کورونا وائرس  اور لاک ڈاؤن کے باعث دعوت اسلامی کے تحت جہاں بیشتر ممالک میں غریب، مستحقین اور حاجت مندوں کی داد رسی کیلئے راشن اور نقد رقوم کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے وہاں نیپال کے شہر نیپال گنج میں بھی متاثرین میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں دعوت اسلامی کے مدنی مرکزفیضان مدینہ نیپال گنج میں باقاعدہ راشن کے تھیلے بنائے گئے اور مستحق افراد تک پہنچائے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام26 مارچ2020ء بروز جمعرات ہفتہ وار سنتوں بھرا  اجتماع بذریعہ مدنی چینل نشر کیا گیا ۔ اس اجتماع پاک میں امیر اہل سنت مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ ملک بھر میں یہ اجتماع مدنی چینل کے ذریعے براہِ راست دیکھا گیا۔

بیان کے اختتام پر ذکر اللہ اور دعا کا سلسلہ ہوا جس میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے انسانیت دشمن وائرس ’’ کرونا ‘‘ سے حفاظت کےلیے خصوصی دعافرمائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 22 مارچ 2020ء کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 9:30 بجے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں محفلِ نعت بسلسلۂ معراج شریف(مدنی مذاکرہ) کا انعقاد ہوگا جسے بذریعۂ مدنی چینل اور سوشل میڈیا دنیا بھر میں براہ راست نشر کیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق اس اجتماع میں عالمی مذہبی اسکالر علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ خصوصی طور پر شریک ہونگے اور مدنی مذاکرہ فرمائیں گے۔ 15مارچ 2020ء کی شب مدنی چینل پر ہونے والی دعائیہ تقریب میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اجتماع پاک کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسلامی بھائی محفلِ نعت میں بذریعۂ مدنی چینل اپنے گھروں پر شرکت کریں ۔

تمام عاشقان رسول اپنے اپنے گھروں میں مدنی چینل/ سوشل میڈیا کے ذریعے اس محفلِ نعت میں ضرور بالضرور شر کت کریں۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرا  اجتماع بذریعہ مدنی چینل نشر کیا گیا ۔ اس اجتماع میں امیر اہل سنت مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ ملک بھر میں یہ اجتماع مدنی چینل کے ذریعے براہِ راست دیکھا گیا۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے موت کی تیاری کے حوالے بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ ’’ قبر وحشر کا معاملہ نہایت ہولناک ہےمگر اس سے قبل موت کا معاملہ بھی انتہائی کربناک ہے۔ آہ! ہمارا ہر سانس موت کی طرف گویا ایک قدم اور ہمارے شب و روز موت کی جانب گویا ایک ایک میل ہیں، ایک ایک کلو میٹر ہیں چاہے کوئی زندگی کی کتنی ہی بہاریں لوٹنے میں کامیاب ہو بھی جائے مگر اسے موت کی خزاں سے دوچار ہونا ہی پڑے گا ، کوئی چاہے کتنا ہی عیش و عشرت کی زندگی گزارے مگر موت تمام تر لذتوں کو ختم کرکے ہی رہے گی، کوئی خواہ کتنا ہی اہل و عیال اور دوست و احباب کی رونقوں میں دلشاد ہولے مگر موت اسے جدائی کاغم دے کر رہے گی، آہ کتنے مغرور آبرودار موت کے ہاتھوں ذلیل و خوار ہوگئے ، نہ جانے کتنے ظالم حکمرانوں کو موت نے ان کے بلند محلات سے نکال کر قبر کی کال کوٹھڑی میں ڈال دیا ، نہ جانے کیسے کیسے افسروں کو موت نے کوٹھیوں کی وسعتوں سے اٹھا کر قبر کی تنگیوں میں پہنچا دیا ، کتنے ہی وزیروں کو بنگلے کی چٹا چونگ روشنیوں سے قبر کی تاریکیوں میں منتقل کردیا، آہ موت ہی کے سبب بہت سارے دولہے مچلتے ارمانوں کے ساتھ آراستہ و پیراستہ حجالۂ عروسی میں داخل ہونے کے بجائے کیڑے مکوڑوں سے ابھرتی تنگ و تاریک قبروں میں چلے گئے نہ جانے کتنے ہی نوجوان شادی کی مسرتوں کے ذریعے اپنی جوانی کی بہاریں دیکھنے سے قبل ہی موت کا شکار ہوکر وحشتناک قبروں میں جاپہنچے۔

بیان کے اختتام پر ذکر اللہ اور دعا کا سلسلہ ہوا جس میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے انسانیت دشمن وائرس ’’ کرونا ‘‘ سے حفاظت کےلیے خصوصی دعافرمائی۔

عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی  میں 06 تا 13 مارچ 2020 دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام چلنے والے دارالمدینہ اسکولنگ سسٹم کراچی ریجن کے ٹیچرز کے لیے ’’فیضانِ نماز کورس‘‘ اور ’’ 12 مدنی کام کورس‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ مدنی کام کورس کے دوران دار الافتاء اہل سنّت کے مفتیانِ کرام اور دعوتِ اسلامی کی مجلسِ شوریٰ کے اراکین نے مختلف اوقات میں ٹیچرز اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی۔

کورس کے اختتامی سیشن میں رکنِ شوریٰ حاجی محمداطہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرماتے ہوئے ٹیچرز اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 مدنی کاموں میں بھرپور شرکت کرنے اور شعبہ تعلیم سے وابستہ دیگر افراد کو بھی اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔

کورس میں شرکت کرنے والے اسلامی بھائیوں کو مجلس کورسز کی جانب سے رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری کے ہاتھوں کورس مکمل کرنے پر سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

دعوت اسلامی کے مدنی مرکزفیضان مدینہ سیکٹر جی الیون اسلام آباد میں  شیخ الحدیث و دارالعلوم انوار رضا راولپنڈی کے مہتمم مولانا محمد سلیمان رضوی مدظلہ العالی، خطیب مرکزی جامع مسجد حنفیہ غوثیہ مولانا قاری صلاح الدین، ناظم اعلیٰ جامعہ انوار رضا مولانا قاری الطاف قریشی کی تشریف آوری ہوئی۔

مجلس رابطہ باالعلما کے ذمہ داران نے تمام علمائے کرام کا خیر مقدم کیااور انہیں جامعۃ المدینہ، مدرسۃ المدینہ آن لائن، مکتبۃ المدینہ اور دیگر شعبہ جات کا وزٹ کرایا اور وہاں ہونے والے مدنی کاموں کے حوالے سے بتایا۔ مولانا محمد سلیمان رضوی مدظلہ العالی نے دعوت اسلامی کی دین متین کی خدمات کو سراہا اور راولپنڈی کے علاقے منگٹیال میں قائم جامعہ انواررضا دعوت اسلامی کو پیش کیا۔مفتی صاحب نے مدنی چینل کو اپنے تاثرات بھی دئیے۔

پنجاب کے شہر ملتان میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکزفیضان مدینہ میں اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب چوہدری ذوالفقار علی سدھو اور سابق صدر ڈسٹرکٹ بار اللہ دتہ کاشف بوسن کی آمد ہوئی۔

نگران کابینہ، مجلس نشرواشاعت اور مجلس رابطہ باالعلماء کے ذمہ داران نے ان کو خوش آمدید کہا اور رکن شوریٰ قاری محمد سلیم عطاری سے ان شخصیات کی ملاقات کروائی۔

رکن شوریٰ نے فیضان مدینہ میں قائم دفاتر اور مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور انہیں دنیا بھر میں دین اسلام کی ترویج کے لئے ہونے والے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے حوالے سے بتایاجس پر ان شخصیات نے دعوت اسلامی کی اشاعت دین کی کاوشوں کو سراہا۔

رکن شوریٰ نے ان شخصیات کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت بھی پیش کی۔آخر میں دعا کا سلسلہ ہوا جبکہ چوہدری ذوالفقار اور اللہ دتہ کاشف کو مکتبۃ المدینہ کی مختلف کتب و رسائل بھی تحفےمیں پیش کئے گئے۔

گزشتہ رات عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ختمِ بخاری کا سلسلہ ہوا جسے مدنی چینل پر براہِ راست نشر کیا گیا۔ اس مبارک  اجتماع میں لاکھوں عاشقانِ رسول نے بذریعہ مدنی چینل شرکت کی سعادت حاصل کی۔

اس موقع پر امیرِ اہلِ سنت علامہ محمد الیاس عطار قادریدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےبخاری شریف کی آخری حدیث كلمتانِ حبيبتانِ الیٰ الرحمٰن خفیفتانِ علیٰ اللسان ثقیلتانِ فی المیزان سبحان اللہ و بحمدہِ سبحان اللہ العظیمپڑھا کربخاری شریف کا ختم فرمایا۔

اس موقع پر امیرِ اہلِ سنت کا کہنا تھا کہ بخاری شریف کی پہلی حدیث اِنَّما الاَعمالُ بالنِّیات ۔۔الخ کا تعلق دنیا سے ہے کیونکہ اعمال کا ثواب نیت پر موقوف ہے اور آخری حدیث شریف کا تعلق آخرت سے ہے کیونکہ اعمال کا وزن آخرت میں ہی ہوگا۔

آپ نے اما م شافعی رحمۃ اللہ علیہ کا قولاللہ عَزَّ وَجَلَّ کی پاکی بیان کرنے سے وباؤں سے حفاظت ہوتی ہے“ ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے یہاں آج کل کرونا وائرس کی بیماری پھیلی ہوئی ہےاور یہ بھی وبا میں ہی شمار ہوگا تو چلتے پھرتے سبحان اللہ کا ورد کریں اللہ عَزَّ وَجَلَّ جسے چاہےگا اسے اس وبا سے محفوظ فرما دے گا۔


12 مارچ 2020ء  بروز جمعرات مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مجلس جدول و جائزہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس جدول جائزہ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے اس مجلس کے ذریعے گزشتہ سال 2019ء میں ہونے والے مختلف شعبہ جات کے جائزوں کی کارکردگی لی اور آئندہ کے اہداف دیئے۔


سندھ کے شہر حیدر آباد میں قائم مدنی مرکز  فیضانِ مدینہ میں سکیورٹی کی خدمات انجام دینے والے محمد شوکت عطاری کا سوئم مدنی مرکز فیضان مدینہ حیدرآباد میں ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری، نگرانِ حیدر آباد زون اور دیگر ذمہ داران و عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ نے مرحوم کےلیے خصوصی دعافرمائی۔

عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ  کراچی میں اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدرسۃ المدینہ، جامعۃ المدینہ کے مدرسین، ناظمین، طلبۂ کرام، مدرسۃ المدینہ بالغان کے مدرسین اور ائمۂ کرام کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا۔

نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا، اس اجتماع میں عالمی مدنی فیضانِ مدینہ کراچی کے عاشقانِ رسول نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ نے شرکا کو ماہِ رمضان میں اعتکاف کرنے کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی امین عطاری بھی موجود تھے۔

دعوت اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 20 مارچ 2020 ء سے  پانچ دن کے ”فیضان نماز کورس “شروع ہونے جا رہا ہے ۔اس کورس میں شرکت کرنے والے عاشقان رسول نماز کی سنتیں و آداب، فرائض و واجبات،ذکر و اذکار، مسنون دعائیں اور نماز کا عملی طریقہ سیکھنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ اس کورس کےدوران پریکٹیکل (سوشل میڈیا، سیٹلائیٹ، زوم، ریورسیٹنگ) ٹریننگ کا سلسلہ بھی ہوگا۔

مزید معلومات کے لئے اس نمبر پر رابطہ کریں:

نگران پاکستان مجلس مدنی چینل عام کریں محمد انجم رضا عطاری: 03137025825