پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں فیصل آباد
اور سرگودھا زون کے اسٹاف نے شرکت کی۔
نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد
عطاری نے ”شکر کے فضائل“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااورشعبے کی 2020ء کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کا تحائف
دیئے۔
اس موقع پر نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی
محمد شاہد عطاری کا کہنا تھا کہ دعوت اسلامی اجتماعات، قافلوں، مدنی چینل، سوشل
میڈیا، تحریر اور کتابوں کے ساتھ ساتھ گزشتہ چند سالوں سے فیضان آن لائن اکیڈمی کے
ذریعے بھی علمِ دین کو شمع کو روشن کررہی ہے جبکہ فیضان آن لائن اکیڈمی میں پڑھنے والے
اسٹوڈنٹس کی تعداد 18 ہزار 402 ہے جو آن لائن کے ذریعے مختلف کورسز کرنے کی سعادت
حاصل کررہے ہیں۔