دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں کڈز مدنی چینل کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مولانامحمد شفیق عطاری مدنی اور رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری سمیت نگران مجلس مدنی چینل محمد اسد عطاری مدنی  نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے کڈز مدنی چینل کے ذمہ داران کی مختلف امور پر رہنمائی فرمائی۔


Hematologist،Transplant Physiciaاور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیزاسپتال کےڈاکٹر طاہر شمسی نے عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانامحمدعمران عطاری سے ملاقات کی۔

اس موقع پر رکن شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری اور رکن شوریٰ حاجی محمداطہر عطاری بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دعوت اسلامی کے تحت ملک بھر میں دعوت اسلامی کے تحت چلنے والی بلڈکمپین اور اب پلازمہ ڈونیشن کے حوالے سے ڈاکٹر طاہر شمسی کو بتایا گیا۔

اراکین شوریٰ نے ڈاکٹر طاہر شمسی کو مدنی چینل اور فیضان مدینہ کراچی میں قائم مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا اور وہاں پرہونے والے مدنی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈاکٹرطاہر شمسی نے دعوت اسلامی کی کاشوں کو خوب سراہا۔


عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے لاکھوں ایسےاسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں وابستہ ہیں جو بلامعاوضہ رضائے الہٰی کے حصول کے لیے خدمت دین میں  مصروفِ عمل ہیں ۔ دعوت اسلامی چونکہ بہت بڑی تحریک ہے اور اس کے بعض شعبہ جات ایسے ہیں  جن میں اجیروں کی ضرورت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔مثلاً جامعۃ المدینہ،  مدرسۃ المدینہ، مدنی چینل سمیت کئی  شعبہ جات ایسے ہیں جن میں اجیروں کے کام،  ان کی اہلیت و ضرورت کو دیکھنے اور ان کے جملہ مسائل کا شرعی تقاضوں  کے مطابق مناسب حل کرنے کے لیے مجلسِ اِجارہ قائم ہے۔

گزشتہ دنوں مجلس اجارہ پاکستان کے ذمہ داران کا بذریعہ ویڈیو لنک مدنی مشورہ ہوا جس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری نے مختلف نکات پر گفتگو فرمائی۔ اس مدنی مشورے میں نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری بھی شریک تھے۔

اسی طرح نگران شوری مولانا محمد عمران عطاری نےمجلس اجتماعی قربانی کابھی بذریعہ ویڈیو لنک مدنی مشورہ فرمایا جس میں اراکین شوریٰ، شرعی رہنمائی جامعۃالمدینہ اور مدرستہ المدینہ کے ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ نگران شوریٰ نے اجتماعی قربانی کے حوالے سے شرکا کی رہنمائی فرمائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12 ماہ کے قافلے  میں سفر کرنے والے عاشقان رسول کاسفر اختتام پذیر ہوا ۔ اس موقع پر 10 جولائی 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کو مدنی پھول ارشاد فرمائے اور تنظیمی ذمہ داریاں بھی تقسیم کیں۔ رکنِ شوریٰ نے 12 ماہ کے قافلے میں سفر کرنے والے عاشقان رسول میں اسناد تقسیم کرتے ہوئے تحائف بھی دیئے۔


دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے  زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضا مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں آن لائن کفن دفن کورس کا سلسلہ جاری ہےجس میں میڈیا ڈپارٹمنٹ دعوت اسلامی کی کاوشوں سے صحافی حضرات شرکت کررہے ہیں۔

10 جولائی 2020ء کو اس کورس کا اختتام ہوگا۔ اختتامی تقریب میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری صحافیوں کے درمیان خصوصی بیان فرمائیں گے۔


دنیا بھر میں قرآن پاک کی تعلیمات اللہ اور اس کےآخری نبی ﷺ کے احکامات کو عام کرنے والی عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کم و بیش392 مدنی مراکز بنام فیضان مدینہ قائم ہیں جہاں دین اسلام کی خدمت کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔ ملتان میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں فرسٹ فلور کے بعد اب سیکنڈ فلور کی تعمیرات جلد ہی شروع کردی جائیں گی۔

اسی سلسلے میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں انجینئرز اسلامی بھائیوں نے رکن شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری اور رکن شوریٰ حاجی محمد سلیم عطاری سمیت دیگر ذمہ داران کو بذریعہ ویڈیومدنی مرکز فیضان مدینہ کا ڈیمو دکھایا اور اس حوالے سے بریفنگ بھی دی۔ اراکین شوریٰ نےمتعلقہ ذمہ داران و انجینئرز اسلامی بھائیوں کو تعمیرات جلد شروع کرنے کے حوالے سے اہداف بھی دئیے۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے مجلس مزارات اولیاء کے ذمہ داران کا  بذریعہ ویڈیو لنک مدنی مشورہ ہوا۔مدنی مشورے میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے شرکا کی تربیت کی اور ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی کام کے شروع کرنے سے پہلے اس کے شر کو جاننا بہت ضروری ہے کہ اس کام میں شر کیا ہے، اس کام کو کرنے میں نقصان کیا ہے، اس کام میں وہ کون کون سے کام ہیں جو حرام و ناجائزہیں، ان تمام ترچیزوں کے تعلق سے تفصیل ہوکہ کون کون سے کام کرنے کے ہیں اور ان کا طریقہ کیا ہونا چاہیئے۔

نگران شوریٰ نے شعبہ کے مدنی کاموں کے حوالے سے مدنی پھول بھی ارشاد فرمائے۔اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی بھی موجود تھے۔


گزشتہ دنوں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد کا دورہ  کیا اور مدنی مرکز میں قائم مختلف شعبہ جات اور تعمیراتی پروجیکٹس کا جائزہ لیا۔

فیضان مدینہ اسلام آباد میں قائم جامعۃ المدینہ کے ناظم محمد عمران عطاری نے رکن شوریٰ کو تعمیراتی پروجیکٹس اور دیگر اہم کاموں کے حوالے سے اپڈیٹس دیں۔

رکن شوریٰ نے انہیں فیضان مدینہ کو مزید خوبصورت بنانے اور جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ کے طلبہ کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے پر مدنی پھول ارشاد فرمائے۔


دعوت اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت گجرانوالہ میں قائم مدنی مرکزفیضان مدینہ میں مقامی تاجر اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے تاجروں اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران مجلس تاجران پاکستان نے سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں بھی دین اسلام کی خدمت کا جذبہ دیا اور انہیں جنت میں لے جانے والے اعمال کے بارے میں بتایا۔ مدنی حلقے میں شریک تاجر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں ۔


ملتان میں قائم مدنی مرکزفیضان مدینہ میں  مدرسۃ المدینہ ملتان کے ناظمین کا مدنی مشورہ ہوا۔ جس میں مدرسۃ المدینہ ملتان ریجن کےذمہ دار، نگران زون اور مدرسۃ المدینہ ملتان زون کے ناظمین نے شرکت کی۔ مدنی مشورے میں موجودہ صورت حال میں بچوں کو آن لائن دی جانے والی تعلیم کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا اور اس کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اہداف بھی مقرر کئے گئے۔ ریجن ذمہ دار نے ان اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کرتے ہوئے تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ دیگر مدنی کاموں کو بھی مزید بہتر انداز میں انجام دینے کا ذہن دیا۔ اس مدنی مشورے میں عید قرباں پر مدرسۃ المدینہ میں اجتماعی قربانیاں کرنے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی اور اہداف بھی مقرر کئے گئے۔


اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ہر سال کی طرح اس سال بھی دعوت اسلامی کے تحت ملک بھر میں اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس سے قبل عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی میں مجلس اجتماعی قربانی کے ذمہ داران کی تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں دارالافتاء اہل سنت کے مولانا محمد سجاد عطاری مدنی ، اراکین شوریٰ حاجی محمدامین عطاری اور حاجی محمد اظہر عطاری نے ان اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی اور ان میں سنتوں بھرا بیان فرمایا۔بعد بیان نگران مجلس اجتماعی قربانی نے اجتماعی قربانی کے حوالے سے ان اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی اور انہیں اجتماعی قربانی کے وکالت نامے کے مطابق قواعد و ضوابط پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔

اسی طرح ملتان میں بھی مجلس اجتماعی کے ذمہ داران کا تربیتی سیشن ہوا جس میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی جن کی بذریعہ ویڈیولنک تربیت کا سلسلہ ہوا ۔ ریجن ذمہ دار نے تربیتی سیشن کے حوالے سے بتایا کہ اس کا مقصد امت مسلمہ کی قربانی صحیح معنوں میں شرعی اصولوں کے مطابق کرنا ہے ۔


پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں جمیلہ سلطانہ فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر کرنل رسید توقیر عباس کی آمدہوئی۔ رسید توقیر عباس نے رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری سے ملاقات کی ۔ رکن شوریٰ نے انہیں مکتبۃ المدینہ، ڈیجیٹل سروسز، مختلف ایپلیکیشن اور کڈز مدنی چینل کا تعارف پیش کیا اور موجودہ صورتحال میں دعوت اسلامی کی فلاحی کاموں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

حاجی وقار المدینہ عطاری نے لاک ڈاؤن میں تھیلسیمیا اور دیگر مریضوں کے لئے دعوت اسلامی کے تحت لگنے والے بلڈ کیمپس کے بارے میں بتایا جس پر رسید عباس نے دعوت اسلامی اور امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر رسید توقیر عباس کا کہنا تھا کہ دعوت اسلامی ہمارے ادارے جمیلہ سلطانہ فاؤنڈیشن کو اپنا ذیلی حلقہ سمجھے اور بلڈ ڈونیشن کیمپس میں ہمیں بھی اپنے ساتھ تعاون کرنے کا موقع دے۔

ملاقات کے اختتام پر رکن شوریٰ نے رسید توقیر عباس کو صراط الجنان اور احساس ذمہ داری سمیت مختلف کتب ورسائل تحفے میں دیا۔