دعوت اسلامی کی تنظیمی اعتبار سے پاکستان کوچھ ریجن میں تقسیم کیا گیا ہےانہی ریجنز میں سے ایک اسلام آباد ریجن بھی ہے۔ نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے بذریعہ ویڈیولنک اسلام آباد ریجن کا مدنی مشورہ لیاجس میں ریجن نگران ورکن شوریٰ حاجی وقارالمدینہ عطاری،  نگران زون،نگران کابینہ،ریجن کارکردگی ذمہ داراور متعلقہ ریجن ذمہ داران نے شرکت کی۔ مدنی مرکزفیضان مدینہ فیصل آباد سے نگران پاکستان نے موجودہ صورت حال میں مدنی کاموں کو بہتر بنانے کے حوالے سے رہنمائی فرمائی نیز نگران پاکستان نے ان اسلامی بھائیوں کو تقرری مکمل کرنے کی اہمیت کے حوالے سےمدنی پھول عطا فرمائے۔اور منسلک کی رجسٹریشن کا طریقہ کاربھی بتایا۔


آج مؤرخہ 10 جون 2020  عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں S.O.P‘es کا خیال رکھتے ہوئے مکتبۃ المدینہ العربیہ و دیگر ذمہ داران کا اجلاس ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے خصوصی شرکت فرمائی۔ اجلاس میں مکتبۃ المدینہ کی بعض کتابوں کو عرب ممالک سے شائع کرنے کے متعلق تبادلۂ خیال کیا گیا۔

مکتبۃ المدینہ العربیہ کے رکن احمد رضا گھانچی مدنی نے دعوتِ اسلامی کے شب وروز کو بتایا کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ چار کتابیں” انوار المنان فی توحید القرآن، مجموعہ رسائل امیر اہل السنۃ،اجلی الاعلام بقواطع الاسلام اور الفتاویٰ المختار من الفتاویٰ الرضویہ “ اشاعت کے لئے عربی ممالک بھیج دی گئی ہیں جبکہ دروس البلاغہ، نورالایضاح اور التعلیقات الرضویہ علی الہدایہ و شروحہا ابھی پروسس میں ہیں، عنقریب انہیں بھی اشاعت کے لئے عرب ممالک روانہ کردیا جائے گا۔


حکومتی ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے پنجاب کے شہر ملتان میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکزفیضان مدینہ میں ملتان ریجن کے نگران زون کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری نے ان اسلامی بھائیوں کی رہنمائی فرمائی۔ مدنی مشورے میں موجودہ صورت حال میں دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کے ساتھ فلاحی کاموں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس مدنی مشورے میں اہم اہداف طے کئے جن میں عالمی وباء سے فوت ہونے والوں کی تدفین، موجودہ صورت حال میں بیروزگار ہونے والے افراد کی مدد اور دعوت اسلامی کے تحت 12، 13 اور14 جون2020ء کو لگنے والے بلڈکیمپس کے مقامات کاتعین کیا اور اہداف طے کئے گئے۔


مدنی مرکزفیضان مدینہ فیصل آباد میں حکومتی ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے  مجلس دعوت اسلامی ویلفیئر ٹرسٹ کامدنی مشورہ ہوا جس میں نگران مجلس شفاعت علی عطاری اور کراچی سے دیگر اراکین مجلس نے شرکت کی۔ نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہدعطاری نے شرکا کی تربیت کی اور شعبے کے کام کو مزید بڑھانے کی ترغیب دلائی۔ مدنی مشورے میں پاکستان کے 26 بڑے شہروں میں ذمہ داران کی تقرری کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا جبکہ پاکستان کے ہر شہر اور علاقے میں ذمہ داران کی تقرری کے حوالےسے اہداف طے کئے گئے۔


دعوت اسلامی کی مجلس مکتوبات اوراد عطاریہ کراچی کے ریجن و زون ذمہ داران نے رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری سے ان کے دفتر عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ملاقات کی۔ رکن شوریٰ نے ان اسلامی بھائیوں کی موجودہ صورت حال میں حکومتی ایس او پیز کے مطابق Social distance، امت کی خیرخواہی، بیمار اور پریشان حال اسلامی بھائیوں کی خبر گیری کرنے کے حوالے سے رہنمائی فرمائی۔ 


رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے مدنی مرکز فیضان مدینہ اوکاڑہ پنجاب سے بذریعہ ویڈیو لنک ساہیوال زون کی کابینہ کا مدنی مشورہ فرمایا۔مدنی مشورے میں  ذمہ داران کو مدنی کام بڑھانے اور مدنی عطیات جمع کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون میں قائم مدنی مرکزفیضان مدینہ میں جنرل ریٹائرڈ آفتاب حسین (چیئرمین تھیلیسیمیا سینٹر سندس فاؤنڈیشن ) نے آمد ہوئی۔ رکن شوریٰ حاجی وقارالمدینہ نے آفتاب حسین کو خوش آمدید کہا۔ رکن شوریٰ نے آفتاب حسین کو دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا اور بالخصوص موجودہ صورت حال میں دعوت اسلامی کے فلاحی کاموں اور بلڈڈونیشن کے حوالے سے بتایا جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو خوب سراہا ۔

بعد ازاں رکن شوریٰ نے آفتاب حسین کو مکتبۃ المدینہ کا دورہ بھی کرایا اور وہاں موجود مختلف کتب و رسائل کا تعارف بھی پیش کیا نیز رکن شوریٰ نے آفتاب حسین کو تحائف بھی پیش کئے۔

دار الافتاء اہل سنت کے  مفتی علی اصغر عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی پچھلے دنوں کراچی ریجن کے آفس عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی آمد ہوئی۔ جہاں آپ نےکراچی ریجن کے نگران و رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور مکتبۃ المدینہ کے ذمہ دار حاجی فیاض عطاری سے ملاقات کی۔ مفتی صاحب نے مکتبۃ المدینہ کی کتب کے حوالے سے گفتگو فرمائی اور مکتبۃ المدینہ کے حوالےسے معلومات حاصل کی۔


عالمی مدنی مرکز فیضان کراچی میں مجلس قافلہ کے ریجن اور زون ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا۔ جس میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر زون وائز کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے انفرادی کوشش کے حوالے سے ان اسلامی بھائیوں کی رہنمائی فرمائی اور کراچی ریجن کی تقریباً دس ہزار سمتیں بنانے کے حوالے اہداف بھی طے کئے۔


گزشتہ روز مورخہ 2 جون 2020ء بروز  منگل دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا آن لائن اجلاس منعقد ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سمیت تمام اراکینِ شوریٰ نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔ مدنی مشورے کا آغاز دوپہر 2 سے ہوا جس کا اختتام 5 بجے ہوا۔ اجلاس میں رمضان المبارک میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مدنی کاموں کا جائزہ لیا گیا جبکہ موجودہ لاک ڈاؤن میں مزید آگے کس طرح مدنی کام کرنا ہے اس کے متعلق لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ 


عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی میں موجودہ صورتحال کے حوالے سے  ایک اہم اجلاس ہوا جس میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری، رکن شوریٰ حاجی محمدامین عطاری ، رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری قافلہ اور فیضان مدینہ کے تمام شعبہ جات کے ذمہ داران سمیت مدنی چینل کے تمام شعبہ جات کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے موجودہ صورتِ حال اور حکومتی ایس او پیز(S.O.Ps) کے حوالے سے ان اسلامی بھائیوں کومدنی پھول دئیےاور تمام تراحتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا ذہن دیا نیز اس اجلاس میں دعوت اسلامی کی جانب سے بھی اس حوالے سے ایس او پیز بنائی گئیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  28 مئی 2020ء بروز جمعرات بعد نماز عشاء بذریعہ مدنی چینل سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے ”رمضان المبارک کے بعد کی زندگی“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا اور ناظرین کو رمضان المبارک کے بعد بھی قراٰن پاک کی تلاوت اور نمازوں کی پابندی کرنے کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک تو ہماری اصلاح کرنے کے لئے آیا تھا ہمیں غور کرنا چاہیئے کہ کیا  اس مہینے کے گزر جانے کے باوجود بھی اس کے اثرات باقی ہیں؟ کیا اب بھی عبادتیں کرنے کا جذبہ برقرار ہے یا ہم نفس کے ہاتھوں مغلوب ہوگئے ہیں؟ ماہِ رمضان المبارک نزول قراٰن کا مہینہ تھااس نے ہمیں قراٰن سے قریب کردیا، ہم کیوں نہ قراٰن سے دوستی کریں جو قبر میں بھی ہمارا معاون ہوگا۔ بعد بیان ذکرو اذکار اور رقت انگیز دعاؤں کا سلسلہ بھی ہوا۔