20جنوری2020ء کو دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسلام آباد میں  مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلام آباد ریجن سے فارغ التحصیل وہ مدنی اسلامی بھائی جو اب تک دعوت اسلامی کے کسی شعبے میں اجیر نہیں ہیں اور اپنے طور پر کا م کررہے ہیں انہوں نے شرکت کی۔ نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کو مدنی پھول ارشاد فرمائے ۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی اسد عطاری مدنی بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے تحت 19جنوری 2020 ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں جامعۃ المدینہ للبنین  کے ناظم جدول اور جامعۃ المدینہ کے متعلقہ ڈویژن مشاورت کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگرانِ زون حاجی عبد الرشید عطاری نے اہم امور پر کلام کیا۔

دعوت اسلامی کی مجلس کورسز کے تحت آج بروز پیر 20جنوری2020ء سے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں 63دن کےتربیتی کورس  کا آغاز ہوگیا ہےجس میں شرکت کرنے والے عاشقانِ رسول کو مکمل مدنی قاعدہ، نماز کے احکام، سنّتیں اور آداب، اخلاقی تربیت، ذیلی حلقے میں مدنی کام کا آغاز اور دیگر شرعی مسائل کے متعلق آگاہی فراہم کی جائیگی۔

دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہرٹاؤن لاہورمیں 9فروری 2020ء  صبح 9:00تا شام 5:00 بجے تک تین دن کا تعویذات عطاریہ کورس شروع ہونے جارہا ہےجس میں شرکت کرنے والے عاشقانِ رسول کو پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی دکھیاری امت کی غمخواری کے لئے تعویذاتِ عطاریہ دینے کا طریقہ سکھایا جائیگا۔ نوٹ: 12شرائط فارم پر ڈویژن نگران کا دستخط ہونا ضروری ہے۔

مزید معلومات کے لئے ان نمبرز پر رابطہ کریں

03044629288

03134601526

20 جنوری 2020ء بروز پیر شریف مدنی مرکز فیضان مدینہ G-11 اسلام آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلام آباد ریجن کے مجلس جامعۃ المدینہ اور مجلس مدرسۃ المدینہ کے ناظمین و ریجن ذمہ داران نے شرکت کی۔ مدنی مشورے میں نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے خصوصی شرکت فرمائی اورشرکا کو مختلف مدنی پھول ارشاد فرمائے۔ نگران پاکستان انتظامی کابینہ نے شرکا کو بتایا کہ جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ کے اخراجات کو مدنی عطیات بکس، مدنی بستہ اور عشر کے ذریعے کس طرح خودکفیل کیا جا سکتا ہے اور مزید نئے جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ کس انداز سے بنائے جا سکتے۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ مولانا اسد عطاری مدنی اور نگرانِ مجلس مدرسۃ المدینہ قاری لیاقت عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں 19جنوری 2020ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور زون کے اراکینِ کابینہ نے شرکت کی ۔ رکنِ شوریٰ  حاجی منصور عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور مدنی کاموں کے حوالے سے مدنی پھولوں سے نوازا۔


جوہرٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ،مجلس مدنی انعامات کے ذمّہ داران کی شرکت

تفصیل:

19جنوری 2020ءکو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس مدنی انعامات شمالی و جنوبی لاہور زون ، کابینہ اور ڈویژن سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔ مجلس مدنی انعامات کے ذمّہ دار اسلامی بھائی نے شرکا کی تربیت کی اور علاقائی سطح پر سحری اجتماع کروانے، مدنی درس ، بعد فجر مدنی حلقہ اور ہفتہ وار رسالہ کی مطالعہ کارکردگی بڑھانے پر کلام کیا۔


18جنوری 2020ء بروز ہفتہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لیہ میں لیہ شہر کے ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شہر کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی رفیع العطاری نے شرکاکو امیرِ اہلِ سنت کے فرمان کے مطابق روزانہ 2 گھنٹے مدنی کام کرنے کا ذہن دیا، رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں بتایا کہ ان دو گھنٹوں میں دعوتِ اسلامی کا مدنی کام کس طرح کیا جائے؟ آ پ نے شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ  کراچی میں 18جنوری بروز ہفتہ دارالمدینہ کراچی ریجن کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی اطہر عطاری نے شرکا کی تربیت فرمائی۔ یہ مدنی مشورہ ظہر سے مغرب تک جاری رہا۔


مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لیہ میں مدنی مشورہ

لیہ زون کے ائمہ کرام اور مدنی عطیات بکس ذمّہ داران کی شرکت

تفصیل:

دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لیہ پنجاب میں 18جنوری 2020ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں لیہ زون کےتمام ائمہ کرام نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی رفیع العطاری نے شرکا کی تربیت کی اور شرکا کو مسجد آباد کرنے ، انفرادی کوشش کے ذریعے نمازیوں کی تعدادبڑھانے،چوک درس، مسجد درس اور مسجد میں مدرسۃ المدینہ بالغان لگانے کا ذہن دیا جس پر ائمہ کرام نے ان تمام مدنی کاموں کو عملی جامہ پہنانے کی نیت کی۔

اسی طرح 18جنوری 2020ء کو اسی مقام پر مجلس مدنی عطیات کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی عطیات بکس لیہ زون کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی رفیع العطاری نے شرکا کی تربیت کی اور شرکاکو مدنی عطیات جمع کرنے، عطیات بکس بڑھانے ، اور روزانہ کم از کم دس دکانداروں سے ملاقات کرنے کا ذہن دیا۔

مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں  7 جنوری بروز منگل سے شروع ہونے والا 12 مدنی کام کورس اختتام پذیر ہوگیا۔ سات دن تک جاری رہنے والے اس کورس میں شرکا کو 12 مدنی کامو ں (مدنی قافلہ، مدنی انعامات، علاقائی دورہ، مدنی مذاکرہ، V.C.D اجتماع، یومِ تعطیل اعتکاف، ہفتہ وار اجتماع، مدرسۃ المدینہ بالغان، مدنی حلقہ، چوک درس، مسجد درس اور صدائے مدینہ ) کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ کورس میں شریک اسلامی بھائیوں نے کورس سے واپسی جاکر اپنے اپنے علاقوں میں دعوتِ اسلامی کے بارہ مدنی کام کرنے کی بھرپور نیت کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ  جوہر ٹاؤن لاہور میں مجلس کورسز کے تحت 7 جنوری سے سات دن کا اصلاحِ اعمال کورس منعقد کیا گیا جس میں شریک اسلامی بھائیوں کو باطنی بیماریوں کے بارے معلومات ، مہلکات کے بارے میں آگاہی، زبان کی آفات کے بارے میں رہنمائی کی گئی۔ معلم اسلامی بھائی نے شرکا کو مختلف چیزوں کے اشارے اور بہت سے ضروری مسائل بھی سکھائے۔