محمد جعفر ندیم (ڈسٹرکٹ اٹارنی جنرل ملتان )، خواجہ قیصر بٹ (ممبر بار کونسل ملتان و ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان)، محمد ایوب بزدار (اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب لاہور ہائی کورٹ بینچ ملتان)، امجد علی انصاری (اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب ملتان بینچ)، محمد بلال عطاری (ایڈوکیٹ و ممبر ڈسٹرکٹ بار ملتان) اور محمد عمران (ایڈوکیٹ ہائی کورٹ) سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کی مجلس وکلاء کی دعوت پر مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان آمد ہوئی۔ نگران زون اور زون ذمہ دار نے ان اسلامی بھائیوں کو مجالس جامعۃ المدینہ، مدرسۃ المدینہ، تعمیرات، آئمہ مساجد اور دیگر شعبہ جات کا تعارف پیش کیا۔ نگران زون نے وکلاء حضرات کو دنیا بھر میں دین متین کی خدمات اور موجودہ صورت حال میں ہونے والے فلاحی کاموں، تھیلیسیمیا اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں اور بچوں کو خون کے عطیات کی فراہمی کے سلسلے میں ملک بھر میں چلائی جانے والی بلڈکیمپین کے حوالے سے بتایا جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کےفلاحی کاموں کو سراہا۔