دعوت اسلامی کے تحت  27 فروری 2020ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ چونگی نمبر 5 بچیکی روڈ ننکانہ میں مدرسۃ المدینہ للبنین کا افتتاح کیا جائیگا ۔ مدرسۃ المدینہ للبنین کا افتتاح ہفتہ وار اجتماع کے بعد رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری فرمائیں گے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی بستہ کے زیر اہتمام 19 فروری 2020 بروز بدھ کو فیضان مدینہ مانسہرہ ہزارہ زون  میں اجلاس کاا نعقاد ہوا جس میں مدنی بستہ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار محمد شکیل عطاری نے شعبے کے متعلق مختلف امور پر نکات پیش کیے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں 16فروری2020ء بروز اتوار سے 63دن کے مدنی تربیتی کورس کا آغاز ہوچکا ہے۔ اس کورس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول شرکت کی سعادت حاصل کر رہے ہیں ۔ رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری و دیگر مبلغین کورس کے شرکا کی تربیت فرمارہے ہیں۔

حصولِ علم کے خواہشمند اسلامی بھائی کورس میں ضرور شرکت فرمائیں اور علمِ دین کا خزانہ حاصل کریں۔ کورس میں داخلہ لینے کی آخری تاریخ22فروری2020ء ہے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ بالغان کے تحت 19فروری2020ء بروز بدھ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مجلس مدرسۃالمدینہ بالغان لاہور ریجن کے تمام ذمہ داران کا سنتوں بھرا اجتماع ہوگا۔رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائیں گے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام آج 18 فروری 2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی  میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں 64 جامعات المدینہ کراچی کے چھ ہزار طلبہ کرام، اساتذہ ، ناظمین اور ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری نے ”ٹائم مینجمنگ، اور علمی کیفیت مضبوط کرنے “کےموضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ نگران شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔


دعوت اسلامی کے تحت 8 مارچ 2020 ء کو رات 9:30 بجے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی قافلہ اجتماع ہونے جارہا ہےجس میں  کراچی ریجن کے تمام قافلہ ذمہ داران شرکت کرینگے۔ اس اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔ اجتماع کے اختتام پر ایک ایک ماہ کے قافلے راہ خدا میں سفر کرینگے۔ 


دعوت اسلامی کے تحت ملک وبیرونِ ملک سے عاشقانِ رسول سنتیں سیکھنے اور نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے کے لئے وقتا فوقتا قافلے میں سفر کرتے رہتے ہیں ۔ اسی سلسلے میں 16 فروری 2020ء کو پشاور زون کے عاشقان رسول ایک ماہ قافلے کے لئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور روانہ ہوچکے ہیں ۔ دورانِ قافلہ عاشقانِ رسول مدنی حلقے، علاقائی دورہ اور چوک درس میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ وضو اورنمازدیگر اہم شرعی مسائل سیکھنے کی سعادت حاصل کریں گے۔


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ڈیرہ اسماعیل خان میں  سیاسی شخصیات کی آمد ہوئی ۔ شخصیات نے فیضانِ مدینہ کا وزٹ کیا اور رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سے ملاقات کی۔ رکنِ شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی خدمات سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے نیکی کی دعوت پیش کی۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس خدام المساجد کے تحت  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ڈیرہ اسماعیل خان میں مدنی حلقہ ہوا جس میں مختلف شخصیات نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مساجد و مدارس بنانے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے تحت 12 فروری 2020ء کو ریجن ذمہ دار نے واہگہ ٹاؤن کابینہ لاہور کا  مدنی دورہ کیا۔ اس موقع پر بعد نماز عشاء واہگہ ٹاؤن کابینہ کےڈویژن ذمہ داران کا مدنی مشورہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لاہور میں ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد منصور عطاری نے شرکا کی تربیت فرمائی۔


پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد منصور عطاری  نے مجلس مدنی بستہ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں آپ نے اچھی زندگی گزارنے کے حوالے سے مدنی پھول پیش کئے اور شرکا کے سروں پر سفید عمامہ شریف بھی سجایا۔


معروف مذہبی اسکالر مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری کی میز بانی میں ذہنی آزمائش سیزن 11 کا آغاز 5 جنوری 2020ءسے ہوگیا تھا جو بڑھتے بڑھتے اپنے اختتامی مراحل پر پہنچ رہا ہے۔اس پروگرام میں 13 فروری 2020ء تک 28 مقابلے ہوچکے ہیں جس میں ملک کے مختلف شہروں کے اسلا می بھائیوں نے حصہ لیا ۔ مقابلے میں کامیاب ہونے والی ٹیمیں اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے فضل وکرم اور اپنی کوششوں سے آگے کی طرف گامزن ہیں۔ 13فروری2020ء کو کوارٹر فائنل کا مرحلہ ختم ہو چکا ہے۔

اب سیمی فائنل کا مرحلہ شروع ہونے جارہا ہے جس میں کامیاب ہونے والی ٹیم فائنل میں پہنچ سکے گی۔ پہلا سیمی فائنل 16 فروری 2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کے وسیع و عریض صحن میں انعقاد پذیر ہوگا۔ تمام عاشقانِ رسول اس پروگرام میں ضرور شرکت فرمائیں۔

سیمی فائنل کا دوسرا مرحلہ 19 فروری 2020ء کو مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں ہوگا۔