دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے اراکین، فیس ڈیپارٹ اور ایڈمیشن ڈیپارٹ کے اسلامی بھائی موجود تھے۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے ان اسلامی بھائیوں کو شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کو مزید بہتر بنانے اور دینی تعلیمات کو جدید تقاضوں کے مطابق بنانے کے حوالے سے رہنمائی فرمائی۔ نگران شوریٰ نے ان اسلامی بھائیوں کو نئے آئیڈیاز پر کام کرنے کا ذہن بھی دیا۔