مرحوم محمد شوکت عطاری کے ایصالِ ثواب کےلیے سوئم کا اہتمام، رکنِ شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی نے خصوصی دعا فرمائی
رکنِ شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری کا مدارس المدینہ، جامعات المدینہ کے مدرسین و ناظمین اور طلبہ میں سنتوں بھرا بیان
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدرسۃ المدینہ، جامعۃ المدینہ کے
مدرسین، ناظمین، طلبۂ کرام، مدرسۃ المدینہ بالغان کے مدرسین اور ائمۂ کرام
کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا۔
عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی میں پانچ دن کے ”فیضان
نماز کورس“ شروع ہونے جارہا ہے

دعوت اسلامی
کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 20 مارچ
2020 ء سے پانچ دن کے ”فیضان نماز کورس
“شروع ہونے جا رہا ہے ۔اس کورس میں شرکت کرنے والے عاشقان رسول نماز کی سنتیں
و آداب، فرائض و واجبات،ذکر و اذکار، مسنون دعائیں اور نماز کا عملی طریقہ سیکھنے
کی سعادت حاصل کریں گے۔ اس کورس کےدوران پریکٹیکل (سوشل میڈیا، سیٹلائیٹ، زوم، ریورسیٹنگ) ٹریننگ کا سلسلہ بھی ہوگا۔
مزید
معلومات کے لئے اس نمبر پر رابطہ کریں:

دعوت اسلامی کے تحت 10 مارچ 2020ءکو مدنی مرکز فیضان
مدینہ اسلام آباد میں انفرادی طور پرمدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف
مجالس (جامعۃ المدینہ للبنات
،مدرسۃ المدینہ جزوقتی، فیضان مدینہ، ائمہ مساجد، ٹرانسپورٹ، جامعۃ المدینہ
للبنین، رابطہ برائےتاجران، رابطہ برائے شوبز، کارکردگی، مکتوبات و اوراد عطاریہ،
مزارات اولیاء، ڈاکٹر، کورسز) کے ریجن
ذمہ داران نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور
سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئےمدنی کاموں کے اہداف دیئے۔ رکن شوریٰ نےرمضان میں
مدنی عطیات جمع کرنے اور شعبے کو خود کفیل کرنے کے حوالے سے کلام کیا۔

دعوت اسلامی کے تحت 9 مارچ 2020ء بروز پیر مدنی
مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں انجینئرز،آئی ٹی پروفیشنل اور فنانس Finance کے شعبے سے
وابستہ افراد کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران
عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایااور شرکا
کو دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے مدنی کاموں میں
حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ علی ٹاؤن سرگودھا میں ذمہ داران کا سنتوں بھرا اجتماع

مدنی مرکز فیضان مدینہ کاہنہ نو لاہور میں تقسیم اسناد
اجتماع کا انعقاد

دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ للبنین کے
تحت8مارچ 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ کاہنہ نو
لاہور میں تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں طلبہ ،
اساتذہ، ناظمین ، ذمہ داران اور سرپرستوں نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا
عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔ اجتماع کے اختتام پر ناظرہ وحفظ مکمل کرنے والے طلبہ کو اسناد دی گئیں۔


تفصیلات
کے مطابق گزشتہ رات عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں عظیم الشان قافلہ
اجتماع ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران
عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
نگرانِ
شوریٰ نے اپنے بیان میں اسلام کی راہ میں
درپیش مصائب و آلام کا ذکر کرتے ہوئے
فرمایا کہ حضرت خباب رضی اللہ عنہ اسلام لائے قریش نے ان کو بے حد ستایا۔ یہاں تک کہ کوئلے کے
انگاروں پر ان کو چت لٹایا اور ایک شخص ان کے سینے پر پاؤں رکھ کر کھڑا رہا۔ یہاں
تک کہ ان کی پیٹھ کی چربی اور رطوبت سے کوئلے بجھ گئے ۔ لیکن انہوں نے اسلام کو
نہیں چھوڑا سب کچھ قربان کردیا۔ ہمیں اپنے وقت کی قربانی دینی چاہیے اور راہِ خدا
میں قافلوں کا مسافر بننا چاہیے۔


دعوت اسلامی
کے تحت 7 مارچ 2020ءکو مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں انفرادی طور پرمدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا
جس میں مختلف مجالس (تحفط اوراق مقدسہ، مدرسۃ المدینہ للبنات، مدرسۃ المدینہ
بالغان، اجارہ،مکتبۃ المدینہ، تقسیم رسائل) کے ریجن ذمہ داران نے
شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور سابقہ کارکردگی
کا جائزہ لیتے ہوئےمدنی کاموں کے اہداف دیئے۔
رکن شوریٰ نےرمضان میں مدنی عطیات جمع کرنے اور شعبے کو خود کفیل کرنے کے حوالے سے
کلام کیا۔

دعوت اسلامی کے تحت
مدنی مرکز فیضان مدینہ لاہور میں مجلس برائے کفن دفن کے زون ذمہ داران کاتربیتی اجتماع
ہوا۔ دوران اجتماع اراکین شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری
اور حاجی محمد منصور عطاری کی آمد ہوئی ۔ اراکین شوریٰ نے شرکا کی تربیت کی اور مجلس کے مدنی کاموں میں بھر پور تعاون کرنے کی
ترغیب دلاتے ہوئے مدنی پھولوں سے نوازا۔