دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 14 اگست 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ شیخوپورہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شیخوپورہ کابینہ کے تمام ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران جنوبی لاہور زون حاجی عبد الرشید عطاری نے ذمہ داران کو جدول بناکر اس کے مطابق مدنی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔ نگران زون نے 12 مدنی کاموں کاجائزہ لیااور اس میں ترقی کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ مدنی مشورے میں ہفتہ وار رسالے کی کارکردگی اور درخت لگاؤ مہم کو تیز کرنے پر گفتگو کی گئی۔ (رپورٹ: محمد ساجد عطاری، مجلس کارکردگی شیخوپورہ)


دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس مدنی عطیات بکس جنوبی زون کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران جنوبی لاہور زون حاجی عبد الرشید عطاری نے مدنی عطیات بکس بڑھانے اوربکس سے بروقت رقم نکالنے کے حوالے سے  مدنی پھول دیئے۔ نگران زون نے انہیں مارکیٹوں میں مدنی حلقہ لگانے، مدرسۃ المدینہ بالغان لگانے اور درس و بیان کا سلسلہ شروع کرنے کا ذہن دیا۔ مشورے کے بعد نگران زون نے اچھی کارکردگی پر ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی اور تحائف بھی دیئے۔ (رپورٹ: محمد ساجد عطاری، مجلس کارکردگی شیخوپورہ)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ مانانوالہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں فاروق آباد ننکانہ کابینہ کے تمام ذمہ داران اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔ نگران زون حاجی عبد الرشید عطاری نے علاقے میں مدنی کاموں کو بڑھانےکے حوالے سے مدنی پھول دیئےجس میں شرکا نے بھر پور نیتوں کا اظہار کیا۔ نگران زون نے اچھی کارکردگی پر ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی اور تحائف بھی دیئے۔ (رپورٹ: محمد ساجد عطاری، مجلس کارکردگی شیخوپورہ)


دعوت اسلامی کی مجلس سیکورٹی تحت 12 اگست 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ کوٹ غلام محمد میر پور خاص میں S.H.Oکی والدہ کے ایصال ِ ثواب کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں اسسٹنٹ کمشنر، سٹی ناظم، چیئرمین بلدیہ اور پولیس آفیسر سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ رکن زون مجلس سیکورٹی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں  11 اگست 2020ء کو مدنی مشورہ ہوا ۔ اس مدنی مشورے میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری ، مجلس مالیات کے ذمہ داران اورSilk Bank کے ٹاپ مینجمنٹ نے شرکت کی۔مدنی مشورے میں مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔


دنیابھرمیں قرآن وسنت کی تعلیمات کو عام کرنے والی عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کا عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں پرانی سبزی منڈی یونیورسٹی روڈ پرواقع ہے۔ اس مدنی مرکزفیضان مدینہ میں قائم سبزگنبد دور سے دیکھنے والوں کو مسجدنبوی  مدینہ منورہ میں قائم سبزگنبد کی یاددلاتا ہے۔ اب دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں اللہ پاک کے پیارے اورآخری نبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کےشہر میں قائم مسجد نبوی کی طرزپر مینار بھی تعمیر کیا جائے گا۔

اسی سلسلے میں نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری نےفیضان مدینہ کے صحن کا وزٹ کیا۔ اس موقع پردارالافتاء اہل سنت کے مفتی محمدسجاد عطاری مدنی ، رکن شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری، رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری اورانجینئرکے علاوہ دیگرذمہ داران بھی نگران شوری کے ہمراہ موجودتھے۔ نگران شوری نے مینار کی تعمیرات کے حوالے سے انجینئر اور دیگر ذمہ داران سے گفتگو کی۔


9اگست 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں ڈاکٹر محمد شعیب(پرائیوٹ کلینک ،پیرا میڈیکل اسٹاف لیکچرار) اور بزنس مین سرگودھا محمد خرم عطاری کی آمد ہوئی جہاں انہوں نے رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری سے ملاقات کی۔رکن شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کام اور موجودہ صورتحال میں دعوت ویلفیئر ٹرسٹ کے فلاحی کاموں کے حوالے سے اپڈیٹس دیں۔ ملاقات کے بعد رکن شوریٰ نے انہیں ریجن کارکردگی دفتر، جامعۃ المدینہ ومدرسۃ المدینہ للبنین کی تعمیراتی پروجیکٹ کا تعارف پیش کیا۔ بعد ازاں رکن شوریٰ نے شخصیات کو مدرسۃ المدینہ آن لائن کا وزٹ کروایا جہاں ناظم جامعۃ المدینہ آن لائن محمد تنویر عطاری مدنی نے مدرسۃ المدینہ آن لائن میں کروائے جانے والے مختلف 32 کورسز پر بریفنگ دی۔


دعوت اسلامی دنیا بھر میں 108 سے زائد شعبہ جات میں دین اسلام کی خدمت سر انجام دے رہی ہے۔ شعبہ جات ودیگر مدنی کاموں کی کارکردگی کے حصول کے لئےدفاتر اور دفاتر ذمہ داران کا قیام عمل میں لایا جاتا ہے۔ اسلام آباد ریجن کے مختلف کارکردگی ذمہ  داران کے دفاتر کوایک جگہ Center Lies کرنے کے لئے مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں ریجن کارکردگی دفتر بنایا جارہا ہے۔

اسی سلسلے میں8 اگست 2020ء کو مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے ریجن کارکردگی دفتر کی تعمیرات ودیگر کاموں کا جائزہ لیا۔ ریجن کارکردگی ذمہ دار غلام شبیر عطاری نے رکن شوریٰ کو ریجن کارکردگی دفتر کے کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی 11،10 اور 12  ذوالحجہ 1441ھ کو چرم قربانی اکھٹے کرنے کا سلسلہ ہوا جس میں مختلف ذمہ داران اور جامعۃ المدینہ کے طلبہ کرام نے حصہ لیا۔

اسی سلسلے میں مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں قربانی کی کھالیں اکھٹی کرنے والے طلبہ کرام نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور طلبہ کرام کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں قیمتی مدنی پھول پیش کئے۔


محمد جعفر ندیم (ڈسٹرکٹ اٹارنی جنرل ملتان )، خواجہ قیصر بٹ (ممبر بار کونسل ملتان و ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان)، محمد ایوب بزدار (اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب لاہور ہائی کورٹ بینچ ملتان)، امجد علی انصاری (اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب ملتان بینچ)، محمد بلال عطاری (ایڈوکیٹ و ممبر ڈسٹرکٹ بار ملتان) اور محمد عمران (ایڈوکیٹ ہائی کورٹ) سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کی مجلس وکلاء کی دعوت پر مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان آمد ہوئی۔ نگران زون اور زون ذمہ دار نے ان اسلامی بھائیوں کو مجالس جامعۃ المدینہ، مدرسۃ المدینہ، تعمیرات، آئمہ مساجد اور دیگر شعبہ جات کا تعارف پیش کیا۔ نگران زون نے وکلاء حضرات کو دنیا بھر میں دین متین کی خدمات اور موجودہ صورت حال میں ہونے والے فلاحی کاموں، تھیلیسیمیا اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں اور بچوں کو خون کے عطیات کی فراہمی کے سلسلے میں ملک بھر میں چلائی جانے والی بلڈکیمپین کے حوالے سے بتایا جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کےفلاحی کاموں کو سراہا۔


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں دار الافتاء اہل سنت اور  دیگر شعبہ جات کے آفسز کی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے۔

پچھلے دنوں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن کا دورہ کیا اور وہاں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ مجلس تعمیرات کے زون ذمہ دار نے رکن شوریٰ کو تعمیراتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر رکن شوریٰ کا کہنا تھا کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ 2 محرم الحرام 1442 ھ سےمدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں دارالافتاء اہل سنت کا آغاز ہوجائیگا۔


ملتان میں قائم مدنی مرکزفیضان مدینہ میں شعبہ تعلیم اور ڈاکٹر مجلس کے زیر اہتمام پروفیشنلز اسلامی بھائیوں کےلئے ایک نشست کا اہتمام کیاگیاجس میں ڈاکٹر شاہد، ڈاکٹرفراز، ڈاکٹر شفیق، ڈاکٹر احسان اللہ، ڈاکٹر شجاعت، لیکچرار ڈاکٹر عرفان مزاری اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی قاری محمدسلیم عطاری نے ان اسلامی بھائیوں میں ذو الحجۃ الحرام کی فضیلت و برکت کے حوالے سےسنتوں بھرا بیان فرمایا۔رکن شوریٰ نے ان اسلامی بھائیوں کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات بھی دئیے اور انہیں دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں شرکت کی ترغیب دلائی ۔اس موقع پر دعوت اسلامی کےدیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔