فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں سات دن کا 12 مدنی کام کورس مکمل ہوگیا
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور
میں 7 جنوری بروز منگل سے شروع ہونے
والا 12 مدنی کام کورس اختتام پذیر
ہوگیا۔ سات دن تک جاری رہنے والے اس کورس
میں شرکا کو 12 مدنی کامو ں (مدنی قافلہ،
مدنی انعامات، علاقائی دورہ، مدنی مذاکرہ، V.C.D
اجتماع، یومِ تعطیل اعتکاف، ہفتہ وار
اجتماع، مدرسۃ المدینہ بالغان، مدنی حلقہ،
چوک درس، مسجد درس اور صدائے مدینہ ) کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ کورس میں
شریک اسلامی بھائیوں نے کورس سے واپسی جاکر اپنے اپنے علاقوں میں دعوتِ اسلامی کے بارہ مدنی کام کرنے کی بھرپور
نیت کا اظہار کیا۔
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لاہور جوہر ٹاؤن میں سات دن کا اصلاحِ اعمال
کورس منعقد کیا گیا
19 جنوری بروز اتوار مدنی مرکز لاہور میں مدنی انعامات ذمہ
داران کا مدنی مشورہ ہوگا
مدنی مرکز اڈہ جہان خان پنجاب پاکستان میں دعوت اسلامی کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
پچھلے دنوں مدنی مرکز اڈہ جہان خان پنجاب پاکستان میں
دعوت اسلامی کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی رفیع العطاری
نے خصوصی
شرکت فرمائی اور سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے آئندہ کے اہداف طے
کئے۔ رکنِ شوریٰ نے اڈہ جہان خان میں زیرِ تعمیر مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے
تعمیراتی کاموں کا جائزہ بھی لیا اور تعمیرات جلد مکمل کرانے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔
فیضانِ مدینہ فتح پور پنجاب پاکستان میں سنتوں بھرا اجتماع، رکنِ شوریٰ حاجی رفیع
العطاری کا سنتوں بھرا بیان
مجلس رابطہ کراچی ریجن کے ذمہ داران کا اجلاس، رکنِ
شوریٰ حاجی اطہر عطاری نےشرکا کی تربیت
فرمائی
مجلس تاجران کراچی ریجن کا اجلاس، رکنِ شوریٰ حاجی اطہر عطاری نےشرکا کی تربیت فرمائی
مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کا تین دن کا سنتوں
بھرا اجتماع 23 فروری سے شروع ہوگا
23، 24، 25 فروری 2020ء بروز اتوار پیر منگل
سے دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن
کے اسلامی بھائیوں کا تین دن کا سنتوں
بھرا اجتماع شروع ہونے جارہا ہے جس میں
مدرسۃ المدینہ کے مدرسین، ناظمین اور مدنی عملے کے اسلامی بھائی شرکت کی سعادت
حاصل کرسکیں گے۔ اس اجتماع میں مبلغینِ
دعوتِ اسلامی شرکا کی مختلف امور پر تربیت
فرمائی گے۔
مجلس کی جانب سے دی جانے والی کارکردگی کے مطابق
اس اجتماع میں ساڑھے نو سو سے زائد اسلامی
بھائیوں کی عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی آمد متوقع ہے۔
دعوتِ اسلامی کے عالمی مد نی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی میں 15 جنوری 2020ء بروز بدھ مجلس جیل خانہ جات کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
اطہر عطاری نے شرکا کی تربیت فرمائی اور انہیں مختلف امور پر نکات دئیے۔مدنی مشورہ ظہر تا مغرب جاری رہا۔
ساکنِ مدینہ سید عارف الحسن عطاری کی زوجہ کا چہلم، رکنِ
شوریٰ حاجی فضیل عطاری کا سنتوں بھرا بیان
نگران مجلس رابطہ برائے شوبز سید عارف الحسن
عطاری کی زوجہ مرحومہ(مبلغۂ دعوتِ
اسلامی اُمِّ حُر عطاریہ) کے چہلم کے موقع پر 14جنوری 2020ء بروز منگل بعد
نمازِ عصر عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ایصالِ ثواب اجتماع کا اہتمام
کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی فضیل رضا
عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور آخرت
کی تیاری کا ذہن دیا۔(رپورٹ:آصف
عطاری، مجلس رابطہ برائے شوبز کراچی )
Dawateislami