معاشرتی اور انسانی اقدار کا تحفظ اور انکا شعور
دینا میڈیا کی بھی ذمہ داری ہے۔ مسلم معاشرے میں جو ذمہ داری ایک فرد کی ہے وہ
اجتماعی صورت میں ایک میڈیا کی بنتی ہے۔
اسی مناسبت سے دعوت اسلامی کی مجلس میڈیا
ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی، حیدر آباد، ملتان، فیصل آباد، لاہور اور اسلام
آباد ریجن سےاس شعبے سے وابستہ ذمہ داران شریک ہوئے۔
اس اجتماع میں ترجمان دعوت اسلامی و رکن شوریٰ
حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نےسنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں دعوت
اسلامی کے دینی و فلاحی سرگرمیوں کا تذکرہ کیا اور میڈیا کے کردار سے متعلق اہم امور پر گفتگو کی۔
اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری
نےشرکا کی تربیت کرتے ہوئے فرمایا کہ دعوت اسلامی نے اس شعبے کے تحت ہمیں ایک انتہائی اہم ذمہ داری پر فائز کیا ہے
لہذاان منصب کا تقاضا یہ ہے کہ ہم اس شعبے کے ذریعے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ افراد تک اس دینی تحریک کا پیغام پہنچائیں۔رکن شوریٰ نے شرکا کو اس شعبے
کے دینی کاموں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی۔
شعبہ خدام المساجد و المدارس، اثاثہ جات اور تعمیرات کے
ذمہ داران کا مدنی مشورہ
مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں دعوت
اسلامی کی مجالس شعبہ خدام المساجد و المدارس، اثاثہ جات اور تعمیرات کے ذمہ داران
کا مشترکہ مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، حاجی محمد
امین عطاری، حاجی محمد اسلم عطاری،حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری، حاجی محمد رفیع
عطاری ، نگران شعبہ جات اور ذمہ داران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد
عطاری نےتینوں شعبہ جات کے دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کی رہنمائی فرمائی۔ اس
موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری بھی حاجی شاہد عطاری کے ہمراہ موجود تھے۔
مدنی مشورے میں تینوں شعبہ جات کی کارکردگی کا
جائزہ لیا گیا، مسجد خدام المساجد و المدارس کے تحت بننے والی وہ مساجد جن کے
تعمیراتی کام مالی کمی باعث کے رکے ہوئے
ہیں ان کے لئے مدنی عطیات جمع کرنے کے
حوالے سےگفتگو کی گئی اور کئی تجاویز زیرِ غور آئے۔
14دسمبر کوفیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں ذمہ
داران کا مدنی مشورہ ہوگا، حاجی یعفور رضا عطاری مدنی پھول ارشاد فرمائیں گے
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 14 دسمبر 2020ء کو
مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں نگران کابینہ لاہور شمالی و جنوبی زون،
مجلس خدام المساجد، مجلس اثاثہ جات، مجلس تعمیرات،مدرسۃ المدینہ بالغان،مجلس
تاجران، لیگل مجلس اور مجلس ائمہ مساجد کے ریجن و زون اور شعبہ جات کے ذمہ داران
کا مدنی مشورہ ہوگا۔
مدنی مشورے میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
یعفور رضا عطاری دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے شرکا کی تربیت فرمائیں
گے۔
واضح رہے کہ مدنی مشورے کا آغاز عشاء کی نماز کے
بعد ہوگا۔
مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں
شعبہ عطیات بکس اور شعبہ ڈونیشن سیل
کا بذریعہ ویڈیو لنک مدنی مشورہ ہوا جس
میں رکن شوریٰ حاجی محمد اسد مدنی عطاری، اراکین مجلس جامعات المدینہ اور دیگر
شعبوں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس مدنی مشورے میں جامعات المدینہ کے مالی نظام کو
مضبوط کرنے کے حوالے سے گفتگو ہوئی، عطیات کی کمی بہتر کرنے اور نئے جامعۃ المدینہ
بنانےکے لئے تجاویز پر غور کیا گیا۔مشورے میں شعبہ عطیات بکس اور مدنی بستہ کو ذم
کرکے انہیں جامعۃ المدینہ کا حصہ بنادیا گیا۔
اس حوالےسے نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری کا کہنا تھا کہ جامعۃ
المدینہ دعوت اسلامی کا ایک بہت عظیم شعبہ ہے جس سے علما پروڈیکشن ہوتی ہے، امام و
خطیب ملتے ہیں، دینی کتابیں لکھنے والے ملتے ہیں،تحقیقات اور دارالافتاء اہل سنت
میں فتویٰ دینے والے ملتے ہیں۔اس ادارے کے دینی کاموں کو مزید آگے بڑھانے کے لئے
شعبہ عطیات بکس اور مدنی بستہ کو جامعۃ المدینہ کی مجلس کے ساتھ ذم کردیا گیا تاکہ ان کے اخراجات پورے
ہوں اور تعلیمی نظام کو مزید بہتر انداز میں زیادہ سے زیادہ کرسکیں۔ نگران پاکستان
نے مزید کہا کہ مولانا علی عمران عطاری
مدنی کو پاکستان سطح پر مدنی عطیات بکس کا ذمہ دار مقرر کردیا گیاجبکہ جامعات المدینہ کی طرف سے محمود عطاری مدنی ڈونیشن سیل
کے ذمہ دار ہونگے۔
مدنی مرکز فیضان مدینہ آفنڈی ٹاؤن حیدر آباد میں
امامت کورس کرنے کے لئے آنے والے سندھ بھر کے اسلامی بھائیوں کو کورس کے دوران
ہی دعو ت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت
تین دن کے کورس بھی کروادیا گیا۔تین دن کے کفن دفن کورس میں اسلامی بھائیوں کو کفن
کاٹنے، نماز جنازہ اور مردے کو قبر میں اتارنے سمیت دیگر کا پریکٹیکل کرکے طریقہ
سکھایا گیا۔
کورس کے اختتام پر مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
فاروق جیلانی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ دعوت اسلامی یہ چاہتی
ہے کہ اس کا ہر اسلامی بھائی دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔ رکن شوریٰ نے مزید
کہا کہ کفن دفن کورس کروانے کا مقصد یہ ہے کہ جو اسلامی بھائی امامت کے فرائض انجام دے رہا
ہوگاوہ وہاں کفن دفن کے معاملات میں بھی لوگوں کی خیرخواہی کرسکے گا۔
ملتان میں شعبہ خدام المساجد و المدارس، اثاثہ جات اور
تعمیرات کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان
میں شعبہ خدام المساجد و المدارس، اثاثہ جات اور تعمیرات کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
شعبہ نگران، ریجن اور زون ذمہ داران نے شرکت کی۔
اراکین شوریٰ حاجی محمد علی عطاری اور حاجی محمد
اسلم عطاری نے ان تینوں شعبوں کو آپس میں لنک کرنے کا ذہن دیا۔ اس موقع پر حاجی
علی عطاری کا کہنا تھا کہ آگے چل کر ہم One Windowسسٹم پر جانے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس سسٹم سے جلد اور
خوبصورت مسجد و مدارس کی بہاریں آئیں گی۔
4دسمبر 2020ء کو شعبہ ائمہ مساجد کے زیر
اہتمام سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک و بیرون ملک بذریعہ ویڈیو
لنک ائمہ کرام سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت
کی۔
فیضان مدینہ کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد عقیل
عطاری اور مختلف مقامات کے ائمہ کرام نے شرکت کی جبکہ کراچی میں 20 مقامات پر یہ
اجتماع بذریعہ ویڈیو لنک دیکھا گیا۔
اس سنتوں بھرے اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے
نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنتوں بھرا
بیان کرتے ہوئے فرمایاکہ مقتدی کی معلومات کا ایک بہترین ذریعہ مسجد کا امام ہے،
امت کی اصلاح کا ایک بہت بڑا ذریعہ امامت ہے۔ نگران شوریٰ نے مزید کہا کہ جیسے ہر
مرید پیر نہیں بن سکتا ویسے ہی ہر مقتدی امام نہیں بن سکتا، امام خالق اور بندے کے
درمیان واسطہ ہوتا ہے۔نگران شوریٰ نے بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ انسان کی عزت کردا ر میں ہی ہے،انسان کے کردار کا ایک بہت بڑا
حسن اس کا وقت کی پابندی کرنا ہے۔
عالمی مدنی مرکز میں نگران شوریٰ کی خالہ کا سوئم ،
مولانا عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا
5 دسمبر 2020ء کی شب عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی خالہ
(اماں) کے ایصالِ ثواب کے لئے سوئم کا سلسلہ ہوا۔
سوئم کا آغاز قرآن خوانی سے ہوا ، قرآن خوانی کے
بعد نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔
بعد ازاں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوا جس
میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے عاشقان رسول کی
جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 5 دسمبر 2020ء کو
مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین شوریٰ حاجی محمد
علی عطاری، حاجی محمد اسلم عطاری، نگران مجلس ویلفیئر شفاعت علی عطاری اور دیگر
شعبے کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ
لیا گیا اور اپنے شعبے کی کارکردگی کو
مزید بہتر کرنے کے حوالے سے کلام کیا۔
جوہر ٹاؤن لاہور میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ
میں لاہور ریجن کے زون اور کابینہ ذمہ داران کا سنتوں بھرا
اجتماع ہوا جس میں لاہور شمالی و
جنوبی زون، گوجرانوالہ زون، پشاور زون، ہزارہ زون، ڈیرہ اسماعیل خان زون، حافظ
آباد زون اور دیگر زون کے علاوہ کابینہ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری
نے سنتوں بھرا بیان کیا اور 12 دینی کاموں ، ہر مسجد کی تین رکنی مشاورت کو پایہ ٔ
تکمیل پہچانے کے لئے شرکا کی رہنمائی کی۔
نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد
عطاری نے بھی بذریعہ ویڈیو لنک ان ذمہ داران کی رہنمائی کی جس پر ذمہ داران نے
دینی کاموں کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر
رکن شوریٰ حاجی بغداد عطاری بھی موجود تھے۔
فیضان مدینہ فیصل آباد میں کفن دفن کورس کا انعقاد، حاجی
شاہد عطاری نے پھول ارشاد فرمائے
دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد
مدینہ ٹاؤن میں شعبہ کفن دفن کے تحت تین
دن کا کورس ہوا جس میں مختلف شہروں سے آئے ہوئے عاشقان رسول نے شرکت کی۔ شرکا کو
غسل میت، کفن دفن اور میت کے حوالے سے دیگر ضروری احکام اور شرعی مسائل سکھائے
گئے۔
دوران کورس نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی
محمد شاہد عطاری نے مدنی درس دیا اور ان عاشقان رسول کو اپنے اپنے علاقوں میں جاکر
شعبہ کفن دفن کے تحت ہونے والے دینی کاموں
میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
6دسمبر کو مدنی قافلہ ذمہ داران کے لئے سنتوں
بھرا اجتماع ہوگا، مولانا عمران عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے
دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام
6دسمبر 2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی قافلہ اجتماع کا
انعقاد کیا جائیگا جس میں دنیا بھر سے مدنی قافلہ ذمہ داران شریک ہونگے۔
اس اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی
مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی خصوصی بیان
فرمائیں گے۔
واضح رہے کہ اس اجتماع میں مدنی قافلہ بیرون ملک
کے ذمہ داران بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کرینگے۔