شعبہ خدام المساجد و المدارس، اثاثہ جات اور تعمیرات کے
ذمہ داران کا مدنی مشورہ
مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں دعوت
اسلامی کی مجالس شعبہ خدام المساجد و المدارس، اثاثہ جات اور تعمیرات کے ذمہ داران
کا مشترکہ مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، حاجی محمد
امین عطاری، حاجی محمد اسلم عطاری،حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری، حاجی محمد رفیع
عطاری ، نگران شعبہ جات اور ذمہ داران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد
عطاری نےتینوں شعبہ جات کے دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کی رہنمائی فرمائی۔ اس
موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری بھی حاجی شاہد عطاری کے ہمراہ موجود تھے۔
مدنی مشورے میں تینوں شعبہ جات کی کارکردگی کا
جائزہ لیا گیا، مسجد خدام المساجد و المدارس کے تحت بننے والی وہ مساجد جن کے
تعمیراتی کام مالی کمی باعث کے رکے ہوئے
ہیں ان کے لئے مدنی عطیات جمع کرنے کے
حوالے سےگفتگو کی گئی اور کئی تجاویز زیرِ غور آئے۔