معاشرتی اور انسانی اقدار کا تحفظ اور انکا شعور
دینا میڈیا کی بھی ذمہ داری ہے۔ مسلم معاشرے میں جو ذمہ داری ایک فرد کی ہے وہ
اجتماعی صورت میں ایک میڈیا کی بنتی ہے۔
اسی مناسبت سے دعوت اسلامی کی مجلس میڈیا
ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی، حیدر آباد، ملتان، فیصل آباد، لاہور اور اسلام
آباد ریجن سےاس شعبے سے وابستہ ذمہ داران شریک ہوئے۔
اس اجتماع میں ترجمان دعوت اسلامی و رکن شوریٰ
حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نےسنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں دعوت
اسلامی کے دینی و فلاحی سرگرمیوں کا تذکرہ کیا اور میڈیا کے کردار سے متعلق اہم امور پر گفتگو کی۔
اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری
نےشرکا کی تربیت کرتے ہوئے فرمایا کہ دعوت اسلامی نے اس شعبے کے تحت ہمیں ایک انتہائی اہم ذمہ داری پر فائز کیا ہے
لہذاان منصب کا تقاضا یہ ہے کہ ہم اس شعبے کے ذریعے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ افراد تک اس دینی تحریک کا پیغام پہنچائیں۔رکن شوریٰ نے شرکا کو اس شعبے
کے دینی کاموں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی۔