آج 10 ستمبر 2020ء بروز جمعرات بعد نماز عشاء دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسولSocial distanceکے ساتھ اس اجتماع پاک میں ضرور شرکت کریں۔


9ستمبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ممبر صوبائی اسمبلی ملک ندیم بارا کی آمد ہوئی۔ فیضان مدینہ میں موجود ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں خوش آمدید کہا اور مدنی مرکز میں قائم مختلف شعبہ جات کادورہ کروایا۔

بعدازاں ملک ندیم بارا نے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری سے ملاقات کی ۔ رکن شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی درخواست کی۔


دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں مدنی چینل کے اجیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے شرکا کی تربیت فرمائی۔ دوران تربیت نگران شوریٰ نے مدنی چینل کی مزید بہتری کے لئے گفتگو بھی کی۔


دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی 6 ستمبر 2020ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی ریجن مشاورت، زون مشاورت اور نگران مجلس ویلفیئرسمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران شوریٰ مولانامحمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے کراچی میں ہونے والے فلاحی کاموں کے حوالے سے کلام کیا اور مدنی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، حاجی محمد فضیل عطاری، حاجی امین قافلہ اور حاجی محمد علی عطاری سمیت دیگر ذمہ داران شریک تھے۔


دعوت اسلامی کےتحت 8ستمبر 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں رائیونڈ کابینہ  کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور مدنی کاموں کے حوالے سےمدنی پھول دیئے۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی چینل عام کریں کے تحت 6ستمبر 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس مدنی چینل عام کریں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی کاموں کے حوالے سےمدنی پھول دیئے۔


7ستمبر2020ء کو  دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں قصور کابینہ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور شعبے کے مدنی پھولوں سے نوازا۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے زیر اہتمام  مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ائمہ مساجد لاہور ریجن کے ذمہ داران اور اراکین زون نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور مدنی پھولوں سے نوازا۔


7ستمبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس اجارہ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور شعبے کے حوالے مدنی پھولوں دیئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 7ستمبر 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس تعمیرات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری اور نگران مجلس میر حسن عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور مدنی پھولوں سے نوازا۔


مدنی مرکز فیضان مدینہ ہیگر والا منڈی بہاؤ الدین میں ”فیضان نماز کورس “ کا سلسلہ جاری ہے۔ دوران کورس 7 ستمبر 2020ء کو مجلس تقسیم رسائل اسلام آباد کے ریجن ذمہ دار حاجی غلام شبیر عطاری نے شرکائے کورس کی تربیت کی ۔ ریجن ذمہ دار نے انہیں ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ بکنگ کروانے، 12 مدنی کام، ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ مدنی مشورے میں مدنی پیکجز کے تحائف شرکائے کورس و انتظامی مجلس کو دیئے گئے۔

بعد ازاں مدرسۃ المدینہ میں بچوں کی تربیت کی گئی اور تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔


آج یکم ستمبر 2020ءکی صبح گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بزنس کمیونٹی کے ہمراہ دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کیا۔ نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری نے ان کا استقبال کیا اور مدنی مرکز میں قائم مختلف ڈیپارٹمنٹس کا دورہ کروایا۔

نگرانِ شوریٰ نے چوہدری سرور کو شدید بارشوں کے سبب ہونے والی تباہی پر دعوت اسلامی ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت ہونے والے کاموں پر پریزنٹیشن دی جس پر ان کا کہنا تھا کہ کہ شدید بارش، کرونا وائرس اور تھلیسیمیا متاثرین کے لئے دعوت اسلامی نے مثالی خدمات انجام دی ہیں۔ اس موقع پر ترجمان دعوتِ اسلامی مولانا عبدالحبیب عطاری، رکنِ شوریٰ حاجی اطہر عطاری اور مجلسِ رابطہ کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔