کراچی میں قائم دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ میں شعبہ تعلیم کے تحت سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں کراچی کی مختلف یونیورسٹیز، کالجز، اسکولز، کوچنگ سینٹرز  اور دیگر تعلیمی شعبوں سے تعلق رکھنے والے ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے ان اسلامی بھائیوں میں سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

اس موقع پر حاجی محمد امین عطاری نے ان عاشقان رسول کو ترغیب دلائی کہ وہ دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم بھی ضرور حاصل کریں اور اس کے لئے دعوت اسلامی ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ رکن شوریٰ نے دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوکر دین اسلام کی خدمت کرنے کا ذہن بھی دیا۔

واضح رہے کہ اس اجتماع میں دعوت اسلامی کی مجلس اسپیشل افراد کے اسلامی بھائیوں نے بھی شرکت کی۔ جن میں مجلس کے ذمہ دار نے رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری کے بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی۔


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے بذریعہ ویڈیو لنک مدنی مشورہ فرمایا جس میں اورسیز اور  پاکستان کی مجلس اصلاح اعمال کورس، مجلس مدنی کورسز، مجلس اسپیشل افراد، مجلس ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرہ کے نگران مجلس نے شرکت کی۔ مدنی مشورے میں شعبے کی بہتری اور ترقی کے حوالے سے مدنی پھول دیئے گئے۔ نگران مجالس نے بھی رکن شوریٰ کو اپنے اہداف پیش کئے اور آئندہ کے اہداف طے کئے گئے۔


فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں دعوت اسلامی کی مجلس حج و عمرہ فیصل آباد ریجن کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد ریجن ، کابینہ اور زون ذمہ داران نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ سید ابراہیم عطاری نےاور مجلس حج و عمرہ کے ذمہ دار نےان اسلامی بھائیوں کی رہنمائی فرماتے ہوئے اہداف بھی دیئے۔


مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں دنیا بھر میں قرآن پاک اور علم دین کی بذریعہ انٹرنیٹ اشاعت میں مصروف شعبے ”فیضان آن لائن اکیڈمی“  کےاسلامی بھائیوں کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں پاکستان بھر کے ریجن ذمہ داران، زون ذمہ داران اور ناظمین نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دیگر ذمہ داران نے ان اسلامی بھائیوں کی رہنمائی فرمائی ۔


ملتان میں قائم دعوت اسلامی کے جامعۃالمدینہ میں سنتوں بھرا اجتماع ہواجس میں ملتان ریجن کے اساتذہ کرام نے شرکت کی۔ اس اجتماع میں  جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ کو خود کفیل بنانے اور ماہ نومبر 2020ء میں ہونے والے ٹیلی تھون مہم کے حوالے سے کلام ہوا۔ دوران اجتماع ماہ فروری سے تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لیا گیااور لاک ڈاؤن میں ہونے والے تعلیمی نقصان کو پورا کرنے کے بارے میں گفتگو بھی کی گئی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے ان اسلامی بھائیوں کی رہنمائی فرمائی۔ رکن شوریٰ نے شرکا کو یہ ذہن دیا وہ تعلیمی اوقات کار کے علاوہ طلباء کے ساتھ بیٹھے اور انہیں بھی مدنی کاموں کی ترغیب دلائیں۔


دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن پاکستان کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس کفن دفن کے ریجن و زون ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس مدنی مشورے میں رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری نے جدول، کارکردگی فارم، اسلامی بھائیوں کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور شعبہ کی اہمیت و افادیت کے موضوع پر شرکا کی تربیت کی اور مدنی پھول ارشاد فرمائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 15 اکتوبر 2020ء مدنی مرکز فیضان مدینہ لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں 12 ماہ کے امیر قافلہ اسلامی بھائیوں  نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی امین قافلہ عطاری نے شرکا کی شرعی، اخلاقی اور تنظیمی رہنمائی کی۔ 


دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں قائم مرکزی جامعۃ المدینہ کے درجہ دورۃ الحدیث شریف میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبائے کرام نے شرکت کی۔

اس اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور طلباء کو دوران طالب علمی بھی اور فارغ التحصیل ہونے کے بعد مدنی کاموں کی دھومیں مچانے کا ذہن دیا۔


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوت اسلامی ایک ایسی مدنی تحریک ہے جس کے مدنی کاموں کی ترقی میں عاشقان رسول کی جانب سے ملنے والی عطیات کا اہم کردار ہے۔ عاشقان رسول کی جانب سے دیئے جانیوالےیہ عطیات دین متین کو پھیلانے اور آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی دکھیاری امت کی خیر خواہی کیلئے استعمال کئے جاتے ہیں۔ عطیات میں آنیوالی رقم کو کس طرح اور کس کام میں لگایا جائےاس کیلئے دعوت اسلامی نے ایک مجلس مالیات بنائی ہے جس کے ذمہ داران تنظیمی وشرعی رہنمائی کے ساتھ ان عطیات کااستعمال کرتے ہیں۔

مجلس کی کارکردگی کے حوالے سے فیصل آباد ریجن کے شہر میں واقع مدنی مرکز فیضان مدینہ میں نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے فیصل آباد ریجن کے مجلس مالیات کےاسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی مشورہ فرمایا۔ مدنی مشورے میں معاون نگران مجلس، شہراکاؤنٹنٹ، شہر مالیات، اراکین زون اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران پاکستان نےمجلس مالیات کے ذمہ داران کی جانب سے دی جانیوالی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں12 مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


  دعوت اسلامی کے زیر اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں سرجانی ٹاؤن کے ذیلی تا کابینہ سطح کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نےسنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنے علاقوں میں نیکی کی دعوت دینے، روزانہ کچھ وقت مدرسۃ المدینہ بالغان میں شرکت کرنے اور کورسز کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری بھی موجود تھے۔


گزشتہ روز دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا معروف اداکار احسن خان نے وزٹ کیا۔ نگران مجلس شوبز سید عارف عطاری نے انہیں خوش آمدید کہا اور فیضان مدینہ میں قائم مختلف شعبہ جات کا وزٹ کرواتے ہوئے دعوت اسلامی کے تحت ہونے والی  دینی وفلاحی خدمات کے متعلق آگاہی فراہم کی۔ احسن خان نے دعوت اسلامی کے دینی اقدام کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 9اکتوبر 2020ء کو مجلس پروفیشنلز کے زیر اہتمام سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میںP.H.Dڈاکٹرز،انجینئرز،I.Tانجینئرز، Finance آفیسرز، پولیس آفیسرز اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنےوالے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

دار الافتاء اہل سنت کے مفتی علی اصغر عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے ”حضور ﷺ کے اندازِ زندگی“کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ ہم کوئی کام کرنا چاہتے ہیں ، زندگی میں کوئی فیصلہ کرنا چاہتے ہیں تو ان کے بارے میں خیریا شر ہمیں کیسے پتا چلے؟ اس کے مختلف طریقے ہیں۔ سب سے پہلا طریقہ کیا ہے ، آپ اس معاملے کو اللہ پر چھوڑ دیں،آپ اسباب کا بعد میں سوچیں سب سے پہلے اللہ عَزَّوَجَلَّ سے مدد طلب کریں، اللہ عَزَّوَجَلَّ کی طرف متوجہ ہونا یہ نبی کریم ﷺ کی عادت مبارکہ اور آپ ﷺ کی زندگی کی بنیادیthemeہے۔

آپ مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے مزید فرمایا کہ توکل کے اندر اللہ عَزَّوَجَلَّ کی طرف رجوع ہونا پایا جاتا ہےکہ بندہ سارے اسباب اختیار کرکے بھی کشتی اللہ پر چھوڑ دیتا ہے۔

اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے : وَ مَنْ یَّتَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ فَهُوَ حَسْبُهٗ ۔ترجمہ: جو اللہ پر بھروسہ کرے تو وہ اسے کافی ہے۔ (سورۃ الطلاق آیت 3)