دعوتِ اسلامی کے107سے زائدشُعبہ جات میں ایک شعبہ”شعبہ مدرسۃُ المدینہ بالغان“ بھی ہے۔ مدرسۃا لمدینہ بالغان مختلف مقامات جیسے مساجد، تعلیمی اداروں، مارکیٹوں اور گھروں وغیرہ میں لگائے جاتےہیں جہاں بالغ یعنی بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو مختلف اوقات میں دُرست مخارج کی ادائیگی کےساتھ مدنی قاعدہ اور قرآنِ کریم فِیْ سَبِیْلِ اللہ پڑھایاجاتا ہے۔

ان مدارس میں جو خوش نصیب مدنی قاعدہ ناظرہ قراٰنِ پاک مکمل کرتے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کے لئے ختم قراٰن اجتماعامات کا اہتمام ہوتا ہے۔

اسی سلسلے میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے زیر اہتمام 24 مارچ 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ کاہنہ میں ختمِ قراٰن اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔

اجتماع کے اختتام پر 1496مدنی قاعدہ اور 580 اسلامی بھائیوں کو ناظرہ قرآن پاک مکمل کرنے پر سرٹیفکیٹ اور تحائف کئے جائیں گے۔