9 رجب المرجب, 1446 ہجری
14دسمبر کوفیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں ذمہ
داران کا مدنی مشورہ ہوگا، حاجی یعفور رضا عطاری مدنی پھول ارشاد فرمائیں گے
Sun, 13 Dec , 2020
4 years ago
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 14 دسمبر 2020ء کو
مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں نگران کابینہ لاہور شمالی و جنوبی زون،
مجلس خدام المساجد، مجلس اثاثہ جات، مجلس تعمیرات،مدرسۃ المدینہ بالغان،مجلس
تاجران، لیگل مجلس اور مجلس ائمہ مساجد کے ریجن و زون اور شعبہ جات کے ذمہ داران
کا مدنی مشورہ ہوگا۔
مدنی مشورے میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
یعفور رضا عطاری دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے شرکا کی تربیت فرمائیں
گے۔
واضح رہے کہ مدنی مشورے کا آغاز عشاء کی نماز کے
بعد ہوگا۔