حالیہ بارش سے کراچی سمیت اندرون سندھ میں لوگوں کا کافی جانی اور مالی نقصان ہوا ۔ دعوت اسلامی ویلفیئر ٹرسٹ مصیبت کی اس  گھڑی میں پریشان حال لوگوں کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ۔ مجلس ویلفیئر ٹرسٹ نے جو علاقے بارش کی وجہ سے زیر آب آچکے ہیں وہاں جاکر امدادی کروائیاں کی اور مصیبت زدہ لوگوں میں پکے ہوئے کھانے تقسیم کئےگئے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ابھی تک یہ سلسلہ جاری ہے اور زیر آب علاقوں میں کھانے پہنچائے جارہے ہیں۔

اسی سلسلے میں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، حاجی محمد اطہر عطاری اور نگران مجلس دعوت اسلامی ویلفیئر شفاعت علی عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے ویلفیئر کے فلاحی کاموں کا جائزہ لیااور انسانیت کی غمخواری کے حوالے سے گفتگو کی۔

مدنی مشورے میں نگران شوریٰ کا کہنا تھا کہ حالیہ بارش میں جن کے گھروں کو نقصان پہنچا ہے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ دعوت اسلامی ویلفیئر ان کی مدد کی بھر پور کوشش کرے گی۔

دعوت اسلامی ویلفیئر ٹرسٹ نے بارش سے متاثرہ علاقوں میں مدد حاصل کرنے کے لئے اپنے Contactنمبرز بھی جاری کئے ہیں

03171262399 - 02137170026 - UAN#021111252692