وفاقی دار الحکومت اسلام آباد کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں قائم مرکزی جامعۃ المدینہ کے طلبۂ کرام کی رہنمائی کا سلسلہ ہوا۔

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے ان اسلامی بھائیوں کو اپنی تعلیم پر مکمل توجہ دینے اور دعوت اسلامی کے شعبہ جات میں اپنی خدمات دینے کا ذہن دیا۔اس موقع پر نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہدعطاری ،اراکین شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری، حاجی بلال عطاری اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

بعد ازاں نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے دارالافتاء اہل سنت کے علمائے کرام اور جامعۃا لمدینہ کے اساتذۂ کرام کا مدنی مشورہ فرمایااور انہیں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے اور طلبۂ کرام کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کروانے کے حوالے سے رہنمائی فرمائی۔