21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
مدرسۃ المدینہ
بوائز ، گرلز جزوقتی ، مقیم کے ناظمین اعلیٰ کا مدنی مشورہ
Sat, 13 Mar , 2021
3 years ago
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز ، گرلز جزوقتی ، مقیم
کے ناظمین اعلیٰ کا مدنی مشورہ ہوا۔مدنی مشورے میں شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا
اور نگران پاکستان نے نمایاں کارکردگی کے حوالے سے بتاتےہوئے کہا کہ سال 2020ءمیں
مدرسۃ المدینہ بوائز سے 4ہزار341بچوں نے حفظ قراٰن کی سعادت پائی جبکہ گرلز
سے 385بچیوں نے حفظ کی سعادت پائی اور مجموعی طورپر4ہزار726حفاظ بنے جبکہ مدارس
المدینہ بوائز سے 15ہزار342بچوں نے ناظرہ مکمل کرنے کی سعادت پائی جبکہ جزوقتی مدارس المدینہ
سے 1ہزار350 اور مداراس المدینہ فارگرلز سے 5ہزار367بچیوں نے ناظرہ پاک مکمل کیا اور اس طرح
سال 2020 ءمیں مجموعی طور پر 22ہزار59بچوں اور بچیوں نے ناظرہ پاک مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔ نگران پاکستان
نے مزید بتایا کہ دعوت اسلامی کے مدارس المدینہ کا قیام 1990ءمیں ہوا اور ان مدارس
المدینہ سے 92ہزار47حفاظ بن چکے ہیں جبکہ 2لاکھ 94ہزار3سوسات ناظرہ پڑھ چکے اور
مجموعی طور پر 3لاکھ 86ہزار354بنتی ہے اور تعلیمی کیفیت میں فیصل آباد ریجن کا
پہلا نمبر رہا جہاں سے 1ہزار462 طلبہ کرام نے حفظ مکمل کیا جبکہ لاہورریجن
دوسرےنمبر اور ملتان تیسرے نمبر پر رہا نگران پاکستان نے اس مدنی مشورے کے ذریعے
بتایا کہ دعوت اسلامی کے ان مدارس المدینہ سے 12ماہ یا اس سے کم عرصے میں حفظ 246بچے اور بچیوں نے حفظ کی سعادت پائی جبکہ
ناظرہ پاک 6ماہ یا اس سے بھی کم عرصے میں 6402طلبہ کرام نے
ناظرہ کی سعادت پائی اور پورے پاکستان میں
تعلیمی کیفیت کے اعتبار سے سب سے نمایاں مدرسۃ المدینہ ساہیوال ضلع سرگودھا کا رہا۔