مختلف بلڈ بینکوں کے عہدیداران کی عالمی مدنی مرکز آمد،تاریخی خدمات پر Appreciation letters اور Shields بھی دیں
دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام کئی مہینوں سے
پاکستان بھر میں تھیلیسیمیا اور دیگر مریضوں کے لئے وقتاً فوقتاً بلڈ کیمپس لگائے جارہے ہیں اور
تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لئے کام کرنے
والے فلاحی اداروں کو بلڈ کی فراہمی کی جارہی ہے۔
اسی
فلاحی کام کو سراہنے کے لئے 25 جولائی 2020ء کو تھیلیسیمیا اور بلڈ بینکس کا کام
کرنے والے نامور اداروں کے سربراہان و عہدیداران کی عالمی مدنی مرکز فیضان کراچی میں آمد ہوئی۔ اس موقع پر ایک کانفرنس کا
انعقاد کیا گیا جس میں نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور رکن
شوریٰ حاجی مولانا محمد عبد الحبیب عطاری نے دعوت اسلامی کی اس کاوش پر Presentationپیش کی۔
اداروں کی جانب سے دعوت اسلامی کی اس عظیم و
تاریخی کاوش کو نہ صرف سراہا گیا بلکہ Appreciation letters اور Shields بھی دی گئیں۔اس
موقع پر مختلف نیوز چینل کے نمائندگان اور کیمرہ مین بھی موجود تھے۔