جوہر ٹاؤن لاہور میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں لاہور ریجن کے زون اور کابینہ ذمہ داران کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں لاہور شمالی و جنوبی زون، گوجرانوالہ زون، پشاور زون، ہزارہ زون، ڈیرہ اسماعیل خان زون، حافظ آباد زون اور دیگر زون کے علاوہ کابینہ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور 12 دینی کاموں ، ہر مسجد کی تین رکنی مشاورت کو پایہ ٔ تکمیل پہچانے کے لئے شرکا کی رہنمائی کی۔

نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے بھی بذریعہ ویڈیو لنک ان ذمہ داران کی رہنمائی کی جس پر ذمہ داران نے دینی کاموں کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی بغداد عطاری بھی موجود تھے۔