پیر شریف کا روزہ رکھنا سنتِ مبارکہ ہے۔ اسی مبارک سنت کو ادا کرنے کی نیت سے مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ کراچی میں پچھلے پیر شریف کو تقریباً 90 اور آج یعنی 21 اکتوبر 2019ء کو تقریباً 80 طلبہ کرام نے پیر شریف کا نفل روزہ رکھنے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مجلس متبسمین (مسکرانے والی مجلس)کےذمّہ داران کامدنی مشورہ ہوا ۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور شعبے کے حوالے اہم نکات فراہم کئے۔ 


شیخِ کامل، سنتوں کے عامل، امیر اہلِ سنت مولانا الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی والدۂ ماجدہ کے ایصالِ ثواب کے سلسلے میں مجلس ازدیادِ حب کے تحت ملک بھر میں ایصالِ ثواب اجتماع منعقد کئے جارہے ہیں پچھلے دنوں 19 اکتوبر 2019ء کو دعوتِ اسلامی کی مجلس ازدیادِ حب کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اوکاڑہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی رفیع العطاری نے خصوصی بیان فرمایا۔ اجتماعِ پاک میں مقامی اسلامی بھائیوں اور ذمہ داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اجتماع کے اختتام پر رکن شوریٰ سے شرفِ ملاقات بھی حاصل کیا۔


مشہور کالم نگار، شاعر،دانشور،اور کئی کتابوں کے مصنف اوریا مقبول جان نے 19 اکتوبر 2019ء کو دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا وزٹ کیا۔اوریا مقبول جان نے شیخ الحدیث والتفسیر مفتی قاسم عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی، نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی، رکن شوریٰ حاجی اطہر عطاری ، رکن شوریٰ برکت علی عطاری اور دیگر ذمہ داران سے ملاقات کی اور مدنی مرکز میں قائم کئی شعبہ جات کا وزٹ کیا۔


ہیڈلائنز: شعبہ بیاناتِ دعوتِ اسلامی اور شعبہ تراجم کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ

رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی کا اہم امور پر تبادلۂ خیال

تفصیل:

دنیا بھر میں دعوت ِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات کاسلسلہ رہتا ہے ، اِن اجتماعات میں سنتوں بھرے بیان کے ذریعے دین ِ اسلام کے احکامات عوام و خواص تک پہنچائے جاتے ہیں اور اُ ن کو باعمل مسلمان بننے کا ذہن دیا جاتا ہے ۔ سنّتوں بھرے بیان کی اسی اہمیت کے پیشِ نظر اَلْمَدِیْنَۃُ العِلْمِیّۃ نے ایک ذیلی شعبہ ”بیاناتِ دعوتِ اسلامی“قائم کیاتاکہ بیانات میں مستند مواد، موثرترغیبات اورزندگی بدل دینے والے جملے شامل کرکے نیکی کی دعوت کو نہایت عمدہ طریقے سے لوگوں تک پہنچایا جاسکے ۔اب تک سینکڑوں بیانات تیارہوکرمبلغین کے ہاتھوں میں پہنچ چکے ہیں ۔دعوت ِ اسلامی کے ایک شعبے”مجلسِ تراجم “ کے ذریعے ان بیانات کو دنیا کی دیگر زبانوں میں ترجمہ کرکےمبلغین تک پہنچانے کا بھی سلسلہ رہتا ہے نیز اس شعبے کے تحت حسبِ موقع کتب تصنیف کی جاتیں ہیں ،اس شعبے سے اب تک باطنی بیماریوں کی معلومات،حافظہ کیسے مضبوط ہو؟ اور بیاناتِ دعوتِ اسلامی(جلداول)“شائع ہوچکی ہیں۔

ان مجالس کے ذمّہ داران کا 15اکتوبر2019ء بروزمنگل عالمی مدنی مرکز فیضان ِ مدینہ کراچی میں قائم المدینۃ العلمیہ کے ہیڈ آفس میں مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے ذمہ داران کے ہمراہ اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا اور شعبے میں مزید بہتری کے متعلق مختلف پہلو پر نکات پیش کئے۔ اس مدنی مشورے میں رکنِ مجلس و ناظم المدینۃ العلمیہ بھی شریک تھے۔ (رپورٹ،محمد آصف خان عطاری مدنی،رکنِ مجلس و ناظم المدینۃ العلمیہ)


دعوتِ اسلا می کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 13اکتوبر2019ء بروز اتوار  مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں اور مجلس مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کے ریجن ذمّہ داران کابذریعہ انٹرنیٹ  مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے شرکا سے اسلامی بہنوں کے تعویذاتِ عطاریہ کے مدنی بستوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئےذمّہ داران کی تربیت کی اور اسلامی بہنوں کے مزید مدنی بستے کھولنے کے اہداف طے کئے۔ علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ نے شعبے میں مزید بہتری کے متعلق نکات بھی فراہم کئے۔ (رپورٹ:،معاون رکنِ شوریٰ ، ابو ابراھیم محمد جہانزیب عطاری مدنی مجلس معاونت برائےاسلامی بہنیں کراچی)


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کھرانہ موڑ سیالکوٹ میں ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ کابینہ نے شرکا کی تربیت  اور کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے 12مدنی کاموں کو مضبوط کرنے اور عرس اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کےسلسلے میں عاشقانِ رسول کو حلقہ سطح پر تین دن کے قافلوں میں سفر کروانے کے اہداف دیئے۔ (رپورٹ:محمد امجد رضا عطاری، نگرانِ کابینہ )


دعوت اسلامی کے تحت نگرانِ کابینہ نے مدینہ ٹاؤن چوبارہ  میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کاوزٹ کیا اور فیضانِ مدینہ میں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔


دعوت اسلامی کے  عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ذمّہ داران کامدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس تاجران اور مجلس وکلا کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔ اراکینِ شوریٰ حاجی مولاناعبدالحبیب عطاری، حاجی محمد امین عطاری اور حاجی محمد امین عطاری قافلہ نے شرکا کی تربیت کی اور مدنی کاموں کے حوالے سے اہم نکات بیان کئے۔

لائیو اسٹاک، پولٹری اور زراعت کے شعبے سے وابستہ عاشقانِ رسول کے لئے خوشخبری

دعوت اسلامی کی مجلس ویٹرنری ڈاکٹرز کے زیر اہتمام

سنتوں بھرا اجتماع

22 اکتوبر 2019ء بروز منگل شام 6 بجے تا رات 9 بجے

بمقام: فیضانِ مدینہ شاہ رکنِ عالم کالونی ملتان

خصوصی بیان

رکنِ شوریٰ قاری محمد سلیم عطاری 


اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ 15اکتوبر 2019ء کو مغرب کی نماز کے بعد دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مجلس قافلہ کے نگران اور ریجن، ذیلی، حلقہ، علاقہ، ڈویژن، کابینہ اور زون سطح کے ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہوگا جس میں نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری شرکا کی تربیت فرمائیں گے۔تمام ذمّہ داران اسلامی بھائیوں سے شرکت کی درخواست ہے۔


دعوت ِ اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت 4 اور 5 نومبر 2019ءکو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سنّتوں بھرے اجتماع کا  انعقاد کیا جارہا ہے جس میں ملک بھر سے مٹن ،بیف،چکن،مویشی منڈی،سلاٹر ہاؤس اور چمڑا منڈی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے ۔اس اجتماع پاک میں امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ مدنی مذاکروں اور نگران اراکینِ شوریٰ سنّتوں بھرے بیانات کے ذریعے عاشقانِ رسول کی تربیت فرمائیں گے۔