عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی میں قائم مرکزی جامعۃ المدینہ کے درجہ دورۃ الحدیث شریف  میں مدنی مشورہ ہوا جس میں جامعات المدینہ کراچی کے ناظمین نے شرکت کی۔اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری اور حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے موجودہ صورتحال میں شروع کئے جانے والے آن لائن تعلیمی سسٹم اور دیگر امور پر کلام کیا۔ اراکین شوریٰ نے اس سسٹم کو مزید بہتری کی طرف لے جانے کے حوالے شرکا کی رہنمائی کی۔