دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام 31
جنوری 2021ء مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن شوریٰ
حاجی محمد منصور عطاری سمیت شعبے کے متعلقہ ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
گزشتہ کارکردگی اور تقرری کا جائزہ لیتے ہوئے تقرری کے نظام کو مضبوط کرنے کے ساتھ
ساتھ مکمل کرنے کے اہداف دیئے۔نگران پاکستان مشاورت نے آئندہ کے اہداف دیتے ہوئے
ذمہ داران کو 2026ء تک کے پلان اور ہر ماہ اس کا فالو اپ کرنے پر گفتگو کی۔مدنی
مشورے میں خیر خواہی امت کے جذبے کے تحت مسلمانوں میں کفن دفن کے مسائل اور غسل
میت کی آگاہی کے لئے کورسز کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا گیا۔اس مشورے میں یہ طے پایا
کہ ذمہ داران مسلمانوں کے تیجے اور چہلم وغیرہ کے مواقع پر ایصالِ ثواب اجتماع
منعقد کرواکر اراکین شوریٰ و دیگر مبلغین کے بیانات کروائیں گے اور دارالافتاء
اہلسنت سے شرعی رہنمائی لیکر شعبے کے حوالے سے ایک رسالہ مرتب کیا جائیگا۔