دنیابھرمیں قرآن وسنت کی تعلیمات کو عام کرنے والی عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کا عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں پرانی سبزی منڈی یونیورسٹی روڈ پرواقع ہے۔ اس مدنی مرکزفیضان مدینہ میں قائم سبزگنبد دور سے دیکھنے والوں کو مسجدنبوی  مدینہ منورہ میں قائم سبزگنبد کی یاددلاتا ہے۔ اب دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں اللہ پاک کے پیارے اورآخری نبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کےشہر میں قائم مسجد نبوی کی طرزپر مینار بھی تعمیر کیا جائے گا۔

اسی سلسلے میں نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری نےفیضان مدینہ کے صحن کا وزٹ کیا۔ اس موقع پردارالافتاء اہل سنت کے مفتی محمدسجاد عطاری مدنی ، رکن شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری، رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری اورانجینئرکے علاوہ دیگرذمہ داران بھی نگران شوری کے ہمراہ موجودتھے۔ نگران شوری نے مینار کی تعمیرات کے حوالے سے انجینئر اور دیگر ذمہ داران سے گفتگو کی۔