15 رجب المرجب, 1446 ہجری
حیدرآبادزون کا مدنی مشورہ، نگران زون قاری ایاز رضا عطاری نے شرکا کی تربیت فرمائی
Sat, 19 Dec , 2020
4 years ago
گزشتہ روز حیدر آباد میں معاون
نگران ریجن و نگران زون قاری ایاز رضا عطاری نے حیدرآبادزون کا مدنی مشورہ فرمایا ۔مدنی
مشورے میں 12 دینی کاموں کو بڑھانے،63دن کورس ،1ماہ کے مدنی قافلے اور ہر ماہ 3دن مدنی
قافلے میں سفر کرنے کے اہداف دیئے گئے۔
نگرانِ زون نے ذمہ داران کو
ہفتہ وار رسالہ کی مطالعہ کارکردگی بڑھانے کی ترغیب دلاتے ہوئے دیگر مدنی پھول بھی عطافرمائے۔
اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی فاروق
جیلانی عطاری نے بھی بذریعہ آڈیو کال مدنی پھول عطا فرمائے اور تمام
ذمہ داران کو مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دی۔