کتاب فتاویٰ اہلِ سنت کی تیاری کے سلسلے میں لائحہ عمل طے کرنے کے لئے مدنی مشورہ
9 جولائی بروز جمعرات ناظم آفس المدینۃ العلمیہ عالمی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں کتاب فتاویٰ اہلِ
سنت کی تیاری کے سلسلے میں لائحہ عمل طے کرنے کے لئے مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں دارالافتاء اہلِ سنت کے
مولانا کفیل عطاری مدنی، رکنِ شوریٰ مولانا عبدالحبیب عطاری، رکنِ شوریٰ حاجی ابو
ماجد محمد شاہد عطاری مدنی، ناظم المدینۃ العلمیہ محمد آصف خان عطاری مدنی اور محمد کاشف سلیم عطاری مدنی نے شرکت کی۔
مشورے کےبارے شعبہ ذمہ دار محمد کاشف سلیم عطاری
مدنی نے دعوتِ ا سلامی کے شب وروز کو بتایا
کہ اجلاس میں کتاب فتاویٰ اہلِ سنت کو تیار کرنے کےمتعلق گفتگو کا تبادلہ ہوا اور ذمہ داریاں تقسیم کی گئیں۔ اس کتاب
میں ابواب بندی کے اعتبار سے ہزاروں فتاویٰ جات شامل کئے جائیں گے۔
کتاب پر کام شروع ہونے کی خوشی میں رکنِ شوریٰ
حاجی عبدالحبیب عطاری کی جانب سے پورے المدینۃ
العلمیہ میں مٹھائی
بھی تقسیم کی گئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور
دارالافتاء اہلِ سنت کے مفتیان ِ کرام کے
ہمراہ بھی فتاویٰ اہلِ سنت کی تیاری کے سلسلے میں مدنی مشورے منعقد ہوچکے ہیں۔
رکن شوریٰ حاجی شاہد عطاری مدنی کی زیرِ نگرانی المدینۃ
العلمیہ کے شعبہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ
کراچی: (ویب ڈیسک) گزشتہ روز المدینۃ العلمیہ کے شعبہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی
میں منعقد ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے ذمہ داران کی خصوصی تربیت فرمائی۔ تمام
شعبہ ذمہ داران نے اپنے شعبے کی موجودہ صورت حال کے بارے میں رکنِ شوریٰ کو بریف کیا۔
مدنی مشورے میں بتایا گیا کہ المدینۃ العلمیہ کی جانب سے فتاویٰ اہلِ سنّت پر مشتمل ایک ضخیم کتاب کا پروجیکٹ شروع ہونے جارہا ہے، یہ
کتاب کثیر جلدوں پر مشتمل ہوگی جس میں ہزاروں فتاویٰ جات شامل ہوں گے۔
المدینۃ العلمیہ کا شعبۂ حدیث استاذالحدیث مفتی حسان عطاری مدنی کی زیرِ نگرانی شرح صحیح بخار ی پر کام
شروع کرچکاہے، شرح صحیح بخاری 10 جلدوں پر مشتمل ہوگی۔
رکنِ
شوریٰ نے خوشی کی خبر سناتے ہوئے بتایا کہ
المدینۃ العلمیہ کا ایک شعبۂ سیرت بھی بننے جارہا ہے جو تاجدارِ مدینہ صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کی سیرت پر مستقل تحقیقی کام کرے گا۔
ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے ناظم محمد راشد عطاری
مدنی کا کہنا تھا کہ صحابہ کرام کی سیرت پر ماہنامہ فیضانِ
مدینہ میں شائع ہونے والے تمام مضامین کو
یکجا کرکے صحابہ کرام کی سیرت پر ایک کتاب ترتیب دی جارہی ہے جو تقریباً 500 سے زائد صفحات پر مشتمل
ہوگی،ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کتاب پر کام کا آغاز ہوچکا ہے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ دو ماہ
میں یہ کتاب فائنل کردی جائے گی۔
رکنِ مجلس المدینۃ العلمیہ محمد عدنان چشتی مدنی نے بتایا کہ مدنی علمائے کرام امیر اہلِ سنت کی حیات پر کتاب”امیرِ اہلِ سنت کی کہانی انہی کی
زبانی“ مرتب کررہے ہیں جو کہ 450 صفحات پر مشتمل
ہوگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کتاب
مدنی چینل کے پروگرامز (مدنی مذاکروں،
امیر اہلِ سنت کی کہانی انہی کی زبانی اور
دلوں کی راحت ) کی مدد سے لکھی جارہی ہے۔
ناظم و رکنِ
مجلس المدینۃ العلمیہ محمد آصف خان عطاری مدنی نے مدنی مشورہ میں گفتگو کرتے
ہوئے کہا کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ شیخ الحدیث و التفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی
تحریر کردہ نئی کتاب سیرۃ الانبیاء پر تحریر اور ڈیزائننگ کا کام مکمل ہوچکا ہے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ 20 جولائی تک
مکتبۃالمدینہ کو چھپنے کے لئے بھیج دی جائے گی اور بہت جلد قارئین کے ہاتھوں میں
ہوگی۔
انہوں نے مزید بتا یا کہ حلیۃ الاولیا کی جلد 9 پر تحریری کام
تقریباً فائنل ہوچکا ہے جبکہ 10ویں جلد کا ترجمہ ابھی جاری ہے۔ ہمارا ہدف ہے کہ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ سال2020 کے
اختتام تک حلیۃ الاولیاء کی تمام جلدیں اور قوت القلوب مکمل کردیں گے۔
انہوں نے کہا کہ امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی منقبتوں پر
مشتمل دیوان بھی زیرِ ترتیب ہے جس میں مختلف شعرا کی لکھی
ہوئی 150 سے 200 تک مناقبِ عطار شامل کی جائیں گی۔
دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی میں کڈز مدنی چینل کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مولانامحمد شفیق
عطاری مدنی اور رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری سمیت نگران مجلس مدنی چینل
محمد اسد عطاری مدنی نے شرکت کی۔ مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے کڈز
مدنی چینل کے ذمہ داران کی مختلف امور پر رہنمائی فرمائی۔
Hematologist،Transplant
Physiciaاور
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیزاسپتال کےڈاکٹر طاہر شمسی نے
عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران
مولانامحمدعمران عطاری سے ملاقات کی۔
اس موقع پر رکن
شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری اور رکن شوریٰ حاجی محمداطہر عطاری بھی موجود تھے۔
ملاقات میں دعوت اسلامی کے تحت ملک بھر میں دعوت اسلامی کے تحت چلنے والی بلڈکمپین
اور اب پلازمہ ڈونیشن کے حوالے سے ڈاکٹر طاہر شمسی کو بتایا گیا۔
اراکین شوریٰ نے ڈاکٹر طاہر شمسی کو مدنی چینل اور
فیضان مدینہ کراچی میں قائم مختلف شعبہ
جات کا دورہ کروایا اور وہاں پرہونے والے مدنی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈاکٹرطاہر
شمسی نے دعوت اسلامی کی کاشوں کو خوب سراہا۔
مجلس اجارہ پاکستان اور مجلس اجتماعی قربانی کے ذمہ
داران کا مدنی مشورہ، نگرانِ شوریٰ نے شرکا کی رہنمائی فرمائی
عاشقان رسول کی مدنی
تحریک دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے لاکھوں ایسےاسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں وابستہ
ہیں جو بلامعاوضہ رضائے الہٰی کے حصول کے لیے خدمت دین میں مصروفِ عمل ہیں ۔
دعوت اسلامی چونکہ بہت بڑی تحریک ہے اور اس کے بعض شعبہ جات ایسے ہیں جن
میں اجیروں کی ضرورت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔مثلاً جامعۃ
المدینہ، مدرسۃ المدینہ، مدنی چینل سمیت کئی شعبہ جات ایسے ہیں جن میں اجیروں کے کام، ان کی اہلیت و ضرورت کو دیکھنے
اور ان کے جملہ مسائل کا شرعی تقاضوں کے مطابق مناسب حل کرنے کے لیے مجلسِ
اِجارہ قائم ہے۔
گزشتہ دنوں مجلس اجارہ
پاکستان کے ذمہ داران کا بذریعہ ویڈیو لنک
مدنی مشورہ ہوا جس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد
عمران عطاری نے مختلف نکات پر گفتگو
فرمائی۔ اس مدنی مشورے میں نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری بھی
شریک تھے۔
اسی طرح نگران شوری
مولانا محمد عمران عطاری نےمجلس اجتماعی قربانی کابھی بذریعہ ویڈیو لنک مدنی مشورہ
فرمایا جس میں اراکین شوریٰ، شرعی رہنمائی
جامعۃالمدینہ اور مدرستہ المدینہ کے ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔ نگران شوریٰ نے اجتماعی قربانی کے حوالے سے شرکا کی رہنمائی
فرمائی۔
12 ماہ میں سفر کرنے والے عاشقان رسول کے لئے
اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12 ماہ کے قافلے میں سفر کرنے والے عاشقان رسول کاسفر اختتام
پذیر ہوا ۔ اس موقع پر 10 جولائی 2020ء کو
مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس
میں مرکزی مجلس شوریٰ کے حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کو مدنی پھول ارشاد فرمائے اور تنظیمی ذمہ داریاں بھی تقسیم کیں۔ رکنِ شوریٰ نے 12 ماہ کے قافلے
میں سفر کرنے والے عاشقان رسول میں اسناد تقسیم کرتے ہوئے تحائف بھی دیئے۔
آن لائن کفن دفن کورس کے اختتام پر حاجی یعفور رضا عطاری
سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے
دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضا مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں آن
لائن کفن دفن کورس کا سلسلہ جاری ہےجس میں میڈیا ڈپارٹمنٹ دعوت اسلامی کی کاوشوں
سے صحافی حضرات شرکت کررہے ہیں۔
10 جولائی
2020ء کو اس کورس کا اختتام ہوگا۔ اختتامی تقریب میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
یعفور رضا عطاری صحافیوں کے درمیان خصوصی بیان فرمائیں گے۔
فیضان مدینہ ملتان میں سیکنڈ فلور کی تعمیرات کےحوالے سے
ذمہ داران کا مدنی مشورہ
دنیا بھر میں قرآن پاک کی تعلیمات اللہ اور اس کےآخری نبی ﷺ کے احکامات کو عام کرنے والی عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کم و بیش392 مدنی
مراکز بنام فیضان مدینہ قائم ہیں جہاں دین اسلام کی خدمت کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔
ملتان میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز
فیضان مدینہ میں فرسٹ فلور کے بعد اب سیکنڈ فلور کی تعمیرات جلد ہی شروع کردی جائیں
گی۔
اسی
سلسلے میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں انجینئرز اسلامی بھائیوں نے رکن شوریٰ
حاجی محمد اسلم عطاری اور رکن شوریٰ حاجی محمد سلیم عطاری سمیت دیگر ذمہ داران کو
بذریعہ ویڈیومدنی مرکز فیضان مدینہ کا ڈیمو
دکھایا اور اس حوالے سے بریفنگ بھی دی۔ اراکین شوریٰ نےمتعلقہ ذمہ داران و انجینئرز اسلامی بھائیوں
کو تعمیرات جلد شروع کرنے کے حوالے سے
اہداف بھی دئیے۔
مجلس مزارات اولیاء کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ، نگران
شوریٰ نے تربیت فرمائی
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز
فیضان مدینہ کراچی سے مجلس مزارات اولیاء کے ذمہ داران کا بذریعہ ویڈیو لنک مدنی مشورہ ہوا۔مدنی مشورے
میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی محمد
عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی نے شرکا کی تربیت کی اور ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی
بھی کام کے شروع کرنے سے پہلے اس کے شر کو جاننا بہت ضروری ہے کہ اس کام میں شر
کیا ہے، اس کام کو کرنے میں نقصان کیا ہے، اس کام میں وہ کون کون سے کام ہیں جو
حرام و ناجائزہیں، ان تمام ترچیزوں کے تعلق سے تفصیل ہوکہ کون کون سے کام کرنے کے
ہیں اور ان کا طریقہ کیا ہونا چاہیئے۔
نگران شوریٰ نے شعبہ کے مدنی کاموں کے حوالے سے
مدنی پھول بھی ارشاد فرمائے۔اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری
مدنی بھی موجود تھے۔
حاجی وقار المدینہ عطاری کی فیضان مدینہ اسلام آباد آمد
، تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا گیا
گزشتہ دنوں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار
المدینہ عطاری نے مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد کا دورہ کیا اور
مدنی مرکز میں قائم مختلف شعبہ جات اور تعمیراتی پروجیکٹس کا جائزہ لیا۔
فیضان مدینہ اسلام آباد میں قائم جامعۃ المدینہ
کے ناظم محمد عمران عطاری نے رکن شوریٰ کو تعمیراتی پروجیکٹس اور دیگر اہم کاموں
کے حوالے سے اپڈیٹس دیں۔
رکن شوریٰ
نے انہیں فیضان مدینہ کو مزید خوبصورت
بنانے اور جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ کے طلبہ کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی
فراہمی کو یقینی بنانے پر مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
دعوت اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت گجرانوالہ میں
قائم مدنی مرکزفیضان مدینہ میں مقامی تاجر اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی حلقے کا
سلسلہ ہوا جس میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے تاجروں اور دیگر اسلامی بھائیوں
نے شرکت کی۔
نگران
مجلس تاجران پاکستان نے سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے
انہیں بھی دین اسلام کی خدمت کا جذبہ دیا اور انہیں جنت میں لے جانے والے اعمال کے
بارے میں بتایا۔ مدنی حلقے میں شریک تاجر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں ۔
ملتان میں قائم مدنی مرکزفیضان مدینہ میں مدرسۃ المدینہ ملتان کے ناظمین کا مدنی مشورہ ہوا۔ جس میں مدرسۃ المدینہ ملتان ریجن کےذمہ دار، نگران زون
اور مدرسۃ المدینہ ملتان زون کے ناظمین نے شرکت کی۔ مدنی مشورے میں موجودہ صورت حال میں بچوں کو آن لائن دی جانے والی
تعلیم کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا اور اس کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اہداف بھی مقرر کئے گئے۔ ریجن ذمہ دار نے ان
اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کرتے ہوئے تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ دیگر مدنی کاموں کو بھی مزید بہتر انداز میں
انجام دینے کا ذہن دیا۔ اس مدنی مشورے میں عید قرباں پر مدرسۃ المدینہ میں اجتماعی
قربانیاں کرنے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی اور اہداف بھی مقرر کئے گئے۔