پچھلے دنوں ملتان میں قائم مدنی مرکزفیضان مدینہ میں ملتان ریجن
کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں فروری0 202ء اور مہلک وباء کے
باعث پیدا ہونے والی صورت حال کے بعد سے اب تک کے 12 مدنی کاموں کا تقابلی جائزہ لیاگیا۔
مدنی مشورے میں ان مدنی کاموں کو مزید بہتر بنانے، سالانہ بجٹ، مدنی عطیات اور
اخراجات کے حوالے سے کلام ہوا جبکہ دسمبر 2020ء تک کے اہداف بھی مقرر کئے گئے۔ رکن شوریٰ حاجی
محمد اسلم عطاری نے ریجن ذمہ داران کی رہنمائی فرمائی اور انہیں عید قرباں پر اجتماعی قربانی اور قربانی کی کھالیں جمع کرنے
کے حوالے سے بھی اہداف دئیے۔ دوران مدنی مشورہ ماہ جون میں ملتان ریجن میں ہونے
والے مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیاگیا جس پر حاجی محمد اسلم عطاری نے
ذمہ داران کی کارکردگی کو خوب سراہا ۔ اس
موقع پر ان اسلامی بھائیوں نے آئندہ بھی اپنی کارکردگی کو مزید بہتربنانے اور
اہداف کو پورا کرنے کی نیتیں کیں۔