دعوت اسلامی کے 12 مدنی کاموں میں مدنی قافلہ، مدرسۃ المدینہ بالغان، مدنی انعامات، ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرہ یہ اہم کام ہے۔ مختلف ریجنوں  میں وقتاً فوقتاً ان تمام شعبوں کا مدنی مشورہ جاری ہے۔

اسی سلسلے میں فیصل آباد اورلاہور ریجن میں ان تمام شعبے کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران کی مدنی کاموں کے حوالے سے تربیت کی اور شرکا کو12 ماہ اور ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر کئی اسلامی بھائی 12 اور ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کے لئے تیار ہوگئے۔

واضح رہے کہ3 اکتوبر 2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے والےاسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائیں گے۔

فیصل آباد اور لاہور ریجن میں 12 ماہ اور ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے لئے تیار ہونے والے اسلامی بھائیوں کی تفصیلات درج ذیل ہے۔

شعبہ

فیصل آباد ریجن

لاہور ریجن

12 ماہ (اسلامی بھائی)

1ماہ(اسلامی بھائی)

12 ماہ (اسلامی بھائی)

1ماہ(اسلامی بھائی)

مدنی قافلہ

31

7

27

13

مدنی انعامات

11

9

4

0

مدرسۃالمدینہ بالغان

27

6

10

0

ہفتہ وار اجتماع ومدنی مذاکرہ

13

9

11

13

مجموعی

82

31

52

26