19اگست 2020ء کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں بول نیوز کے اینکر پرسن فہیم خان کی آمد ہوئی جہاں انہوں نے رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری سے ملاقات کی۔ رکن شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کےتحت  عالمی سطح پر ہونے والے مدنی کاموں کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی درخواست کی۔


16 اگست 2020ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلام آباد ریجن کے اراکین ریجن نے شرکت کی۔ اراکین شوریٰ حاجی محمد وقار المدینہ عطاری اور حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے ذمہ داران کی اخلاقی اور تنظیمی تربیت کی۔ اراکین شوریٰ نے ذمہ داران کو راہ خدا میں سفر کرنے کے فضائل پر مدنی پھول دیئےجس پر مختلف ذمہ داران نے ایک ماہ کے قافلے میں سفر کرنے لئےخود کو پیش کیا۔

حاجی وقار المدینہ عطاری نےمختلف شعبہ جات کے ذمہ داران نے ماہ فروری اور جولائی کے مدنی کاموں کی کارکردگی کا تقابلی جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیئے۔ مدنی مشورے کے اختتام پررکن شوریٰ نے نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کومختلف کتب و رسائل تحفے میں پیش کئے۔


15 اگست 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلام آباد ریجن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اراکین شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور حاجی وقار المدینہ عطاری نے پردے میں رہ کر اسلامی بہنوں کی اخلاقی وتنظیمی تربیت کی۔ اراکین شوریٰ نے مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے۔


15 اگست 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز کی آمد ہوئی جہاں انہوں نے رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مجلس پروفیشنلز کے ذمہ دار محمد عقیل عطاری نے رکن شوریٰ کو پروفیشنلز کا تعارف کروایا۔ رکن شوریٰ نے شخصیات کو ڈیجیٹل دعوت اسلامی اور دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات میں ہونے والے  مدنی کاموں کا تعارف کروایا جس پر تمام پروفیشنلز نے شعبہ جات میں اپنی اپنی خدمات پیش کرنے کی نیت کی۔ مدنی حلقے کے اختتام پر رکن شوریٰ نے عاشقان رسول کو کتب و رسائل کو تحفے میں پیش کئے۔


18گست 2020ء کو  مجلس وکلاء کی دعوت پر جواد ملک ایڈوکیٹ سپریم کورٹ اسلام آباد اور دیگر سینئر وکلاء کی مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور آمد ہوئی۔

اس موقع پر شخصیات نے رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سے ملاقات کی۔ رکن شوریٰ نے انہیں دعو ت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیااور مدنی مرکز میں قائم مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 14 اگست 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ شیخوپورہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شیخوپورہ کابینہ کے تمام ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران جنوبی لاہور زون حاجی عبد الرشید عطاری نے ذمہ داران کو جدول بناکر اس کے مطابق مدنی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔ نگران زون نے 12 مدنی کاموں کاجائزہ لیااور اس میں ترقی کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ مدنی مشورے میں ہفتہ وار رسالے کی کارکردگی اور درخت لگاؤ مہم کو تیز کرنے پر گفتگو کی گئی۔ (رپورٹ: محمد ساجد عطاری، مجلس کارکردگی شیخوپورہ)


دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس مدنی عطیات بکس جنوبی زون کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران جنوبی لاہور زون حاجی عبد الرشید عطاری نے مدنی عطیات بکس بڑھانے اوربکس سے بروقت رقم نکالنے کے حوالے سے  مدنی پھول دیئے۔ نگران زون نے انہیں مارکیٹوں میں مدنی حلقہ لگانے، مدرسۃ المدینہ بالغان لگانے اور درس و بیان کا سلسلہ شروع کرنے کا ذہن دیا۔ مشورے کے بعد نگران زون نے اچھی کارکردگی پر ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی اور تحائف بھی دیئے۔ (رپورٹ: محمد ساجد عطاری، مجلس کارکردگی شیخوپورہ)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ مانانوالہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں فاروق آباد ننکانہ کابینہ کے تمام ذمہ داران اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔ نگران زون حاجی عبد الرشید عطاری نے علاقے میں مدنی کاموں کو بڑھانےکے حوالے سے مدنی پھول دیئےجس میں شرکا نے بھر پور نیتوں کا اظہار کیا۔ نگران زون نے اچھی کارکردگی پر ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی اور تحائف بھی دیئے۔ (رپورٹ: محمد ساجد عطاری، مجلس کارکردگی شیخوپورہ)


دعوت اسلامی کی مجلس سیکورٹی تحت 12 اگست 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ کوٹ غلام محمد میر پور خاص میں S.H.Oکی والدہ کے ایصال ِ ثواب کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں اسسٹنٹ کمشنر، سٹی ناظم، چیئرمین بلدیہ اور پولیس آفیسر سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ رکن زون مجلس سیکورٹی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں  11 اگست 2020ء کو مدنی مشورہ ہوا ۔ اس مدنی مشورے میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری ، مجلس مالیات کے ذمہ داران اورSilk Bank کے ٹاپ مینجمنٹ نے شرکت کی۔مدنی مشورے میں مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔


دنیابھرمیں قرآن وسنت کی تعلیمات کو عام کرنے والی عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کا عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں پرانی سبزی منڈی یونیورسٹی روڈ پرواقع ہے۔ اس مدنی مرکزفیضان مدینہ میں قائم سبزگنبد دور سے دیکھنے والوں کو مسجدنبوی  مدینہ منورہ میں قائم سبزگنبد کی یاددلاتا ہے۔ اب دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں اللہ پاک کے پیارے اورآخری نبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کےشہر میں قائم مسجد نبوی کی طرزپر مینار بھی تعمیر کیا جائے گا۔

اسی سلسلے میں نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری نےفیضان مدینہ کے صحن کا وزٹ کیا۔ اس موقع پردارالافتاء اہل سنت کے مفتی محمدسجاد عطاری مدنی ، رکن شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری، رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری اورانجینئرکے علاوہ دیگرذمہ داران بھی نگران شوری کے ہمراہ موجودتھے۔ نگران شوری نے مینار کی تعمیرات کے حوالے سے انجینئر اور دیگر ذمہ داران سے گفتگو کی۔


9اگست 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں ڈاکٹر محمد شعیب(پرائیوٹ کلینک ،پیرا میڈیکل اسٹاف لیکچرار) اور بزنس مین سرگودھا محمد خرم عطاری کی آمد ہوئی جہاں انہوں نے رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری سے ملاقات کی۔رکن شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کام اور موجودہ صورتحال میں دعوت ویلفیئر ٹرسٹ کے فلاحی کاموں کے حوالے سے اپڈیٹس دیں۔ ملاقات کے بعد رکن شوریٰ نے انہیں ریجن کارکردگی دفتر، جامعۃ المدینہ ومدرسۃ المدینہ للبنین کی تعمیراتی پروجیکٹ کا تعارف پیش کیا۔ بعد ازاں رکن شوریٰ نے شخصیات کو مدرسۃ المدینہ آن لائن کا وزٹ کروایا جہاں ناظم جامعۃ المدینہ آن لائن محمد تنویر عطاری مدنی نے مدرسۃ المدینہ آن لائن میں کروائے جانے والے مختلف 32 کورسز پر بریفنگ دی۔