالک میں پہنچاچکی اور 86 شعبہ جات کے ذریعے
دین متین کی خدمت سرانجام دے رہی ہے۔ان ہی میں سے ایک شعبہ ”تخصصات(فی الفقہ، فی
الحدیث، فی الامامت)“ بھی ہے۔
پچھلے دنوں تخصصات فی الحدیث اور فی الفقہ میں
پڑھنے والے سال دوئم کے علمائے کرام کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا دورہ
کروایا گیا۔ علمائے کرام نے فیضان مدینہ میں قائم اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ)، شعبہ مدنی قافلہ، شعبہ
بیرون ملک، شعبہ مالیات اور دیگر شعبہ جات
کا وزٹ کیا۔ (رپورٹ: احمد رضا
مغل،شعبہ تخصصات)
مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضان
مدینہ میں فیصل آباد کے شعبہ تعلیم سے وابستہ اسلامی بھائیوں نے نگران پاکستان
انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔
نگران پاکستان حاجی محمد شاہد عطاری نے ان
اسلامی بھائیوں کے درمیان ”عقل مند کون ؟اور بے وقوف کون؟“ کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان فرمایا اور انہیں آخرت کی تیاری کرنے اور آن لائن کورسز کرنے کی ترغیب دلائی۔
حاجی شاہد عطاری نے شرکا کو دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ ملانے کا ذہن
دیا۔
مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضان
مدینہ میں دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن شوریٰ
حاجی محمد فضیل عطاری،شعبہ نگران، ریجن اور زون ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس مجلس کے تحت فیضان نماز کورس، 12دینی کام
کورس، اصلاح اعمال کورس اور 63 دن کا مدنی کورس جزوقتی اور رہائشی کورسز کا سلسلہ رہتا ہے۔ مدنی مشورے میں سال 2020ء کی
کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے
ان اسلامی بھائیوں کی رہنمائی فرمائی اور سال 2021ء کے اہداف دیئے۔
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز کے
زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں مدنی حلقے کا انعقادکیا گیا جس
میں پروفیشنلز سے وابستہ اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد بلال عطاری نے
انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور روزانہ دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو 2 گھنٹے دینے
کی ترغیب دلائی۔