28اگست 2020ء کودعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام  ملک و بیرون ملک کے اساتذہ کے لئے ٹیچرز اجتماع کا انعقاد کیا گیا ۔ اس اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے بذریعہ مدنی چینل ”پروفیسرز، ٹیچرز اور لیکچرار کو اپنے شعبے کے ذریعے کیسے دین متین کی خدمت کی جاتی ہے “کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ نگران شوریٰ نے حدیث پاک بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضور ﷺ کو دنیا میں معلم بناکر بھیجا گیاہے۔ نگران شوریٰ نے ٹیچرز کو اسٹوڈنٹس کی تربیت کرنے کے حوالے سےمدنی پھول دیتے ہوئے فرمایا کہ ٹیچرز کا یہ ذہن ہونا چاہیئے کہ ہمارے پاس جو بھی اسٹوڈنٹس آئے اس کو معاشرے میں ایک اچھا مسلمان اور فرد بناکر پیش کرنا ہے۔

اس اجتماع کے حوالے سے نگران مجلس شعبہ تعلیم عبد الوہاب عطاری کا کہناتھا کہ یہ اجتماع اپنی نوعیت کا منفرد اجتماع تھا جو ملک بھر میں تقریباً 3700 مقامات پر اجتماعی طور دیکھا گیا جس میں یونیورسٹی، کالجز،اسکول اور دیگر تعلیمی ادارے شامل ہیں۔

ٹیچرز اجتماع کی کارکردگی پیش کرتے ہوئے مجلس شعبہ تعلیم کے نگران ریجن کراچی محمد مہشید عطاری نے کہا کہ کراچی میں یہ اجتماع 100 مقامات پر دیکھا گیا جبکہ ملتان ریجن میں 550مقامات پر، فیصل آباد ریجن میں 2044 مقامات پر،لاہور شمالی اور جنوبی زون میں 400 مقامات پراجتماعی طور پر دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ یہ ملک و بیرون ملک میں اس ٹیچر ز اجتماع کو 6 ہزار سے زائد مقامات پر اجتماعی طور دیکھنے کا سلسلہ ہوا۔