پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس خدام المساجد کے تحت  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ڈیرہ اسماعیل خان میں مدنی حلقہ ہوا جس میں مختلف شخصیات نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مساجد و مدارس بنانے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے تحت 12 فروری 2020ء کو ریجن ذمہ دار نے واہگہ ٹاؤن کابینہ لاہور کا  مدنی دورہ کیا۔ اس موقع پر بعد نماز عشاء واہگہ ٹاؤن کابینہ کےڈویژن ذمہ داران کا مدنی مشورہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ لاہور میں ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد منصور عطاری نے شرکا کی تربیت فرمائی۔


پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد منصور عطاری  نے مجلس مدنی بستہ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں آپ نے اچھی زندگی گزارنے کے حوالے سے مدنی پھول پیش کئے اور شرکا کے سروں پر سفید عمامہ شریف بھی سجایا۔


معروف مذہبی اسکالر مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری کی میز بانی میں ذہنی آزمائش سیزن 11 کا آغاز 5 جنوری 2020ءسے ہوگیا تھا جو بڑھتے بڑھتے اپنے اختتامی مراحل پر پہنچ رہا ہے۔اس پروگرام میں 13 فروری 2020ء تک 28 مقابلے ہوچکے ہیں جس میں ملک کے مختلف شہروں کے اسلا می بھائیوں نے حصہ لیا ۔ مقابلے میں کامیاب ہونے والی ٹیمیں اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے فضل وکرم اور اپنی کوششوں سے آگے کی طرف گامزن ہیں۔ 13فروری2020ء کو کوارٹر فائنل کا مرحلہ ختم ہو چکا ہے۔

اب سیمی فائنل کا مرحلہ شروع ہونے جارہا ہے جس میں کامیاب ہونے والی ٹیم فائنل میں پہنچ سکے گی۔ پہلا سیمی فائنل 16 فروری 2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کے وسیع و عریض صحن میں انعقاد پذیر ہوگا۔ تمام عاشقانِ رسول اس پروگرام میں ضرور شرکت فرمائیں۔

سیمی فائنل کا دوسرا مرحلہ 19 فروری 2020ء کو مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں ہوگا۔


11فروری 2020ءکو مدنی  مرکز فیضانِ مدینہ ساہیوال کے مرکزی جامعۃ المدینہ میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری کی آمد ہوئی۔ رکنِ شوریٰ نے اساتذہ کرام اور طلبۂ کے درمیان سنتوں بھرا بیان فرماتے ہوئے شرکا کو نئے داخلے کروانے اور عشر جمع کرنے کے حوالے سے ذہن دیا اورمدنی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔


11 فروری 2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم مرکزی جامعۃ المدینہ کے درجہ دورۃ الحدیث شریف میں سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں تخصصات اور دورۃ الحدیث شریف میں سے  200 سے زائد طلبائے کرام نے شرکت کی۔شیخ الحدیث والتفسیر مفتی قاسم عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور طلبہ کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائے۔


10فروری2020ء بروز پیر شریف رکن شوریٰ حاجی یعفور رضاعطاری نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں لاہور ریجن کے مدرسۃ المدینہ کے ناظمین اعلیٰ کا مدنی مشورہ فرمایا۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے  شرکا کی مدنی کاموں کے حوالے سے تربیت کی اور مدارس کو خود کفیل بنانے کے حوالے سے مدنی پھول عطا فرمائے۔


گزشتہ دنوں نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے مدنی مرکز فیصل آباد میں مجلس عشر کا مدنی مشورہ  فرمایا۔ مدنی مشورے میں نگران مجلس، ریجن اور زون ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگرانِ پاکستان نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو گندم کی فصل کا عُشر جمع کرنے اور مجلس قافلہ کے ذریعے 1ماہ اور 12 ماہ کے قافلے میں سفر کرنے و کروانے کے اہداف دیئے ۔


دعوت اسلامی کے تحت 23 فروری 2020ء بروزِ اتوار مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں نگرانِ کابینہ ، اراکینِ زون،اراکینِ کابینہ ، ڈویژن مشاورت کے نگران، علاقائی مشاورت کےنگران اور مجلس کارکردگی داتا صاحب کابینہ کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری شرکا کی تربیت فرمائیں گے۔تمام ذمّہ داران سے شرکت کی درخواست ہے۔

یادرہے کہ اس مشورے کا آغازبعد نماز ظہر ہوگا۔


آج 9فروری بروز اتوار مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مجلس اسپیشل افراد کے تحت  سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا ۔ اس اجتماع پاک میں اسپیشل افراد(گونگے ،بہرے،نابینااور دیگر معذور اسلامی بھائیوں)کی تربیت کی جائیگی جبکہ مبلغین دعوت اسلامی سنّتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔ واضح رہے کہ اس اجتماع میں بیانات کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی بھی کی جائیگی۔


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگرانِ مولانا  محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے 8فروری 2020ء بروز ہفتہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ”فقہ المعاملات اور جدید بینکنگ کورس“ کے حوالے سے مدنی مشورہ لیا جس میں مجلس جامعۃ المدینہ اور بینکاری سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ نگرانِ شوریٰ نے کورس کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور اپنے قیمتی مدنی مشوروں سے بھی نوازا۔ اس موقع پر اراکینِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری اورحاجی محمد اطہر عطاری بھی موجود تھے ۔


دورِ حاضر میں بینکاری سے متعلق  پیش آنے والے جدید مسائل سے آگاہی حاصل کرنے کا زبردست موقع!!!

14 فروری2020ء بروز جمعۃالمبارک سے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں فقہ المعاملات اور جدید بینکنگ کورس کا اہتمام کیا جا رہا ہے

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ مرکزی جامعۃالمدینہ فیضانِ مدینہ کراچی(عالمی مدنی مرکز) کی جانب سے ”فقہ المعاملات اور جدید بینکنگ کورس“ کا اہتمام کیا جا رہا ہےجس میں دارالافتاء اہلِسنت کے مفتیانِ کرام اور بینکنگ و فنانس کے ماہرین مختلف اہم موضاعات پرخصوصی لیکچر دیں گے۔

کورس میں دیئے جانے والے چند لیکچرز کے عنوانات

عصرِ حاضر میں سرمایہ کاری میں مضاربت کا استعمال*عصرِ حاضر میں سرمایہ کاری میں مرابحہ کا استعمال*بینکوں میں معاہدوں کے پس منظر میں گارنٹی کا نظام*شیئرز کی خریداری سے متعلق شرعی احکام*عصرِ حاضر کے جدید مسائل میں وکالت کا استعمال*بیوع کے جدید مسائل اور اس کے علاوہ دیگر اہم موضوعات شامل ہوں گے۔

کورس میں شامل ہونے کی اہلیت

کورس میں کسی بھی سنی جامعہ سے فارغ التحصیل فاضلین، چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ اور فائننس و اکاؤنٹس ماسٹرز شرکت کر سکتے ہیں۔

کُل32 کریڈٹ گھنٹوں پر مشتمل جدید بینکنگ کورس کی کلاسز کا باقاعدہ آغاز 14فروری2020ء بروز جمعۃالمبارک سے ہو رہا ہے۔ کلاسز ہفتہ میں دو دن جمعہ اور اتوار کی رات 9 تا 11 بجے تک عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہوں گی۔