فیضانِ مدینہ
میاں چنوں میں نئے مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ
المدینہ کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا

دعوت
اسلامی کی مرکز ی مجلس شوریٰ کے رکنِ حاجی محمد رفیع العطاری نے مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ میاں چنوں پنجاب میں نئے
مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ کا سنگِ
بنیاد رکھا۔ اس موقع پرسنّتوں بھرے اجتماع
کا انعقادکیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔رکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری
نے ”راہِ خدا میں خرچ “ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیا ن کیا۔

دعوت
اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میاں
چنوں پنجاب میں سنّتوں بھرااجتماع ہوا جس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت
کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی رفیع العطاری نےسنّتوں
بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی کاموں میں
تعاون کرنے کا ذہن دیا۔

دعوت
اسلامی کے زیرِ اہتمام 22جنوری 2020ء کو دعوت
اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں بنگلہ مدنی چینل کے اجیروں کا
سنّتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنّتوں بھرا بیان کیا ۔ رکنِ شوریٰ نے سال 2019ء میں نمایاں کارکردگی کے حامل
اسلامی بھائیوں کوCertificate of Recognition دیئے۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ
حاجی محمد علی عطاری اور نگرانِ مدنی چینل حاجی محمد اسد عطاری بھی موجود تھے ۔
فیضانِ مدینہ
ملتان میں جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ
کے ذمّہ داران کا مدنی مشورہ

23جنوری2020ء
کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں مجلس جامعۃ المدینہ اور مجلس مدرسۃ المدینہ کے ناظمین سمیت ریجن
ذمّہ داران نے شرکت کی۔ نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نےشرکا
کو بتایا کہ جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ کے اخراجات کو مدنی عطیات بکس، مدنی
بستہ اور عشر کے ذریعے کس طرح خودکفیل کیا جا سکتا ہے اور مزید نئے جامعۃ المدینہ
اور مدرسۃ المدینہ کس انداز سے بنائے جا سکتے۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسلم
عطاری بھی موجود تھے۔

دعوت
اسلامی کے تحت 22جنوری 2020ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہرٹاؤن لاہور میں مدنی
حلقہ ہوا جس میں مرکزی جامعۃ المدینہ جوہرٹاؤن کے طلبۂ کرام اور فیضانِ قراٰن کورس میں K.P.K (مانسہرہ،
بٹ گرام، تورغہ، صوابی، مہمند، اپردیر، لوئردیر، سوات، بنوں، وزیرستان، ٹانک، لکی
مروت، چارسدہ)سے آئے ہوئے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔نگرانِ پاکستان انتظامی
کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا۔مدنی حلقے میں سوال
وجواب کا بھی سلسلہ ہوا ۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد عطاری بھی
موجود تھے۔

22جنوری2020ء
کو دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور ریجن سے فارغ التحصیل وہ مدنی اسلامی بھائی جو
اب تک دعوت اسلامی کے کسی شعبے میں اجیر نہیں ہیں اور اپنے طور پر کا م کررہے ہیں
انہوں نے شرکت کی۔ نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کو
مدنی پھول ارشاد فرمائے ۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد عطاری بھی
موجود تھے۔
فیضانِ مدینہ
جوہر ٹاؤن لاہور میں جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ کے ذمّہ داران کا مدنی مشورہ

22جنوری2020ء
کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس جامعۃ
المدینہ اور مجلس مدرسۃ المدینہ کے ناظمین سمیت ریجن ذمّہ داران نے شرکت کی۔
نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نےشرکا کو بتایا کہ جامعۃ
المدینہ اور مدرسۃ المدینہ کے اخراجات کو مدنی عطیات بکس، مدنی بستہ اور عشر کے ذریعے
کس طرح خودکفیل کیا جا سکتا ہے اور مزید نئے جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ کس
انداز سے بنائے جا سکتے۔ اس موقع پر اراکینِ شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد عطاری اور
حاجی محمد بغداد عطاری بھی موجود تھے۔

22جنوری
2020ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں جوہر
ٹاؤن کابینہ کے ذمّہ داران نے شرکت کی ۔ نگرانِ زون حاجی عبد الرشید عطاری نے شرکا
کی تربیت کی اور مدنی کاموں کا جائزہ لیا۔

جامعۃ
المدینہ ننکانہ پنجاب میں نگرانِ پاکستان
حاجی محمد شاہد عطاری کی آمد

دعوت
اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ننکانہ پنجاب کے مرکزی جامعۃ المدینہ میں نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد
شاہد عطاری کی تشریف آوری ہوئی۔ نگرانِ
پاکستان نے جامعۃ المدینہ کے طلبۂ کرام کو دعوت اسلامی کے 12مدنی کام کرنے کی
ترغیب دلائی۔ اس موقع پرنگرانِ پاکستان
انظامی کابینہ کے ہمراہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد
اسد عطاری مدنی بھی موجود تھے۔

20جنوری2020ء کو
دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسلام آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلام آباد ریجن سے فارغ
التحصیل وہ مدنی اسلامی بھائی جو اب تک دعوت اسلامی کے کسی شعبے میں اجیر نہیں ہیں
اور اپنے طور پر کا م کررہے ہیں انہوں نے شرکت کی۔ نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ
حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کو مدنی پھول ارشاد فرمائے ۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ
حاجی اسد عطاری مدنی بھی موجود تھے۔
جوہرٹاؤن
لاہور میں ناظمِ جدول او ر ڈویژن مشاورت کے
ذمہ داران کا مدنی مشورہ
