دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں شعبہ کفن دفن کے تحت  تین دن کا کورس ہوا جس میں مختلف شہروں سے آئے ہوئے عاشقان رسول نے شرکت کی۔ شرکا کو غسل میت، کفن دفن اور میت کے حوالے سے دیگر ضروری احکام اور شرعی مسائل سکھائے گئے۔

دوران کورس نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے مدنی درس دیا اور ان عاشقان رسول کو اپنے اپنے علاقوں میں جاکر شعبہ کفن دفن کے تحت ہونے والے دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔