24 نومبر 2020ء کو شعبہ رابطہ برائے تاجران کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ رابطہ برائے تاجران کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور کاروباری حضرات میں دینی کام کرنے کے حوالے سے کلام کیا۔


دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کی سکیورٹی پر مامور اسٹاف جہاں فیضان مدینہ آنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں وہیں انہیں ان کے سامان کو چیک کرنے بعد فیضان مدینہ میں داخلے کی اجازت دیتے ہیں۔

دعوت اسلامی کی مجلس سکیورٹی کے اسلامی بھائیوں نے اپنے فرائض کو نبھانے کے ساتھ ساتھ قرآن پاک درست مخارج کے ساتھ پڑھنے کے لئے مدرسۃ المدینہ بالغان میں داخلہ لے لیا۔

سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا کہنا تھا کہ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں کو مدرسۃ المدینہ بالغان پڑھنے کی ترغیب دلائی گئی جس پر ان اسلامی بھائیوں نے ڈیوٹی ٹائم میں ملنے والے آرام کے اوقات میں کچھ وقت نکال کرقرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے دے دیا۔


22نومبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی چینل پر پروفیشنلز اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں پروفیشنلز حضرات نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے ”اپنی سوچ بدلئے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ اس موقع پر نگران شوریٰ نے عقلمند کے متعلق حدیث پاک بیان کرتے ہوئے فرمایاکہ ” عقلمند وہ ہے جو متقی ہے اگر چہ دنیا میں بظاہر ذلیل و رُسوا ہو“، نگران شوریٰ نے مزید کہا کہ جہاں جتنی دیر رہنا ہے اس کے حساب سے اتنی ہی تیاری کرنی چاہیئے اور مسلمانوں کو ہر اس راستے سے بچنا چایئے جس سےایمان کمزور ہوجائے۔پروفیشنلز حضرات کے درمیان بیان کرتے ہوئے نگران شوریٰ نے فرمایا ہمیں اپنے کاموں کو اپنی پوری صلاحیت اور مہارت سے کرنی چاہیئے۔


مدنی مرکز فیضان مدینہ علی ٹاؤن سرگودھا میں محمد رمضان عطاری کے نکاح کا سلسلہ ہوا۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نےنکاح پڑھایا اور سنت ِنکاح پر مدنی پھول بیان کئے۔ رکن شوریٰ نے دونوں خاندانوں کو باہمی پیار و محبت سے رہنےکی تلقین کی اور شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے تحت22نومبر 2020ء بعد نماز عشاء  شہزادہ گرین سٹی چونیاں روڈ الٰہ آباد میں مدنی مرکز فیضان مدینہ کے افتتاح کے سلسلے میں سنتوں بھرے اجتماع کاانعقاد کیا جائیگا۔

اس افتتاحی تقریب میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔

مقامی عاشقان رسول سے اس اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


18اکتوبر 2020ء کو M.P.Aفیصل حیات جبوانہ اور Focal personمحمد عثمان نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا دورہ کیا۔

شخصیات نے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کرتے ہوئے مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سے ملاقات کی۔ نگران شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں آگاہی فراہم کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔


13 نومبر 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ شیخوپورہ میں دعوت اسلامی کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شیخوپورہ، شرقپور شریف، فاروق آباد، اطراف فاروق آباد اور اطراف شیخوپورہ کے کابینہ تا ذیلی نگرانوں سمیت کثیر تعداد میں عاشقان رسول  نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور مدنی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ٹیلی تھون میں بھر پورحصہ لینے کا ذہن دیا۔

اس مدنی مشورے میں عاشقان رسول نے ٹیلی تھون کی رقم بھی جمع کروائے۔


دعوت اسلامی کی مجلس امامت کورس کے زیر اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں امامت کورس کا سلسلہ جاری ہے۔

دوران کورس بعد نماز فجر مدنی حلقہ ہوا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے ”حسنِ معاشرت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو امامت کورس کی اہمیت بیان کی۔


(کراچی اسٹاف رپورٹر) عاشقان رسول  کی دینی و اصلاحی تربیت کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہر جمعرات کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

اسی سلسلے میں 12نومبر 2020ء بروز جمعرات رات 8:30بجے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی عبدالحبیب عطاری ”بہترین سرمایہ کاری“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

واضح رہے کہ یہ اجتماع مدنی چینل پر بھی براہ راست نشر کیا جائیگا۔

تمام عاشقان رسول اپنے اپنے ڈویژن میں ہونے والے دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں خود بھی شرکت کریں اور اپنے دوست احباب کو بھی شرکت کی دعوت دیں۔


مجلس شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ آفنڈی ٹاؤن حیدر آباد میں اجتماع میلاد کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف تعلیمی اداروں کے ٹیچرز نے شرکت کی۔

نگران کابینہ حیدر آباد حاجی دانش عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور ٹیچرز کو اپنے اسٹوڈنٹس میں نیکی کی دعوت کو عام کرنے اور انہیں خود بھی مدنی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔


آج 9نومبر 2020ء کو دعوت اسلامی کےعالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں قائم درجہ ”تخصص فی الفقہ“ میں تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں تخصص فی الفقہ کے طلبائے کرام اور استاذ الحدیث محمد فہیم عطاری مدنی نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی مختلف امور پر تربیت کی ۔ رکن شوریٰ نے طلبہ کو بڑھ چڑھ کر مدنی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔ 


7نومبر 2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں حیدر آباد سے تشریف لائے ہوئے عاشقان میلاد کا مدنی حلقہ ہوا۔

مدنی حلقے میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنے اپنے علاقوں میں مدنی کاموں کو بڑھانے پر مدنی پھول بیان کئے۔