دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام مجلس جامعۃ المدینہ، مجلس ماہنامہ فیضان مدینہ اور مجلس مد نی عطیات بکس کے ذ مہ دا ران سمیت جامعۃ المدینہ کراچی کے نا ظمین کا اجلاس عا لمی مد نی مر کز فیضان مدینہ کراچی میں منعقد ہوا جس میں کراچی کے ناظمین جامعۃ المد ینہ ، خود کفالت ذمہ داران اورجامعۃ المدینہ للبنین کے اراکین نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حا جی اسدعطا ری مدنی نے اجلاس میں شریک اسلامی بھائیوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور انہیں جامعۃالمدینہ کے آ ئندہ منعقد ہو نیوالے سالانہ امتحان کی بہتر کار کردگی ،شعبہ کی خود کفالت، رمضان عطیات اور ماہ رمضان کے اعتکاف میں شرکت کا ذہن دیا۔ رکن شوریٰ اسدعطا ری مدنی نے مزید بتا یا کہ جامعۃ المدینہ کے ناظمین نے یہ نیت کی ہے کہ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ! جامعۃ المدینہ کے سالانہ امتحان میں طلبۂ کرام 80 فیصدسے زائد نمبر حاصل کریں گے ۔ اجلاس میں شریک ذ مہ دا ران نے مد نی عطیات اور نئے جامعۃ المدینہ کے قیام کے لئے بھی نئے اہداف حاصل کئے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ کورسز کے زیر اہتمام  26 فروری 2020 بروز بدھ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ’’مدرس کورس‘‘ میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کرام کا اجتماعِ تقسیمِ اسناد منعقد ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے طلبہ کے درمیان سنتوں بھرا بیان فرمایا اور طلبہ کرام میں اسناد بھی تقسیم فرمائیں۔ اس موقع پر کراچی ریجن کورسز کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔


دعوتِ اسلامی کے مرکزی جامعۃالمدینہ فیضان مدینہ فیصل آباد کے طلباء کرام واساتذہ نے رجب شریف کے پہلے روزے کی سحری اور مناجات سحر میں نگران پاکستان حاجی شاہد صاحب کی صحبت وبرکات حاصل کرنے کی سعادت حاصل کی۔ (رپورٹرسید معاذالرحمن رکن زون مجلس مدنی انعامات فیصل آباد زون)

24فروری 2020ء کو دعوت اسلامی کی مجلس جامعۃ المدینہ کا عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں اجلاس ہوا جس میں نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری  نے شرکا کی تربیت کی اور مختلف امور پر کلام کرتے ہوئے جامعۃ المدینہ کی تعلیمی اور تربیتی کارکردگی کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ اس موقع پر اراکین شوریٰ مولاناحاجی عبد الحبیب عطاری اور حاجی محمد اسد عطاری مدنی بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے تحت 26 فروری 2020ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد زون کے اراکین کابینہ نے شرکت کی ۔ رکن ِ  شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے مدنی کاموں کے حوالے سے کلام کیا اور ذمہ داران کو سحری اجتماعات کروانے، رمضان المبارک میں مدنی عطیات جمع کرنے اور قافلے میں سفر کرنے کے حوالے سےمدنی پھول پیش کئے۔


عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس ویٹرنری ڈاکٹر کے ذمہ دار ، کراچی ریجن کے نگران زون اور نگران کابینہ نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے  شرکا کی تربیت کی اور اس شعبے کے تحت ہونے والے مدنی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے مدنی پھول دیئے۔


(اسٹاف رپورٹر:کراچی)مسکراہٹ  پریشانیوں کی قاتل ہے، مسکرانے والے کا چہرہ ہشاش بشاش رہتا ہے لہٰذا اپنے چہروں کو مسکراہٹ سے سجائے رکھئے۔ یہ کہنا تھا نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری کا ، جو گزشتہ روز المدینۃ العلمیہ کے اسلامی بھائیوں کے درمیان خصوصی بیان فرمارہے تھے۔ آپ نے مزید کہا کہ تبلیغِ دین کے تین بنیادی ذرائع ہیں ایک تحریر دوسرا تقریر اور تیسرا سیرت یعنی انسان کی سیرت اور اس کا کردار ایسا ہو کہ جس سے اسلام کی مہک آتی ہو۔ ایک اسلامی بھائی کے سوال کے جواب میں نگرانِ شوریٰ نے کہا کہ ہمیں خود کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں وقت دینے کے لئے اپنے علاقے کے ذمہ داران کو پیش کرنا ہوگا، بہت سے مدنی کاموں کے لئے افراد کی حاجت ہے آپ اپنے آپ کو پیش کریں اِنْ شَآءَ اللہ آپ سے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کی خدمات لی جائیں گی۔

عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں واقع درجہ دورۂ حدیث شریف میں ہونے والے اس اجتماع میں بذریعہ لنک المدینۃ العلمیہ فیصل آباد کے اسلامی بھائیوں نے بھی شرکت کی۔ اختتام پر جن اسلامی بھائیوں کی سال 2019 میں ادارتی کارکردگی ممتاز رہی انہیں نگرانِ شوریٰ کے مبارک ہاتھوں اعزازی شیلڈ اور مدنی چیک دیا گیا۔ اس موقع پر المدینۃ العلمیہ کے ہیڈ و رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور رکن ِ شوریٰ حاجی برکت علی عطاری بھی موجود تھے۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 24فروری 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ  اوکاڑہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکپتن زون کے تمام نگران کابینہ نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے شرکا کی تربیت کی اور 28 فروری 2020ء سے ایک ماہ کے قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔ رکن شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو اعتکاف اور عشر جمع کرنے کے حوالے سے اہداف بھی دیئے۔


پروفیشنلز مجلس(دعوتِ اسلامی) کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہG-11 اسلام آباد میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں انجینئرز، میڈیکل ڈاکٹرز، پی ایچ ڈی ڈاکٹرز، پروفیسرز، آئی ٹی ایکسپرٹس، بینکرز و دیگر پروفیشنلز نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی اطہر عطاری نے اپنےاپنے پروفیشن میں اسلام کے سفیر بنیں کے موضوع پر بیان کرتےن ہوئے کہا کہ اخلاق و کردار کی بنیاد پر آپ اپنے اپنے شعبے میں رہتے ہوئے بھی دین کا کام کر سکتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہاں ہم اپنی ذات کی اصلاح کرتے ہیں وہاں ہمیں اپنے کولیگز و وابستگان بلکہ ہر ہر کلمہ گو کی اصلاح کے لئے کوششیں کرنی چاہیئے۔ نیز نگران مجلس آئی ٹی شعیب عطاری اور مدنی چینل ڈسٹریبیوشن مجلس کے نگران شاہ رخ عطاری نے بھی پروفیشنلز کو اپنے اپنے شعبے میں دعوتِ اسلامی کی خدمات کا تعارف پیش کیا۔شرکاکو دعوتِ اسلامی کے تعارف اور خدمات پر پریزینٹیشن بھی دکھائی گئی۔ یاد رہے!آئندہ ماہ پروفیشنلز اجتماع 29 مارچ بروز اتوار مدنی مرکز فیضانِ مدینہG-11 اسلام آباد میں ہوگا۔ (رپورٹ:محمد عقیل عطاری، پروفیشنل مجلس ذمہ داراسلام آباد زون )

نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے 23 فروری 2020ء بروز اتوار مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مجلس کفن دفن  کے اسلامی بھائیوں کا اجلاس فرمایاجس میں ذمہ داران کے 100 فیصد تقرر، شعبے کے کام کو بڑھانے کے لئے کفن دفن کورس کروانے اور دیگر مدنی کاموں کے اہداف دیئے۔ اس اجلاس میں رکن شوریٰ حاجی محمد منصور رضا عطاری بھی شریک تھے ۔


مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں  لائیو مدنی مذاکرہ دیکھنے کا سلسلہ ہوا جس میں نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری سمیت جامعۃ المدینہ ہدیٰ کے طلبۂ کرام نے شرکت کی اور امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دیئے گئے جوابات سے فیض یاب ہوئے۔ اجتماع کے بعد طلبۂ کرام کا مدنی حلقہ ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے انہیں 12 ماہ کے قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر 30 اسلامی بھائیوں نے رمضان المبارک 1441ھ سے سفر کرنے کی نیت کی۔


دعوت اسلامی کے تحت 20 فروری 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔