دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں 19جنوری 2020ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور زون کے اراکینِ کابینہ نے شرکت کی ۔ رکنِ شوریٰ  حاجی منصور عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور مدنی کاموں کے حوالے سے مدنی پھولوں سے نوازا۔


جوہرٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ،مجلس مدنی انعامات کے ذمّہ داران کی شرکت

تفصیل:

19جنوری 2020ءکو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس مدنی انعامات شمالی و جنوبی لاہور زون ، کابینہ اور ڈویژن سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔ مجلس مدنی انعامات کے ذمّہ دار اسلامی بھائی نے شرکا کی تربیت کی اور علاقائی سطح پر سحری اجتماع کروانے، مدنی درس ، بعد فجر مدنی حلقہ اور ہفتہ وار رسالہ کی مطالعہ کارکردگی بڑھانے پر کلام کیا۔


18جنوری 2020ء بروز ہفتہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لیہ میں لیہ شہر کے ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شہر کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی رفیع العطاری نے شرکاکو امیرِ اہلِ سنت کے فرمان کے مطابق روزانہ 2 گھنٹے مدنی کام کرنے کا ذہن دیا، رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں بتایا کہ ان دو گھنٹوں میں دعوتِ اسلامی کا مدنی کام کس طرح کیا جائے؟ آ پ نے شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ  کراچی میں 18جنوری بروز ہفتہ دارالمدینہ کراچی ریجن کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی اطہر عطاری نے شرکا کی تربیت فرمائی۔ یہ مدنی مشورہ ظہر سے مغرب تک جاری رہا۔


مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لیہ میں مدنی مشورہ

لیہ زون کے ائمہ کرام اور مدنی عطیات بکس ذمّہ داران کی شرکت

تفصیل:

دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لیہ پنجاب میں 18جنوری 2020ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں لیہ زون کےتمام ائمہ کرام نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی رفیع العطاری نے شرکا کی تربیت کی اور شرکا کو مسجد آباد کرنے ، انفرادی کوشش کے ذریعے نمازیوں کی تعدادبڑھانے،چوک درس، مسجد درس اور مسجد میں مدرسۃ المدینہ بالغان لگانے کا ذہن دیا جس پر ائمہ کرام نے ان تمام مدنی کاموں کو عملی جامہ پہنانے کی نیت کی۔

اسی طرح 18جنوری 2020ء کو اسی مقام پر مجلس مدنی عطیات کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی عطیات بکس لیہ زون کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی رفیع العطاری نے شرکا کی تربیت کی اور شرکاکو مدنی عطیات جمع کرنے، عطیات بکس بڑھانے ، اور روزانہ کم از کم دس دکانداروں سے ملاقات کرنے کا ذہن دیا۔

مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں  7 جنوری بروز منگل سے شروع ہونے والا 12 مدنی کام کورس اختتام پذیر ہوگیا۔ سات دن تک جاری رہنے والے اس کورس میں شرکا کو 12 مدنی کامو ں (مدنی قافلہ، مدنی انعامات، علاقائی دورہ، مدنی مذاکرہ، V.C.D اجتماع، یومِ تعطیل اعتکاف، ہفتہ وار اجتماع، مدرسۃ المدینہ بالغان، مدنی حلقہ، چوک درس، مسجد درس اور صدائے مدینہ ) کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ کورس میں شریک اسلامی بھائیوں نے کورس سے واپسی جاکر اپنے اپنے علاقوں میں دعوتِ اسلامی کے بارہ مدنی کام کرنے کی بھرپور نیت کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ  جوہر ٹاؤن لاہور میں مجلس کورسز کے تحت 7 جنوری سے سات دن کا اصلاحِ اعمال کورس منعقد کیا گیا جس میں شریک اسلامی بھائیوں کو باطنی بیماریوں کے بارے معلومات ، مہلکات کے بارے میں آگاہی، زبان کی آفات کے بارے میں رہنمائی کی گئی۔ معلم اسلامی بھائی نے شرکا کو مختلف چیزوں کے اشارے اور بہت سے ضروری مسائل بھی سکھائے۔

دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ  جوہر ٹاؤن لاہور میں مجلس مدنی انعامات کا مدنی مشورہ ہوگا جس میں شمالی و جنوبی لاہور زون ، کابینہ اور ڈویژن سطح کے مدنی انعامات ذمہ داران شرکت کریں گے۔ مدنی مشورے کا آغاز 12:30 پر ہوگا۔

دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں  17 جنوری بروز جمعہ مجلس رابطہ برائے شوبز کے ذمہ داران کا مدنی مشور ہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی اطہر عطاری نے ذمہ داران کی تربیت فرمائی۔ مدنی مشورے میں سابقہ کاموں کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے اہداف مقرر کئے گئے۔ اس موقع پر نگرانِ مجلس محمد عارف الحسن عطاری بھی موجود تھے۔

پچھلے دنوں  مدنی مرکز اڈہ جہان خان پنجاب پاکستان میں دعوت اسلامی کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی رفیع العطاری نے خصوصی شرکت فرمائی اور سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے آئندہ کے اہداف طے کئے۔ رکنِ شوریٰ نے اڈہ جہان خان میں زیرِ تعمیر مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ بھی لیا اور تعمیرات جلد مکمل کرانے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔


پچھلے دنوں  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فتح پور پنجاب پاکستان میں سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی رفیع العطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے، قافلوں میں سفر کرنے اور مدنی انعامات کا رسالہ پُر کرنے اور مدنی کاموں میں علمی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔

16 جنوری کو ہفتہ وار اجتماع  کے بعد عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مجلس رابطہ کراچی ریجن کے ذمہ داران کا اجلاس ہوا جس میں کراچی ریجن کے مجلس رابطہ ذمہ داران نے شرکت کی۔ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی اطہر عطاری نے شرکا کی تربیت فرمائی اور انہیں اپنے شعبے کے مدنی کام مزید بہتر انداز سے کرنے کے متعلق قیمتی نکات عطا فرمائے۔