محسن عباس اور دیگر عہدیداران کی فیضان مدینہ ملتان آمد ،
دعو ت اسلامی کو تعریفی شیلڈز پیش کی گئی

پچھلے دنوں شاہ رکن عالم ملتان میں قائم مدنی
مرکزفیضان مدینہ میں مقامی اسپتال کے ریجنل بلڈ سینٹر کے منیجر محسن عباس اور دیگر
عہدیداران کی آمد ہوئی۔ اس موقع پر محسن عباس اور دیگر عہدیداران نے رکن شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری اور رکن شوریٰ
حاجی محمد سلیم عطاری سے ملاقات کی۔ اراکین شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت
لگائے جانے والے بلڈکیمپس، فلاحی کاموں اور دعوت اسلامی کے دیگر مدنی کاموں کا تعارف پیش
کیاجس کو ان عہدیداران نے سراہا۔
ملاقات کے اختتام پرریجنل مینجر محسن عباس نے ملتان میں بلڈکیمپس لگانے پر دعوت
اسلامی کو اپنے ادارے کی جانب سے تعریفی شیلڈز بھی پیش کیں۔

فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں قائم مدنی
مرکزفیضان مدینہ میں مجلس مدنی قافلہ کا ویڈیو
کانفرنس مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری مدنی
قافلہ نگران مجلس اور ریجن ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران پاکستان انتظامی کابینہ
حاجی محمد شاہد عطاری آن لائن ان اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی اور شعبے کے متعلق
مجلس کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

مدنی مرکزفیضان مدینہ جوہرٹاؤن لاہور میں میڈیاڈیپارٹمنٹ
دعوت اسلامی کے تحت مقامی ٹی وی چینل کے صحافی و سینئر تجزیہ کار اسد کھرل کے والد
کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کا سلسلہ ہواجس میں اسد کھرل سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔رکن شوری حاجی یعفوررضا عطاری
نے اس موقع پر اسد کھرل سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کو والدین کی اہمیت پر مدنی پھول دئیے جبکہ تجزیہ کار اسد کھرل کے
والد مرحوم کے لئے دعائیں کیں۔
فاتحہ خوانی کے میں میڈیاڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی لاہور کے ریجن
ذمہ دار نے اسد کھرل کو فیضان مدینہ کے مختلف شعبہ جات ،مجلس وقف املاک ،مجلس تعمیرات
اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کرایا اور وہاں ہونے والے مدنی کاموں کا تعارف بھی پیش
کیا۔اس موقع پر اسد کھرل نے دعوت اسلامی کے تنظیمی نظام اور مدنی کاموں سے متاثر ہوکر ہاتھوں ہاتھ مدنی عطیات دعوت اسلامی کو جمع کروائیں اور دعوت اسلامی کی خدمات کو خوب سراہا۔
فیضان مدینہ اسلام آباد میں مختلف مجالس کے ریجن ذمہ
داران کا مدنی مشورہ

ہر سال کی طرح اس سال بھی دعوت اسلامی کے تحت اجتماعی قربانی کا سلسلہ
ہے۔ اسی سلسلے میں ملک بھر میں مجالس قائم کی جارہی ہیں اور ذمہ داران کی شرعی
وتنظیمی حوالے سے مدنی مشورے بھی کئے جارہے ہیں۔
پچھلے دنوں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قائم مدنی مرکزفیضان مدینہ میں اسلام
آباد ریجن کے ذمہ داران کا ویڈیو کانفرنس کے ذریعے مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران
زون، مجلس مالیات، مجلس مدنی عطیات بکس، مجلس ائمہ مساجد، مجلس فیضان مدینہ، مجلس
مدرسۃ المدینہ للبنین و للبنات اور مجلس
جامعۃ المدینہ للبنین و للبنات کے ریجن ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس موقع
پررکن شوریٰ حاجی محمد وقارالمدینہ عطاری اور رکن شوریٰ حاجی محمداظہر عطاری نے ان
اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی۔ ویڈیو کانفرنس میں گزشتہ سال کی کارکردگی کا جائزہ
لیاگیا اور اجتماعی قربانی کرنے اور قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے اہداف
بھی طے کئے گئے۔
آن لائن کفن دفن کورس کا اختتام پرحاجی یعفور رضا عطاری نے
سنتوں بھرا بیان

پنجاب کے شہر لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں قائم
مدنی مرکزفیضان مدینہ میں میڈیاڈیپارٹمنٹ
آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہونے والے آن لائن کفن دفن کورس کا اختتام ہوا جس میں
لاہور اور اس کے اطراف میں واقع پریس کلب کے مختلف صحافیوں نے شرکت کی۔ کورس کے
اختتام پر رکن شوریٰ حاجی یعفور رضاعطاری نے کورس کے شرکا کے درمیان آن لائن سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں حصہ لینے والے اسلامی بھائیوں کو
دعوت اسلامی کے تحت مل کر دین کے کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن بھی دیا۔

فیصل آباد
مدینہ ٹاؤن میں قائم مدنی مرکزفیضان مدینہ میں مجلس ہفتہ وار اجتماع اور مجلس ہفتہ وار مدنی
مذاکرہ کا بذریعہ ویڈیوکانفرنس مدنی مشورہ
ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی محمدفضیل عطاری اور ریجن ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران
پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نےان مجالس کے ذمہ داران کی رہنمائی
فرمائی اور اسلامی بھائیوں سے شعبے کے
متعلقہ مدنی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی۔ اس مدنی مشورے میں فیصل آباد زون کے نگران سمیت دیگر
ذمہ داران بھی شریک تھے۔

دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام
آباد میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی آمد ہوئی۔ نگران
راولپنڈی محمد اسلم عطاری اور نگران اسلام آباد محمد نعمان عطاری نے انہیں خوش
آمدید کہا اور فیضان مدینہ میں قائم مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا۔ ذمہ داران نے
انہیں دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کام اور فلاحی کام کے حوالے
سے اپڈیٹ دی جس پر شخصیات نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو خوب سراہا اور آئندہ بھی
فیضان مدینہ آنے کی نیت کی۔
فیضان مدینہ لاہور میں مجلس فیضان مدینہ کے اسلامی
بھائیوں کا مدنی مشورہ

پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضان
مدینہ لاہور میں مجلس فیضان مدینہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں فیضان مدینہ کے ایڈمن
اور مجلس فیضان مدینہ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا
عطاری نے کارکردگی کا جائزہ لیا اور فیضان مدینہ کی تعمیرات کے حوالے سے مدنی پھول
دیئے۔ مشورے کے اختتام پر رکن شوریٰ نے
دارالافتاء اہلسنت کی تعمیرات کا جائزہ بھی لیا۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 17 جولائی 2020ء کو
مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس ڈاکٹر کے اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شعبے کےمدنی
کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مدنی کام کو مزید بڑھانے کے حوالے سے مدنی
پھول دیئے۔

دعوت اسلامی کے مدنی
مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں شعبہ مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ للبنات کا مدنی مشور ہوا جس
میں شعبہ مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ
للبنات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران شمالی زون لاہور حاجی محمد نعیم عطاری نےنئے مدارس اور جامعات
کھولنے ، خود کفالت، قربانی کی کھالیں، مدنی عطیات بکس اور بواب کے بستوں کے حوالے
سے کلام کیا۔
اسلام آباد ریجن کے نگران زون و ریجن کارکردگی ذمہ داران کا مدنی مشورہ

اسلام
آباد میں قائم مدنی مرکزفیضان مدینہ میں اسلام آباد ریجن کے نگران زون و ریجن
کارکردگی ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا ۔نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد
شاہد عطاری نے مدنی مرکزفیضان مدینہ فیصل آبادسے بذریعہ ویڈیو لنک ان اسلامی بھائیوں
کی رہنمائی فرمائی۔ نگران پاکستان نے ذمہ داران کی تقرریوں کا جائزہ لیا جس پر نگران زون نے موجودہ تقرری
کے حوالے سے اپنی اپنی کارکردگی پیش کی۔ حاجی محمد شاہد عطاری نے ان اسلامی بھائیوں
کو مزید تنظیمی ذمہ داری لے کر کارکردگی
پیش کرنے کا ذہن دیا۔ اس موقع پر رکن شوریٰ
حاجی وقارالمدینہ عطاری بھی موجود تھے۔

فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں
مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کا بذریعہ ویڈیو کانفرنس مدنی مشورہ ہوا جس رکن شوریٰ
حاجی محمد بلال عطاری اور ریجن ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد
عطاری نے کارکردگی کا جائزہ لیا اور مدرسۃ
المدینہ بالغان کے سلسلے کو دنیا بھر میں مکمل ایس اوپیز کے تحت کرنے کی ترغیب
دلائی جس پر ان اسلامی بھائیوں نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
مدرسۃالمدینہ بالغان کی کارکردگی کے حوالے سےنگران
پاکستان کا کہنا تھاکہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دنیا بھر میں30
ہزارمقامات پر مدرسۃ المدینہ بالغان کا
سلسلہ ہوتا ہے جبکہ اس میں پڑھنے والوں کی تعداد کم و بیش 1 لاکھ 42 ہزار ہے۔