پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے
زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر
ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ائمہ مساجد لاہور ریجن کے ذمہ داران اور
اراکین زون نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی
تربیت کی اور مدنی پھولوں سے نوازا۔
7ستمبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس اجارہ کے ذمہ
داران نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کی
اور شعبے کے حوالے مدنی پھولوں دیئے۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 7ستمبر 2020ء کو مدنی
مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس تعمیرات کے ذمہ
داران نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری اور نگران مجلس میر حسن عطاری
نے شرکا کی تربیت کی اور مدنی پھولوں سے نوازا۔
مدنی مرکز فیضان مدینہ ہیگر والا منڈی بہاؤ
الدین میں ”فیضان نماز کورس “ کا سلسلہ جاری ہے۔ دوران کورس 7 ستمبر 2020ء کو مجلس
تقسیم رسائل اسلام آباد کے ریجن ذمہ دار حاجی غلام شبیر عطاری نے شرکائے کورس کی
تربیت کی ۔ ریجن ذمہ دار نے انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ بکنگ کروانے، 12
مدنی کام، ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ مدنی
مشورے میں مدنی پیکجز کے تحائف شرکائے کورس و انتظامی مجلس کو دیئے گئے۔
بعد ازاں مدرسۃ المدینہ میں بچوں کی تربیت کی
گئی اور تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔
آج یکم ستمبر 2020ءکی صبح گورنر پنجاب چوہدری محمد
سرور نے بزنس کمیونٹی کے ہمراہ دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کیا۔ نگرانِ
شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری نے ان کا استقبال کیا اور مدنی مرکز میں قائم مختلف ڈیپارٹمنٹس کا دورہ کروایا۔
نگرانِ
شوریٰ نے چوہدری سرور کو شدید بارشوں کے سبب ہونے والی تباہی پر دعوت اسلامی ویلفیئر ٹرسٹ کے
تحت ہونے والے کاموں پر پریزنٹیشن دی جس پر ان کا کہنا تھا کہ کہ شدید بارش، کرونا وائرس اور تھلیسیمیا متاثرین کے لئے
دعوت اسلامی نے مثالی خدمات انجام دی ہیں۔ اس موقع پر ترجمان دعوتِ اسلامی مولانا عبدالحبیب عطاری، رکنِ شوریٰ حاجی
اطہر عطاری اور مجلسِ رابطہ کے دیگر ذمہ
داران بھی موجود تھے۔
فیضان مدینہ کراچی میں مجلس ویلفیئر کا مدنی مشورہ،
فلاحی کاموں کا جائزہ لیا گیا
حالیہ بارش سے کراچی سمیت اندرون سندھ میں لوگوں
کا کافی جانی اور مالی نقصان ہوا ۔ دعوت اسلامی ویلفیئر ٹرسٹ مصیبت کی اس گھڑی میں پریشان حال لوگوں کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ۔ مجلس ویلفیئر
ٹرسٹ نے جو علاقے بارش کی وجہ سے زیر آب آچکے ہیں وہاں جاکر امدادی کروائیاں کی
اور مصیبت زدہ لوگوں میں پکے ہوئے کھانے تقسیم کئےگئے۔ اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ابھی تک یہ سلسلہ جاری ہے اور زیر آب علاقوں میں
کھانے پہنچائے جارہے ہیں۔
اسی سلسلے میں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، حاجی محمد
اطہر عطاری اور نگران مجلس دعوت اسلامی ویلفیئر شفاعت علی عطاری سمیت دیگر ذمہ
داران نے شرکت کی۔ نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے
ویلفیئر کے فلاحی کاموں کا جائزہ لیااور انسانیت کی غمخواری کے حوالے سے گفتگو کی۔
مدنی
مشورے میں نگران شوریٰ کا کہنا تھا کہ حالیہ بارش میں جن کے گھروں کو نقصان پہنچا
ہے اِنْ
شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ دعوت اسلامی
ویلفیئر ان کی مدد کی بھر پور کوشش کرے گی۔
دعوت اسلامی
ویلفیئر ٹرسٹ نے بارش سے متاثرہ علاقوں میں مدد حاصل کرنے کے لئے اپنے Contactنمبرز بھی جاری کئے ہیں
03171262399
- 02137170026 -
UAN#021111252692
28اگست 2020ء کودعوت اسلامی کی مجلس شعبہ
تعلیم کے زیر اہتمام ملک و بیرون ملک کے
اساتذہ کے لئے ٹیچرز اجتماع کا انعقاد کیا
گیا ۔ اس اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے بذریعہ مدنی چینل ”پروفیسرز، ٹیچرز اور
لیکچرار کو اپنے شعبے کے ذریعے کیسے دین متین کی خدمت کی جاتی ہے “کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ نگران شوریٰ نے حدیث پاک بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضور ﷺ کو
دنیا میں معلم بناکر بھیجا گیاہے۔ نگران
شوریٰ نے ٹیچرز کو اسٹوڈنٹس کی تربیت کرنے کے حوالے سےمدنی پھول دیتے ہوئے فرمایا
کہ ٹیچرز کا یہ ذہن ہونا چاہیئے کہ ہمارے پاس جو بھی اسٹوڈنٹس آئے اس کو معاشرے
میں ایک اچھا مسلمان اور فرد بناکر پیش کرنا ہے۔
اس اجتماع کے حوالے سے نگران مجلس شعبہ تعلیم عبد
الوہاب عطاری کا کہناتھا کہ یہ اجتماع
اپنی نوعیت کا منفرد اجتماع تھا جو ملک بھر میں تقریباً 3700 مقامات پر اجتماعی
طور دیکھا گیا جس میں یونیورسٹی، کالجز،اسکول اور دیگر تعلیمی ادارے شامل ہیں۔
ٹیچرز اجتماع کی کارکردگی پیش کرتے ہوئے مجلس
شعبہ تعلیم کے نگران ریجن کراچی محمد مہشید عطاری نے کہا کہ کراچی میں یہ اجتماع
100 مقامات پر دیکھا گیا جبکہ ملتان ریجن میں 550مقامات پر، فیصل آباد ریجن میں
2044 مقامات پر،لاہور شمالی اور جنوبی زون میں 400 مقامات پراجتماعی طور پر دیکھا
گیا۔
واضح رہے کہ یہ ملک و بیرون ملک میں اس ٹیچر ز
اجتماع کو 6 ہزار سے زائد مقامات پر اجتماعی طور دیکھنے کا سلسلہ ہوا۔
19اگست 2020ء کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی میں بول نیوز کے اینکر پرسن فہیم خان کی آمد ہوئی جہاں
انہوں نے رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری سے ملاقات کی۔ رکن شوریٰ نے انہیں دعوت
اسلامی کےتحت عالمی سطح پر ہونے والے مدنی
کاموں کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی درخواست کی۔
16 اگست 2020ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام
مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلام آباد ریجن کے
اراکین ریجن نے شرکت کی۔ اراکین شوریٰ حاجی محمد وقار المدینہ عطاری اور حاجی محمد
اسد عطاری مدنی نے ذمہ داران کی اخلاقی اور تنظیمی تربیت کی۔ اراکین شوریٰ نے ذمہ
داران کو راہ خدا میں سفر کرنے کے فضائل پر مدنی پھول دیئےجس پر مختلف ذمہ داران
نے ایک ماہ کے قافلے میں سفر کرنے لئےخود کو پیش کیا۔
حاجی وقار المدینہ عطاری نےمختلف شعبہ جات کے ذمہ داران نے ماہ
فروری اور جولائی کے مدنی کاموں کی کارکردگی کا تقابلی جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیئے۔ مدنی مشورے
کے اختتام پررکن شوریٰ نے نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کومختلف کتب و
رسائل تحفے میں پیش کئے۔
15 اگست 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ
اسلام آباد میں مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلام
آباد ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اراکین شوریٰ حاجی ابو ماجد
محمد شاہد عطاری مدنی اور حاجی وقار المدینہ عطاری نے پردے میں رہ کر اسلامی بہنوں
کی اخلاقی وتنظیمی تربیت کی۔ اراکین شوریٰ نے مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا
اور آئندہ کے اہداف طے کئے۔
15 اگست 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ
اسلام آباد میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز کی آمد ہوئی
جہاں انہوں نے رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے سے ملاقات کی۔ اس موقع پر
مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مجلس پروفیشنلز کے ذمہ دار محمد عقیل عطاری نے
رکن شوریٰ کو پروفیشنلز کا تعارف کروایا۔ رکن شوریٰ نے شخصیات کو ڈیجیٹل دعوت
اسلامی اور دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات میں ہونے والے مدنی کاموں کا تعارف کروایا جس پر تمام
پروفیشنلز نے شعبہ جات میں اپنی اپنی خدمات پیش کرنے کی نیت کی۔ مدنی حلقے کے
اختتام پر رکن شوریٰ نے عاشقان رسول کو کتب و رسائل کو تحفے میں پیش کئے۔
18گست 2020ء کو مجلس وکلاء کی دعوت پر جواد ملک ایڈوکیٹ سپریم
کورٹ اسلام آباد اور دیگر سینئر وکلاء کی مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور
آمد ہوئی۔
اس موقع پر شخصیات نے رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا
عطاری سے ملاقات کی۔ رکن شوریٰ نے انہیں دعو ت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش
کیااور مدنی مرکز میں قائم مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا۔