تجارت ایک ایسا شُعْبہ ہے جو ہر ملک میں رِیڑھ کی ہڈی کی حَیثیَّت رکھتا ہے، بلکہ کئی ملکوں کی مَعِیْشت کا اِنْحِصار و  مَدار ہی تِجارت پر ہے۔ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام وقتاً فوقتاً تاجر حضرات کےلیے مختلف کورسز منعقد ، تربیتی سیشنز اور اجتماعات منعقد کئے جاتے ہیں ۔ اسی سلسلے میں ان شاء اللہ کل4 اکتوبر بروز اتوار دوپہر 3 بجے بذریعہ مدنی چینل براہِ راست تاجر اجتماع ہوگا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حضرت مولانا ابو حامد محمد عمران عطاری مدظلہ العالی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

آپ بھی مدنی چینل کے ذریعے اس اجتماع میں شریک ہوں اور علم دین کا ذخیرہ حاصل کریں ۔


پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں اتحاد اطباء سندھ کے صدر حکیم رانا وزیر شاہی، چیئرمین اتحاداطباء سندھ حکیم رانا ندیم شاہی، سینئر نائب صدر اتحاد اطباء پاکستان حکیم امیر علی ساہولی، سینئر نائب صدر سندھ حکیم سردار ساجد وٹو، نائب صدر اتحاد اطباء سندھ حکیم عبد القادر اور سٹی صدر کراچی حکیم حافظ احسان علی کی آمد ہوئی ۔ اس موقع پر ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا جبکہ شخصیات نے رکن شوریٰ قاری سلیم عطاری سے ملاقات کی اور مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا۔ رکن شوریٰ نے انہیں ملتان میں حکیم حضرات کا  سیمینار کروانے کا ذہن دیا۔ اختتام پر ذمہ داران نے شخصیات کو مختلف کتب و رسائل تحفے میں پیش کی۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 24 ستمبر 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں تاجر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیااور مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔


مدنی مرکز فیضان مدینہ علی ٹاؤن سرگودھا میں صوبائی وزیر برائے محنت و انفرادی قوت عنصر خان، ضلعی صدر پی ٹی آئی مہر انصر ہرل کی آمد ہوئی۔ نگران سرگودھا زون محمد عادل رضا عطاری نے انہیں خوش آمدید کہاجبکہ شخصیات نے رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری سے ملاقات کی ۔ رکن شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کی مختلف فلاحی کاموں، مدنی کاموں ، بلڈ ڈونیشن اور حالیہ بارشوں میں امت مسلمہ کی دعوت اسلامی کی طرف سے ہونے والی امدادی کاموں پر بریفنگ دی۔شخصیات نے دعوت اسلامی کی ان خدمات کو سراہا اور جملہ مدنی کاموں میں تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اختتام پر رکن شوریٰ نے شخصیات کو مختلف کتب و رسائل تحفے میں پیش کی۔


گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کےمدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری کی تشریف آوری ہوئی۔

اس موقع پر مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں مجلس مدنی قافلہ، مجلس مدنی انعامات، ہفتہ وار اجتماع ومدنی مذاکرہ اور مدرسۃ المدینہ بالغان کے ریجن، زون اور کابینہ ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے ماہ فروری اور اگست کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیئے۔

اس مدنی مشورے میں اراکین شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری اور حاجی محمد بلال عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام علی ٹاؤن سرگودھا میں مدنی مشورہ ہوا جس میں جامعۃ المدینہ اسلام آباد ریجن کے ذمہ داران نے شرکت کی۔رکن شوریٰ حاجی محمد وقار المدینہ عطاری نے مختلف جامعات المدینہ میں ضروری سہولیات، ماہانہ کچن اخراجات، سیلری اخراجات، طلباء کی اخلاقی اور تنظیمی تربیت کا جائزہ لیا۔ رکن شوریٰ نےفیضان مدینہ اسلام آباد میں قائم جامعۃ المدینہ للبنین کو مثالی بنانے کے لئے مدنی پھول دیتے ہوئے آئندہ کے اہداف دیئے۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی بھی موجود تھے انہوں نے بھی جامعۃ المدینہ للبنین میں تعلیمی امور اور تنظیمی مدنی کاموں کے حوالے سے ذمہ داران کی تربیت کی۔


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس تعمیرات اسلام آباد ریجن کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی محمد وقار المدینہ عطاری نے مختلف زیر تعمیر پروجیکٹس کا جائزہ لیا اور عطیات کی کمی کی وجہ سے روکے ہوئے پروجیکٹس پر مدنی بستہ لگوانے اور تعمیرات کو دوبارہ شروع کروانے کے حوالے سے ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں سیکریٹری انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی سردار اکبر خان درانی کی آمد ہوئی جہاں ذمہ داران نے انہیں خوش آمدیدکہا ۔سردار اکبر خان نے رکن شوریٰ حاجی محمد وقار المدینہ عطاری سے ملاقات کی ۔ رکن شوریٰ نے انہیں لاک ڈاؤن میں تھیلیسیمیا کے بچوں کے لئے خون عطیہ کرنے اور حالیہ بارشوں میں ہونے والے نقصانات پر دعوت اسلامی کی امدادی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

بعد ازاں سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی سردار اکبر خان نے دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ہونے والے شجر کاری مہم میں حصہ لیا اور فیضان مدینہ میں پودے لگائے۔


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ ہری پور میں 22 ستمبر 2020ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں ہزارہ زون کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور مدنی کاموں کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔


25 ستمبر 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں دوپہر 1:00 بجے  رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اس دوران سینئر صحافی عامر اقبال بٹ کے والد مرحوم کے لئے ایصالِ ثواب کا بھی اہتمام کیا جائیگا۔

واضح رہے کہ فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں جمعہ کی نماز 2:00 بجے ادا کی جائیگی۔


دعوت اسلامی کے تعلیمی شعبے فیضان ویک اینڈ اسلامک اسکول کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا ۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے بذریعہ ویڈیو لنک شرکا کی تربیت کی اور تعلیمی امور کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

واضح رہے دعوت اسلامی نے بچوں کو اسکول کے چھٹی والے اسلامی تعلیمات سے آراستہ کرنے کے لئے ایک شعبہ بنام ”فیضان ویک اینڈ اسلامک اسکول“ قائم کیا ہوا ہے جس کی مختلف ممالک میں برانچز قائم ہے ۔


22ستمبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ ہری پورK.P.K میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو فیضان مدینہ کی تعمیرات میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔